geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین پر روسی حملہ، کیا ’سرد جنگ دوئم‘ کا آغاز ہو چکا ہے؟

March 18, 2022January 2, 2024 1 1 min read
China
Share this:

China

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) مغرب میں کئی تجزیہ کار ’سرد جنگ دوئم‘ کی باتیں کر رہے ہیں۔ یوکرین پر روسی حملے اور اس پر چینی حمایت نے یہ واضح کر دیا ہے ایک مرتبہ پھر دو کیمپ نمودار ہو رہے ہیں اور اس بار چین مغرب کے مخالف کے طور پر ابھر رہا ہے۔

یوکرین میں جنگ کے آغاز سے ہی یہ بات واضح تھی کہ چین روسی حملے کی مذمت نہیں کرے گا۔ پچیس فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی حملے کی مذمت میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا گیا، جس پر رائے دہی میں چین نے اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ووٹنگ میں چین نے شرکت نہ کی۔

گزشتہ ہفتے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ان کے ملک کی روس کے ساتھ ‘دوستی‘ پتھر کی طرح مضبوط ہے اور یہ باہمی تعلقات عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ وانگ کے مطابق ‘سرد جنگ کے دور کی سوچ‘ یوکرین میں جنگ کی وجہ بنی۔ وانگ اکثر روایتی حریف ملک امریکہ پر تنقید کرتے وقت یہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔
مغرب بمقابلہ مشرق

سرد جنگ سن 1947 سے 1989ء تک جاری رہی اور اس میں دو بلاک یا کیمپ نمودار ہوئے۔ مغربی طاقتیں، جن کی قیادت امریکہ کر رہا تھا، اور مشرقی بلاک، جس کی قیادت سابق سوویت یونین نے کی۔ مغربی بلاک سرمایہ داری نظام کا حامی تھا جبکہ مشرقی کیمپ کمیونزم کا۔ سرد جنگ کا خاتمہ سوویت یونین کے ٹوٹنے سے ہوا۔

چینی موقف کے مطابق امریکا اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اب بھی ‘سرد جنگ کے دور کی سوچ‘ کے حامل ہیں اور روس کے لیے ایک خطرہ ہیں۔ چین انڈو پیسیفک کے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے حوالے سے بھی نیٹو اور امریکہ کو خطرہ مانتا ہے۔

مغرب میں کچھ سیاست دان اور تجزیہ کار اب ایک نئی سرد جنگ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ‘Cold War 2.0’ کی اصطلاح واشنگٹن اور بیجنگ اور یورپی یونین اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ مارچ 2019 میں یورپی کمیشن نے باضابطہ طور پر چین کو ‘نظام کے لحاظ سے حریف‘ قرار دیا تھا۔

چین کے نقطہ نظر سے امریکہ، اس کے بین الاقوامی پارٹنر اور نیٹو کے عزائم، چین اور روس کے مفادات سے متصادم ہیں۔

ماہر سیاسیات میشل لوبینا، جو کئی سال سے روسی اور چینی تعلقات پر تحقیق کر رہے ہیں، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ دنیا ایک نئی سرد جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، جس میں چین اور مغرب مد مقابل ہیں۔ اس تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے سرد جنگ کی ذہنیت کے بارے میں بات کرنا اور روسی حملے کے لیے جواز کے طور پر پیش کرنا ‘منافقانہ‘ بات ہے۔

سن 2010 کے اوائل میں، اس وقت کے چینی وزیر خارجہ یانگ جیچی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے کہا، ”چین ایک بڑا ملک ہے، دوسرے ممالک چھوٹے ہیں، یہ صرف ایک حقیقت ہے۔‘‘ یانگ کا مطلب یہ تھا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو سرد جنگ کی روایت کے مطابق چین کی قیادت کے دعوے کے سامنے جھکنا چاہیے۔

Share this:
Hindu Sena
Previous Post یوکرین جنگ پر بھارتی موقف، مغربی ممالک ناراض کیوں؟
Next Post یوکرین میں فوجی مداخلت خارج از امکان: جرمنی اور نیٹو کا موقف
Jens Stoltenberg and Olaf Scholz

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.