geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

5 سال سے چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے: مریم نواز

January 15, 2025January 15, 2025 1 1 min read
5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے
Share this:

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ سال سے چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست کا حصہ نہیں، اور ان کا احتساب عوام کے ہاتھ میں ہے۔

سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی پروگرام ہے۔ انہوں نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ سکالر شپس میرٹ کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں، اور کسی قسم کی سفارش کو قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی گئی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ سکالر شپ پروگرام کو جلد ہی سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کے لیے بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے ہر طالب علم کا خیال رکھیں اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

مریم نواز نے تعلیم کے معیار کو قوم کی ترقی کے لیے بنیادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلبہ نے اپنی محنت اور اہلیت سے یہ سکالر شپس حاصل کی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہونہار طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے راستے نکالنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے اور جلد ہی طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ طلبہ کو مفت ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے اور انہوں نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر پنجاب پر حملے کا الزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو نوجوانوں کے ٹھیکیدار بنے ہوئے تھے، انہوں نے کیا کام کیا؟ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو یا رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔

مریم نواز نے معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لایا گیا ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، اور سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے دو طالبات کو سٹیج پر بلایا، جنہوں نے مریم نواز کو پینٹنگز بطور تحفہ پیش کیں۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ ان تحائف اور تصاویر کو اپنے دفتر میں لگائیں گی۔ انہوں نے طالبات کو اپنی کرسی پر بھی بٹھایا۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس بھی تقسیم کیے۔

Share this:
**کوکین کا استعمال فرانس میں ریکارڈ سطح پر، استعمال میں…
Previous Post کوکین کا استعمال فرانس میں ریکارڈ سطح پر، استعمال میں غیر معمولی اضافہ
Next Post عالمی بینک کے 20 ارب ڈالر کے وعدے پر وزیراعظم کا خیرمقدم
وزیراعظم

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.