geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کووڈ ویکسین پر سائبر حملہ

December 10, 2020 2 1 min read
UK European Medicines Agency in London
Share this:

UK European Medicines Agency in London

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی میڈیسن ایجنسی نے یہ تو نہیں بتایا کہ سائبر حملے میں کس چیز کو نشانہ بنایا گیا یا یہ حملہ کب ہوا، لیکن جرمن کمپنی بایو این ٹیک کا کہنا ہے کہ ہیکروں نے ویکسین کی منظوری کے دستاویزات تک ’غیر قانونی رسائی‘ کی کوشش کی۔

یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے بدھ کے روز اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ سائبر حملے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایجنسی نے کہا ”ای ایم اے ایک سائبر حملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ایجنسی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے تیزی سے مکمل جانچ کررہی ہے۔” ای ایم اے نے مزید کہا کہ ”چونکہ ابھی تفتیش جاری ہے اس لیے وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتاسکتی” تاہم کہا کہ ”وقت آنے پر” مزید تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔

یورپی یونین میں دواوں کی ریگولیٹر ای ایم اے نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ سائبر حملے میں کس چیز کو نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ حملہ کب کیا گیا تھا۔ تاہم ای ایم اے کے اعلان کے فوراً بعد ہی جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک اور امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کہا کہ انہوں نے کووڈ ویکسین کے حوالے سے جو مشترکہ دستاویزات تیار کیے تھے، سائبر حملے کے دوران ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ان دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ای ایم اے نے انہیں بتایا ہے کہ ”فائزر اور بائیو این ٹیک کی کووڈ۔19ویکسین سے متعلق جمع کی گئی بعض قانونی دستاویزات تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔”

دونوں کمپنیوں نے مزید کہا کہ ہیکر بائیو این ٹیک یا فائزر کے سسٹم تک سیندھ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ تحقیق میں شامل افراد کے نجی ڈیٹا تک رسائی ہوسکی ہو۔

یہ سائبر حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اس تشویش کا پہلے سے اظہار کیا جارہا تھا کہ ہیکر کورونا وائرس کی تحقیق کو نشانہ بناسکتے ہیں اور اس وبا کے حوالے سے دیگر سائبر جرائم انجام دے سکتے ہیں۔

برطانیہ نے الزام لگایا تھا کہ روس میں مقیم ہیکروں نے ویکسین کی تحقیق کرنے والے لیبارٹریز کو جولائی میں نشانہ بنایا تھا۔ دیگر سائبر مجرموں نے بھی کووڈ۔19کا ویکسین تیار کرنے میں مصروف مختلف کمپنیوں مثلاً اسٹرا زینکا، جانسن اینڈ جانسن، نوواویکس وغیرہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

یورپی یونین میں دواوں کی ریگولیٹر ایمسٹرڈم میں واقع ای ایم اے کورونا وائرس کے لیے مختلف دوا ساز کمپنیو ں کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کا تجزیہ کر رہی ہے۔

بائیو این ٹیک اور فائزر کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کے متعلق 29 دسمبر تک کسی فیصلے کی امید ہے۔ جب کہ موڈیرنا کی ویکسین کے بارے میں 12جنوری کو اعلان ہوسکتا ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی، اسٹرا زینکا۔اوکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ ویکسین کی بھی جانچ کررہی ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ اسے کب تک منظوری مل سکے گی۔

برطانیہ بائیو این ٹیک۔فائزر کے تیار کردہ ویکسین کو دو دسمبر کو ہنگامی منظوری دے چکا ہے اور وہاں ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ البتہ یورپی یونین اور امریکا میں ادویات کے ریگولیٹروں نے ویکسین کو ابھی تک منظوری نہیں دی ہے۔

ای ایم اے کی ڈائریکٹر ایمر کوکے نے بدھ کے روز امید ظاہر کی کہ بائیو این ٹیک۔ فائزر کے ویکسین کو جلد ہی منظوری مل جائے گی۔ انہوں نے ایک ٹیلی ویزن پروگرام میں بتایا کہ ”ہم اس ویکسین کے جانچ کے نتائج سے کافی زیادہ مطمئن ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ ماہرین ویکسین کا تجزیہ کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں لیکن حفاظت کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Share this:
India Farmers Protests
Previous Post بھارت: کسانوں کی تحریک میں’پاکستانی ہاتھ‘ نظر آ گیا
Next Post کیا غریب ممالک کووڈ ویکسین سے محروم رہ جائیں گے؟
Biontech Covid-19 Impfstoff

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.