geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دے دیا

May 2, 2019May 2, 2019 2 1 min read
Moulana Masood Azhar
Share this:

Moulana Masood Azhar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جیش محمد کے بانی اور سربراہ مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انہیں دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر بھارت کی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت جیش محمد کو چودہ فروری کو کشمیر میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ اس حملے میں بھارت کے چالیس پیراملٹری اہلکار مارے گئے تھے۔ بعد ازاں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بھارت اور پاکستان ایک باقاعدہ جنگ کے دہانے پر بھی پہنچ گئے تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کشمیر میں اس حملے کے بعد سے اس کوشش میں تھے کہ مسعود اظہر اور ان کی جماعت کو عالمی ادارے کی اس بلیک لسٹ میں شامل کر دیا جائے، جس میں داعش اور القاعدہ کو بھی رکھا گیا ہے۔ چین کی طرف سے مخالفت کے بعد امریکا نے اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز تر کر دی تھیں اور اس بارے میں ایک قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ایک ترجمان کے مطابق یکم مئی بدھ کو چین نے اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اپنے تمام اعتراضات واپس لے لیے، جس کے بعد مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرنا ممکن ہو گیا۔ مسعود اظہر کے تمام اثاثے منجمد کرتے ہوئے ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح وہ اب کسی قسم کا اسلحہ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان کے مطابق مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی مخالفت نہیں کی گئی کیونکہ قرارداد کو پلوامہ حملے سے نہیں جوڑا گیا تھا۔

جیش محمد کے لیڈر مسعود اظہر کون؟

یہ 1999ء کی بات ہے کہ بھارت کی انڈین ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کو اغوا کر کے اس کا رخ افغانستان کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ ہائی جیکروں کے مطالبات واضح تھے۔ اس واقعے کو اس کے اختتام تک پہنچنے میں آٹھ دن لگے تھے، اور ان آٹھ دنوں کے دوران ہر کوئی خوف زدہ ہی تھا کہ اب کیا ہو گا؟ پھر نئی دہلی حکومت تین کشمیری عسکریت پسندوں کو رہا کرنے پر آمادہ ہو گئی تھی۔ ان تین رہا کیے گئے کشمیری عسکریت پسندوں میں سے ایک کا نام مسعود اظہر تھا۔ بعد میں مسعود اظہر نے جیش محمد کے نام سے ایک ایسے عسکریت پسند گروہ کی بنیاد رکھی، جو اب تک بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور بھارت میں کئی مسلح حملوں کی ذمے داری قبول کر چکا ہے۔

مسعود اظہر پاکستان میں

ان کے بارے میں عمومی رائے یہی ہے کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ مسعود اظہر حقیقتاﹰ اس وقت کہاں ہیں، یہ بات کوئی بھی تیقن سے نہیں کہہ سکتا۔ لیکن امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مسعود اظہر پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں مقیم ہیں۔ پاکستان کے ایک سکیورٹی تجزیہ نگار عامر رانا کے مطابق مسعود اظہر 1968ء میں پاکستانی صوبہ پنجاب ہی کے رہنے والے ایک اسکول ٹیچر کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ وہ مبینہ طور پر پہلی بار بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پرتگال کے ایک پاسپورٹ کے ساتھ داخل ہوئے تھے اور وہاں انہوں نے متعدد عسکریت پسند گروپوں سے رابطے قائم کیے تھے۔

بعد میں مسعود اظہر سری نگر کی سڑکوں اور گلیوں میں نظر آنے والی ایک جانی پہچانی شخصیت بن گئے اور اپنی شعلہ بیانی کے باعث بہت مشہور ہو گئے تھے۔ عامر رانا کے مطابق سری نگر میں مسعود اظہر نے کئی عسکریت پسند گروپوں کے مابین رابطہ کاری بھی کی تھی، جس کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نئی دہلی کی حکمرانی کے خلاف مسلح جدوجہد قدرے منظم اور زیادہ واضح ہو گئی تھی۔

جیش محمد کی بنیاد

مسعود اظہر نے جیش محمد کی بنیاد 2000ء میں رکھی تھی۔ اس کے صرف ایک سال بعد اس گروپ نے بھارت میں اس مسلح حملے کی ذمے داری قبول کر لی تھی، جو نئی دہلی میں ملکی پارلیمان پر کیا گیا تھا اور جس میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تب اسی واقعے کے باعث پاکستان اور بھارت تقریباﹰ ایک جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔

بھارتی پارلیمان پر حملے کے بعد مسعود اظہر کو پاکستان میں گرفتار کر کے ان کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن پھر لاہور کی ایک عدالت نے 2002ء میں ان کے خلاف الزامات کے شواہد نہ ہونے پر ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

اقوام متحدہ میں چین کا ویٹو

جیش محمد پر پاکستان کے علاوہ اقوام متحدہ اور بھارت نے بھی قانونی پابندی لگا رکھی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تو اس گروہ کو دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست میں بھی شامل کر رکھا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی سطح پر کئی بار یہ کوشش بھی کی تھی کہ مسعود اظہر کو عالمی ادارے کی طرف سے دہشت گرد قرار دے دیا جائے، لیکن سلامتی کونسل میں بھارت کی اس کاوش کو ہر بار پاکستان کے دوست ہمسایہ ملک چین نے ناکام بنا دیا تھا لیکن آج چین بھی اس راہ میں رکاوٹ نہ بنا۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post ہمیں احتساب پر نہیں نیب گردی پر اعتراض ہے: بلاول بھٹو
Next Post امریکہ: یونیورسٹی میں مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک 4 زخمی
American University Attack

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.