geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایف اے ٹی ایف جائزہ اجلاس، تمام اداروں کو اہداف کے حصول کی ہدایت

May 8, 2019 0 1 min read
FATF
Share this:

FATF

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پیر کے روز فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی جانب سے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیرہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو نامکمل اور غیر تسلی بخش جواب پر مبنی رپورٹ بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کو غیر تسلی بخش جوابات بھجوانے کی ذمے داری نیکٹا،ایف ایم یو اور ایف آئی اے ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔مشیر خزانہ نے اداروں کی اس بلیم گیم پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اہم اور حساس نوعیت کے معاملہ پر آئندہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کیلیے مسلسل کام کو یقینی بنائیں اور اسے اعلیٰ ترین ترجیحات میں رکھا جائے تاکہ ہدف سے بڑھ کر کام کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیکریٹری خزانہ نے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو اجلاس کی سنجیدہ نوعیت، سنجیدہ چیلنجوں اور اعلیٰ ترجیحات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا نے اجلاس کو ایف اے ٹی ایف سفارشات پر بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ مشیر خزانہ نے ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منصور صدیقی جب ایف اے ٹی ایف کو نامکمل رپورٹ بھجوانے کے بارے میں وضاحت طلب کی تو انھوں نے بتایا کہ انھوں نے متعلقہ اداروں کے ذمے داران کے ساتھ وٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے خط و کتابت کرنے کے بعد یہ رپورٹ بھجوائی ہے۔

اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ جو رپورٹ بھجوائی گئی ہے اس کا وزارت خزانہ میں نہ تو فائل ورک ہوا اور نہ ہی اس رپورٹ کی کوئی منظوری لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں ایف اے ٹی ایف ایکش پلان کے نکات پر عملدرآمد کے بارے میں غیر تسلی بخش جواب دیے گئے ہیں اور زیادہ تر نکاتکے جوابات میں مستقبل کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے ۔ مشیر خزانہ نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق و صوبوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے اور منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ سے نمٹنے کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے جو حال ہی میں اہم فیصلے کیے ہیں اور اسی طرح کالعدم تنظیموں پر پابندی اور ان کے اثاثہ جات و بینک اکاونٹس منجمد کرنے اور مدارس پر سرکاری کنٹرول کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے عالمی سطح پر اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور امریکا نے بھی اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کے سب سے مخالف ممبر بھارت کی جانب سے بھی دباؤ کم ہوا ہے اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ 16 مئی سے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ شروع ہونے والے فیس ٹو فیس مذاکرات میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائیگا تاہم پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Share this:
NAB
Previous Post پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے تفتیشی افسران سمیت 57 نیب افسران کی ترقی
Next Post علیم ڈار نے ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی
Aleem Dar

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.