geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جھوٹ کی آڑھت سجانے والے

February 6, 2022 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے بعد پلس کنسلٹنٹ کا عوامی آراء پر مبنی سروے بھی سامنے آگیا۔ اِس سروے میں 84 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسٔلہ قرار دیا جبکہ 99 فیصد نے گزشتہ 3 ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا۔ 65 فیصد پاکستانیوں نے خراب معاشی حالات کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ڈالی لیکن حکومتی ترجمانوں کی ”میں نہ مانوں” کی رَٹ بدستور۔ وجہ یہ کہ جب وزیرِاعظم پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیں گے تو ترجمانوں نے اُن کی ہاں میں ہاں ملانی ہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں شاید کسی وزیرِاعظم یا حکومتی ترجمان نے سینا تان کر اتنے جھوٹ نہیں بولے ہوںگے جتنا یہ بول چکے۔ پلس کنسلٹنٹ نے تو مہنگائی کو سب سے بڑا مسٔلہ قرار دیا لیکن حکمرانوں کے نزدیک سب سے بڑا مسٔلہ میاں نوازشریف ہے۔ جونہی کسی ستم ظریف نے یہ خبر اُڑائی کہ میاں نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں تو حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اُنہیں نہ صرف اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ سَروں سے کھسکتا ہوا محسوس ہوا بلکہ اپنی حکومت بھی ڈانواںڈول نظر آنے لگی۔ فرطِ جذبات میں وزیرِ اعظم نے یہاں تک کہہ دیا ”اگر مجھے نکالا گیا تو میں مزید خطرناک ہو جاؤں گا”۔ ظاہر ہے کہ وزیرِاعظم کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف تھاکیونکہ گھر بھیجنے کا ”سلیقہ” تو صرف اُسی کے پاس ہے۔ چند دنوں تک حکومتی بَدحواسیوں کے چسکے لینے کے بعد نوازلیگ نے امریکی ڈاکٹر فیاض شال کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جس میں میاںنواز شریف کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اِس رپورٹ کے سامنے آنے پر حکومتی ترجمانوں کی نہ صرف جان میں جان آئی بلکہ وہ تیروتفنگ سے لیس ہو کر رپورٹ کا تیاپانچہ کرنے نکل کھڑے ہوئے۔ یہاں ہم یہ بتاتے چلیں کہ تحریکِ انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور بانی رکن احمد جواد کے مطابق جو ترجمان سب سے زیادہ جھوٹا اور بدتمیز ہوتا ہے وہی وزیرِاعظم کا مقرب ٹھہرتا ہے۔ یوں تو ترجمانوں کی غالب اکثریت نے جھوٹ کو فن کا درجہ دے رکھا ہے لیکن اِس دوڑ میں فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان اور فیصل واوڈا نے بہت نام کمایا۔ فیاض چوہان آجکل مفقودالخبر ہے، فردوس عاشق اعوان ”ماڈل قبرستان” بنانے میں مصروف ہے اور فیصل واوڈاالیکشن کمیشن میں اپنی ”تقریباََ نااہلی” پر پریشان۔ اِس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وزیرِاعظم کے پاس ترجمانوں کی کمی ہے، ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔

آجکل ترجمانوں کی اِس کھیپ میں شہباز گِل سب پر بازی لے گئے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر فردوس عاشق، فیاض چوہان اور فیصل واوڈا، تینوں کی بدتمیزیاں اکٹھی کر لی جائیں تو شہباز گِل پھر بھی بھاری پڑتا ہے۔ یہ شخص شکاگو سے درآمد کیا گیا جہاں وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ تھا لیکن علم نے اِس کا کچھ نہیں بگاڑا۔ اِس کی تقریباََ ہر ٹی وی اینکر سے تُو توُو میں میں ہو چکی ۔ اُس کی ایک خوبی یہ کہ جھوٹ پکڑے جانے پر بھی شرمسار ہر گز نہیں ہوتا۔ ”جُماں جنج نال”بنے رہنا اُس کی ایک اضافی خوبی ہے۔ یوں تو اِس کی کئی مثالیں ہیں لیکن ہم صرف ایک مثال پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اُس وقت کے وزیرِاطلاعات ونشریات شبلی فراز جب میڈیا بریفنگ کے لیے باہر نکلے تو شہباز گِل کو پہلے ہی صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے پایا۔ شبلی فراز نے تَپ کر اُسے صحافیوں سے بات کرنے سے نہ صرف روک دیا بلکہ وہاں سے چلے جانے کے لیے بھی کہا۔ جس پر شہباز گِل اُٹھ کر چلا گیا لیکن ایسے دخل دَر معقولات سے وہ پھر بھی باز نہیں آیا۔ وزیرِاعظم سے گولڈمیڈل حاصل کرنے کے لیے اُس نے میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پریکے بعد دیگرے کئی ٹویٹ کیے۔

میاں نوازشریف کے معالج ڈاکٹر فیاض شال کی رپورٹ میں ”وہ انجیوگرافی کرائے بغیر واپس نہ جائیں۔ اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو اُن کی حالت بگڑ سکتی ہے۔ اُن کے گُردوں کے افعال خراب ہو گئے ہیں۔ کلثوم نواز کی وفات کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیںجس سے اُن کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔ وہ دل کے مریض ہیں اور کورونا سے اُن کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اِس لیے عوامی مقامات پر جانے سے پرہیز کریں”۔ ڈاکٹر فیاض شال کی رپورٹ سامنے آتے ہی شہباز گِل کی زبان دراز ہو گئی۔ اُس نے ٹویٹ کیا ”ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دِل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں۔ اِس لیے نوازشریف نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا۔ پھر اُس کو معائنہ کروایا۔ پھر اُس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا۔ کیا آپ کو لگتا ہے آپ کی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی۔ یا بے ایمانی تیرا آسرا، جھوٹ پر جھوٹ”۔ یہ پہلا ٹویٹ ہے جو شہباز گِل نے میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر کیا۔ اِس ٹویٹ ہی سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ شخص لازمۂ انسانیت سے تہی ہے۔

کسی بھی شخص کے جھوٹا ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہوتی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے الزام تراشی کرے۔ اُس نے ڈاکٹر فیاض شال کو پاکستانی نژاد کہا ۔ پھر جب کسی نے اُسے بتایا کہ ڈاکٹر فیاض شال نے تو سری نگر سے ایم بی بی ایس کیا تو اُس نے فوراََ دوسرا ٹویٹ کر دیا ”کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی ہے؟۔ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہے”۔ سرینگر مقبوضہ کشمیر میں ہے جس کا گزشتہ 7 عشروں سے پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ چل رہا ہے لیکن شہباز گِل نے اِس ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصّہ قرار دے دیا ہے۔سوال یہ ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر بھارت کا ”اٹوٹ انگ” ٹھہرا تو پھر 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر پر حکومتی سطح پر پاکستان بھر میں عام تعطیل کیوں، ریلیاں اور ہاتھوں کی زنجیر کیوں؟۔ کیا شہباز گِل وزیرِاعظم کے اِس بیان کی تصدیق تو نہیں کر رہا کہ ”مودی الیکشن جیت گیا تو کشمیر کا مسٔلہ حل ہو جائے گا؟”۔ مودی الیکشن جیت کر مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کر چکا تو کیا وزیرِاعظم کے نزدیک اِس تنازعے کا یہی حل تھا؟۔ ہم تو اب تک یہی سمجھتے رہے کہ مقبوضہ کشمیر بقول قائدِاعظم پاکستان کی شہ رَگ ہے لیکن جب وزیرِاعظم کا معاونِ خصوصی ہی سرینگر کو بھارت کا حصّہ قرار دے رہا ہے تو پھر سوچنا پڑے گا۔

ڈاکٹر فیاض شال 1977ء میں برطانیہ سے ہوتے ہوئے امریکہ چلے گئے۔ اُن کا شمار دنیا کے تین بہترین اِنٹراوینشنل کارڈیالوجسٹس میں ہوتا ہے۔ وہ سینہ کھولے بغیر انجیوپلاسٹی کے موجد ہیں۔ اب تھ وہ 20 ہزار آپریشن کر چکے ہیں جن میں سابق امریکی صدر بِل کلنٹن، سابق امریکی نائب صدر ڈِک چینی، سابق روسی صدر بورس یلسن، سعودی بادشاہ، ہالی وُڈ کے کئی اداکار اور میاں نوازشریف شامل ہیں۔ 2004ء اور 2007ء میں میاں نوازشریف اُنہی کے زیرِعلاج رہے اور اب بھی ڈاکٹر فیاض شال ہی نے اپنے دیرینہ مریض کی رپورٹ مرتب کی ہے۔ اُس معروف معالج کے بارے میں شہباز گِل جیسا شخص جب یہ کہتا ہے ”یہیں تک نہیںڈاکٹر صاحب نے بالواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نوازشریف صاحب کی شادی بھی کروا دی جائے” تب ہمیں یاد آتا ہے کہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی بیماری پر تحریکیے ایسی ہی بَدکلامی کیا کرتے تھے۔

شہبازگِل نے یہ بھی ٹویٹ کیا ”اب تو نوازشریف کے ڈاکٹر کے مطابق اُن کو وہ بیماریاں بھی ہو گئی ہیں جو صرف عورتوں کو ہوتی ہیں”۔ زرتاج گُل نے بھی نوازشریف کی بیماری کو عورتوں کی بیماری سے تشبیہ دی۔ اِن لوگوں کی کم علمی اور گھٹیا پَن کی اِس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ جس بیماری کا ذکرڈاکٹر فیاض شال نے اپنی میڈیکل رپورٹ میں کیا ہے وہ زیادہ تر عورتوں کو ہی ہوتی ہے لیکن اگر مردوں کو ہو جائے تو براہِ راست دِل پر اثر کرتی ہے۔ شہبازگِل کو جہاں سے شہ مِل رہی ہے اُس کے بارے میں سبھی کو معلوم لیکن یاد رکھیں کہ ہر تھیسز کا ایک اینٹی تھیسز بھی ہوتا ہے۔ شہبازگِل تو حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ”پھُر” ہو جائے گا لیکن آپ اور ہم نے تو یہیں رہنا ہے۔ کیا ہم سب ذاتی نفرتوں کے بیچ سکون سے رہ پائیں گے؟۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
iphone
Previous Post ایپل نے کم قیمت فائیو جی فون پر کام شروع کر دیا
Next Post پولیس اور سفارش
Police

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.