geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ٹی ٹی پی پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کرتی آئی ہے جس پر تشویش ہے‘

August 25, 2021 1 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتی آئی ہے البتہ امید کرتے ہیں کہ نئے سیٹ اپ میں پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’افغانستان میں مختلف نسلی گروپ ہیں انہیں احساس شمولیت دلوایا جائے، ایک عبوری سیٹ اپ بن جائے جو دنیا کو قابل قبول ہو اور اس پر افغان عوام کو بھی اعتماد ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ ’افغانستان میں پاور شیئرنگ کا فیصلہ افغانوں کا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ کرنا ہے ، یہی قیادت کی آزمائش ہے کہ ان نازک لمحات میں وہ ایک بڑے مقصد کے لیے کتنا لچک دار رویہ اپناتے ہیں جب کہ پاکستان مشورہ دے سکتا ہے ہم نیک نیتی سے ان کی بھلائی میں مشورہ دیتے ہیں اب فیصلہ انہوں نے کرنا ہے‘۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’خوش آئند بات ہےکہ گفت و شنید کا آغاز ہوا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ کابل کے ٹیک اوور میں خون خرابہ نہیں ہوا، یہ مثبت چیزیں ہیں، طالبان کی لیڈر شپ اور دیگر افراد کی گفت و شنید ہورہی ہے، میری شمالی اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی وہ بھی جامع سیٹ اپ کے حامی تھے، اب اس کی تفصیلات انہیں طے کرنا ہیں‘۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ ’ہمیں تشویش ہےکہ ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتی آئی ہے، اشرف غنی حکومت سے بھی تقاضہ کرتے تھے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کا نوٹس لیں، وہ ہماری بات سنتے تھے مگر عمل نہیں کرتے تھے، بدقسمتی سے بھارتی ایجنسی را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ تھا جو پاکستان کو مسلسل دباؤ میں رکھنےکے لیے تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نئے سیٹ اپ میں سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے، توقع کرتے ہیں وہ ہماری بات پر توجہ دیں گے اور وہ لوگ جو پاکستان کو نشانہ بناتے آئے ہیں وہ ان کی بیخ کنی کریں گے‘۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’افغانستان میں جیل میں کئی خطرناک لوگ بھی تھے جو آزاد ہوگئے ہیں اور وہ کوئی کارروائی کرسکتے ہیں، اس کا خطرہ موجود ہے، اس کے بہت خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، یہ چیلنجز ہمارے سر پر منڈلا رہے ہیں، ہم اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کررہے ہیں کہ مثبت کردار ادا کریں‘۔

Share this:
Jamaat-e-Islami
Previous Post اسیسواں (٨٠) یوم تاسیس جماعت اسلامی
Next Post بٹ کوائن کی قدر 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Bitcoin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.