geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا صرف سبزی خوری صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

August 20, 2020 1 1 min read
Vegetarian Health
Share this:

Vegetarian Health

اکثر یہ دلیل پیش کی جاتی ہے کہ گوشت کھانا جانوروں پر ظلم ہے اور اس کا استعمال ترک کرنے سے معاشرے کو مزید پائیدار بنایا جا سکتا ہے لیکن کیا ایسا کرنا صحت کے لیے بھی ٹھیک ہے یا اس سے صحت کے مزید مسائل جنم لیتے ہیں؟

گوشت کو مکمل طور پر ترک کر دینے اور صرف سبزیاں کھانے کا رجحان یورپ بھر میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اور ایک نیا طرز زندگی ابھر رہا ہے۔ نہ صرف نوجوان بلکہ پورے کے پورے خاندان ’صرف سبزی خور‘ بن رہے ہیں۔

سبزی خوروں کے دلائل یہ ہیں کہ جانوروں کو ہلاک کرنا اخلاقی طور پر جائز نہیں ہے جبکہ بہتر صحت اور ماحول کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کے لیے بھی ایسا کرنا ضروری ہے۔ اس تناظر میں اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) کے اعداد و شمار بھی حیران کن نہیں ہونے چاہییں۔ اس بین الاقوامی تنظیم کے مطابق جانوروں سے متعلقہ زراعت کا شعبہ دنیا بھر میں پندرہ فیصد ضرر رساں گیسوں کے اخراج کا ذمہ دار ہے۔ اس ادارے کے مطابق سن دو ہزار پچاس تک دنیا کی آبادی بڑھ کر تقریباﹰ نو اعشاریہ چھ ارب تک پہنچ جائے گی اور عالمی سطح پر گوشت کی طلب میں بھی تقریباﹰ ستر فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب ہر کوئی سبزی خوری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ گوشت ترک کر کے صرف سبزیاں کھانے کے مضر اثرات بھی ہوتے ہیں اور ان سے براہ راست انسانی صحت متاثر ہوتی ہے۔ ایک اطالوی رکن کانگریس ایلویرا ساوینو نے اس حوالے سے دوبارہ بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ اٹلی میں ’ویگن‘ (صرف سبزی خور) بچوں میں غذائیت کی کمی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ، جن کے بعد اب اس حوالے سے قانون سازی کی بات کی جا رہی ہے۔

اس خاتون سیاستدان کا کہنا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو صرف سبزیاں کھانے پر مجبور کرتے ہیں، انہیں چار سال تک قید کی سزا دینے کا قانون متعارف کروایا جانا چاہیے۔ دوسری جانب متعدد تنظیمیں صرف سبزی خوری کے حق میں مہم چلا رہی ہیں اور ان کا حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے ان کی مدد کی جائے۔

ایلویرا ساوینو کا دلائل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ گوشت نہ کھانے یا پھر اینیمل پروٹین کی کمی سے نہ صرف آئرن بلکہ وٹامن بی بارہ کی بھی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے اعصابی مسائل کے ساتھ ساتھ خون کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ غذائیت سے متعلق جرمن سوسائٹی (ڈی جی ای) نے بھی اس حوالے سے خبردار کر رکھا ہے۔ اس سوسائٹی کا بھی کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو صرف سبزیاں کھلانا ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ اس طرح ان کی جسمانی نشوونما کو نقصان پہنچتا ہے۔

’سبزی خور نہ بنیے‘ نامی ایک کتاب کے شریک مصنف جارج کیکل کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف سبزی خوری سے انسانوں کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خوراک پر انحصار مزید بڑھ جائے گا اور مسلسل ٹیسٹ کروانے پڑیں گے کہ سبزی خوروں میں کس وٹامن کی کمی رہ گئی ہے۔

دوسری جانب سبزی خور بننے کے حق میں مہم چلانے والی تنظیمیں بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ گوشت نہ کھانے سے وٹامن بی بارہ کی کمی ہو جاتی ہے، جس سے اعصابی مسائل پیدا ہوتے ہیں اور خون کی کمی ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر وہ شیرخوار بچے بھی متاثر ہوتے ہیں، جن کی مائیں صرف سبزیاں کھاتی ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مسائل سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں ہے جبکہ بچوں اور حاملہ خواتین میں وٹامن بی بارہ کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

Share this:
Faisal Wawda
Previous Post نااہلی کیس: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دوباری نوٹس جاری، جواب طلب
Next Post کرونا کیخلاف پاکستان جیسے اقدامات شاید ہی کسی اور ملک نے کیے ہونگے، حنید لاکھانی
Hunaid Lakhani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.