geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی افواج کے انخلا پر پاک۔افغان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز

October 19, 2020 3 1 min read
US Troops
Share this:

US Troops

تحریر : قادر خان یوسف زئی

افغان طالبان نے امریکا پر دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے، ذرایع کے مطابق افغان طالبان غیر ملکی افواج پر حملے نہیں کررہی لیکن امریکی و نیٹو افواج اب بھی معاہدے کے برخلاف افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کرسمس سے قبل اپنی افواج کو افغانستان سے نکالنے کی خواہش کا عندیہ دیا، جب کہ امریکی حکام کے مطابق 2021کے اوائل میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500تک کردی جائے گی، افغانستان میں جب سابق صدر نے امریکی افواج کی واپسی کا ٹائم فریم دیا تھا توجیسے جیسے امریکا کی جانب سے افغانستان کی انخلا ء کی اعلان کردہ تاریخ نزدیک آ رہی تھی، امریکا کی پریشانی میں متواتر اضافہ ہوتا جا رہا تھا کہ افغان جنگ میں استعمال ہونے والا 50 ارب ڈالر کا ساز و سامان، واپسی کے سبب وبال اور بھاری نقصان کا باعث بن سکتاہے۔

سابق صدر بارک اوبامہ نے جون 2011میں اعلان کیا تھا کہ جولائی2011 میں دس ہزار اور ستمبر2012تک 33ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔2016 میں اوبامہ انتظامیہ نے افغانستان سے تمام امریکی فوجی بلانے کا اعلان کیا تھا، لیکن امریکی اعلانات پر کماحقہ عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ پینٹاگون عندیہ دے چکا کہ افغانستان میں مستقل امن کے قیام تک اُس کی مکمل فوج واپس نہیں جائے گی اس لیے امریکی صدر کے اعلان کے باوجود امریکی افواج کی موجودگی کی توسیع کر دی گئی۔خود امریکی تاریخ بھی گواہ ہے کہ اُس نے جس بھی ملک میں لشکر کشی کی ہے، وہاں سے جنگ بندی کے بعد بھی امریکی فوجی اڈے اور فوجی موجود رہے ہیں، اس لیے بظاہر ناممکن ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر امریکا کا کوئی فوجی نہ ہو۔ابتدائی طور پر پینٹاگون کی جانب سے بیان میں پانچ ہزار فوجی افغانستان میں رہنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں تعداد کی ضرورت کی لحاظ سے مزید اضافے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔کچھ یہی صورتحال دوحہ مفاہمتی عمل معاہدے کے بعد امریکا کو درپیش ہے کہ امریکی فوجیوں کی کتنی تعداد افغانستان میں رہے گی، انخلا پر امریکی پالیسی بیان تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ تاہم اتنا ضرور ہے کہ جب تک بین الافغان مذاکرات کسی متفقہ سمت پر رواں ہوں گے، تو امریکا کی نقل و حرکت میں کمی ضرور واقع ہو گی۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ افغان طالبان کے مستقبل میں کلیدی کردار کو دیکھتے ہوئے، کابل انتظامیہ کو بھی بھاری فوجی ساز وسامان دینے سے گریز کیا جائے گا، تا کہ کسی کے استعمال میں امریکی ٹیکنالوجی نہ آ سکے، امریکا چاہے گا کہ فوجی ساز و سامان جو افغان جنگ میں استعمال ہوا، اسے واپس لا کر کیلی فورنیا میں قائم 35 ہزار ایکڑ پر محیط ڈپو میں ہی دوبارہ اسٹور کیا جائے۔

جہاں پہلے ہی لاکھوں جنگی گاڑیاں اور اربوں ڈالر مالیت کا دیگر سامان موجود ہے۔ امریکا اپنے فوجی ساز و سامان کسیکے حوالے بھی نہیں کرنا چاہتا، بالخصوص داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے بھی امریکی پالیسی میں شامل نہیں ہے کہ بھاری سازو سامان کابل یا اسلام آباد کو دیا جائے، کیونکہ باہمی اعتماد کی کمی واقع ہے، لیکن امریکا کو یہ ضرور سوچنا ہوگا کہ اگر ریاست دفاعی ساز و سامان کے ساتھ مضبوط ہو تو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے میں دشواری کا کم سامنا ہوتا ہے۔ افغانستان سے باقاعدہ انخلا پر قوی امکان یہی رہتا ہے کہ جنگجو گروپس مال غنیمت کو حاصل کرنے کے لیے امریکی قافلوں پر دھاوا بولتے ہیں جیسا کہ گذشتہ دنوں ہوا۔

پاکستانی اور افغانی عوام اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود امریکا کے ہر عمل کو شک و شبے کی روشنی سے دیکھتی ہے۔ امریکا اپنے لیے ہمدردی کے حصول میں مخلص ہے، تو اسے اپنے عمل سے بھی ثابت کرنا ہو گا۔افغانستان سے انخلا کے لیے پاکستان و افغانستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنا خود امریکا کے مفاد میں ہے، پاکستان کو افغانستان کی جانب سے در اندزیوں اور غیر ملکی شدت پسندوں کی روک تھام اور ان کے خلاف بھرپورکارروائی کے لیے عسکری مضبوطی ناگزیر ہے، ملک کی مشرقی سرحدوں پر بھارتی مہم جوئی کا مسلسل اثر پورے پاکستان پر ہو رہا ہے۔ امریکا عالمی امن کے لیے اپنے طرز عمل میں گنجائش پیدا کرے جو خطے کے لیے بہتری کا مثبت قدم ہو گا۔
                   Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Lady Health Workers
Previous Post لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان
Next Post نور ہی نور
Muhammad PBUH

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.