geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین میں فوجی مداخلت خارج از امکان: جرمنی اور نیٹو کا موقف

March 18, 2022January 2, 2024 0 1 min read
Jens Stoltenberg and Olaf Scholz
Share this:

 Jens Stoltenberg and Olaf Scholz

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر اولاف شولس نے واضح کر دیا ہے کہ نیٹو کی طرف سے یوکرینی تنازعے میں کوئی فوجی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کا ہدف اس مسلح تنازعے میں مزید شدت کا راستہ روکنا ہے۔

وفاقی جرمن چانسلر شولس اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کی سترہ مارچ جمعرات کے روز برلن میں ہونے والی ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی، جب یورپی یونین کی اگلی سربراہی کانفرنس بس ہونے ہی والی ہے۔ اس ملاقات سے کچھ دیر قبل جمعرات ہی کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کییف سے ویڈیو رابطے کے ذریعے وفاقی جرمن پارلیمان بنڈس ٹاگ کے ارکان سے خطاب بھی کیا تھا۔
چانسلر شولس کے دو ٹوک الفاظ

باہمی ملاقات کے بعد شولس اور اسٹولٹن برگ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس کی ابتدا میں جرمن سربراہ حکومت نے صدر زیلنسکی کے بنڈس ٹاگ سے خطاب اور ان کے ‘متاثر کن الفاظ‘ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ لیکن ساتھ ہی چانسلر شولس نے یہ بھی واضح کر دیا کہ نیٹو اتحاد یوکرین میں کوئی فوجی مداخلت نہیں کرے گا۔

جرمن سربراہ حکومت نے کہا، ”ایک بات بالکل واضح کر دی جانا چاہیے: مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اس جنگ میں فوجی سطح پر کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔‘‘

جرمن چانسلر کے انہی الفاظ کا اعادہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے بھی اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے اگر یوکرین کے تنازعے میں کوئی فوجی مداخلت کی، تو اس تنازعے کے مزید پھیل جانے کا امکان اور زیادہ ہو جائے گا۔ نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ اس جنگ میں اس عسکری اتحاد کا کردار تنازعے میں مزید شدت کا راستہ روکنا ہے۔

ژینس اسٹولٹن برگ نے جرمن چانسلر کی موجودگی میں کہا، ”نیٹو کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اس تنازعے کو اور بھی شدید تر ہو جانے سے روکے۔ اگر ایسا نہ ہوا، تو یہ بحران خطرناک تر ہو جائے گا اور اس سے انسانی مصائب، ہلاکتیں اور تباہی سب کچھ کہیں زیادہ ہو جائے گا۔‘‘

یوکرین پر روس کی طرف سے فوجی چڑھائی کے بعد سے شروع ہونے والی جنگ اب اپنے چوتھے ہفتے میں ہے۔ اس عرصے کے دوران یوکرین کی طرف سے یورپ اور نیٹو سے بار بار مدد کی درخواست کی جاتی رہی ہے۔ خاص طور پر اہم یہ درخواست بھی تھی کہ نیٹو یوکرین کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے کر ان حدود کی حفاظت بھی کرے۔

اس سلسلے میں یوکرین میں نو فلائی زون کے قیام سے متعلق لیتھوانیا کی پارلیمان نے تو متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کر لی تھی۔ اسی مجوزہ ممنوعہ فضائی علاقے کے قیام کے کییف کے مطالبے کی ایسٹونیا اور سلووینیا جیسے ممالک نے بھی کھل کر حمایت کی تھی۔ تاہم اس بارے میں نیٹو اور یورپی یونین کے رکن اکثر ممالک کا موقف یہ تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود میں ایسے کسی نو فلائی زون کا قیام اس جنگ میں فوجی سطح پر عملی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کے دائرہ کار میں جرمنی کے کردار کو بھی سراہا۔ اسٹولٹن برگ نے کہا، ”یورپ کے وسط میں واقع جرمنی بحر اوقیانوس کے آر پار کے تعلقات میں دل کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘ نیٹو کے سربراہ کے مطابق روس اور یورپ کے مابین موجودہ بحران میں بھی جرمنی اور جرمن قیادت کا کردار ناگزیر اہمیت کا حامل ہے۔

ژینس اسٹولٹن برگ کے مطابق، ”جرمنی نے اب تک عسکری، انسانی بنیادوں پر امداد اور سیاسی حمایت کی سطح پر یوکرین کی جو مدد کی ہے، وہ قابل تعریف ہے اور ساتھ ہی برلن حکومت کا یہ اقدام بھی قابل ستائش ہے کہ اس نے یوکرینی مہاجرین کی بڑی تعداد کو بھی ملک میں خوش آمدید کہا ہے۔‘‘

Share this:
China
Previous Post یوکرین پر روسی حملہ، کیا ’سرد جنگ دوئم‘ کا آغاز ہو چکا ہے؟
Next Post کراچی: شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق
Karachi Huts Fire

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.