geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں کیا فرق ہے؟ سپریم کورٹ میں سوالات اٹھے

January 31, 2025 0 1 min read
**9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں کیا فرق…
Share this:

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں ملوث شہریوں میں کیا فرق ہے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل آرمی ایکٹ کو چیلنج نہیں کر رہے، لیکن شہریوں کے معاملات میں اس کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔ جسٹس منیب نے بھی اپنے فیصلے میں اسی دلیل کا حوالہ دیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف بی علی کیس میں بھی اسی طرح کا تنازعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسی حرکت کی صورت میں کیا ہونا چاہیے؟ گزشتہ روز مہران بیس اور دیگر واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعے کو دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین کیوں سمجھا جا رہا ہے؟

جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں ملوث شہریوں میں کیا فرق ہے؟ 16 دسمبر کے واقعات میں ملوث افراد دہشت گردی کے الزامات میں ملوث تھے، جب کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر فوجی اداروں پر حملے کا الزام ہے۔ وکیل خواجہ احمد نے کہا کہ 16 دسمبر کے واقعات میں ملوث افراد کے ٹرائل کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی تھی، جس کے بعد ان کا ٹرائل ہوا تھا۔

وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں، جو تسلیم شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سول ملازمین پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ کیا ائیر بیسز پر حملے کی صورت میں بھی آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے؟

وکیل خواجہ احمد نے 9 مئی کے واقعے پر آئی ایس پی آر کے اعلامیے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اعلامیے کے بعد فوجی عدالتوں میں کیسے منصفانہ ٹرائل ممکن ہے؟

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی شق 2 ون ڈی 2 کو کالعدم کرنے سے کلبھوشن کیس میں فوجی ٹرائل نہیں ہو سکے گا۔ جسٹس حسن نے سوال کیا کہ اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو اس کا ٹرائل کہاں ہوگا؟ وکیل احمد حسین نے جواب دیا کہ ایسے معاملات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے۔

جسٹس مندوخیل نے کہا کہ 100 مجرموں کو چھوڑنے سے زیادہ غلط ایک بے گناہ کو سزا دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا کام صرف فیصلہ کرنا ہے، انصاف اللہ ہی کر سکتا ہے۔ جسٹس حسن نے کہا کہ گواہان کو تحفظ نہیں دیا جاتا، جس کی وجہ سے مقدمات میں تاخیر ہوتی ہے۔

عدالت نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی۔

Share this:
سنٹ ڈینس میں سنیپ چیٹ پر ملنے والے شخص نے…
Previous Post سنٹ ڈینس میں سنیپ چیٹ پر ملنے والے شخص نے چار سالہ بچے کی موجودگی میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
Next Post اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
**اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال…

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.