geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی آئی اے میں بہترین لوگ ہیں مگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا: سربراہ پی آئی اے

January 16, 2019 6 1 min read
Arshad Malik
Share this:

Arshad Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ وہ مارچ میں 5 سالہ اسٹریٹجک بزنس پلان حکومت کو دیں گے جس میں ایوی ایشن پالیسی، آمدن بڑھانے، مکمل فلیٹ کی مقامی طور پر مرحلہ وار اپ گریڈیشن، رائٹ سائزنگ اور منافع بخش روٹس پر سروس کا آغاز شامل ہو گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر ہوابازی و نجکاری محمد میاں سومرو، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے سربراہ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ جب وہ پی آئی اے میں گئے تو سننے کو ملا کہ یہ سفید ہاتھی ہے جس میں یونین، کرپشن مافیا، اور زیادہ اسٹاف موجود ہے اور افسوس کے ساتھ اس میں واقعی حقیقت ہے۔

ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں مگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا: ارشد ملک
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین پروفیشنل لوگ بھی موجود ہیں جن کو انتظامی راہ پر گامزن کرتے تو حالات اتنے برے بھی نہ ہوتے لیکن حالات ایسے پیدا کر دیے گئے کہ ان کے لئے کام کرنا مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 777بوئنگ طیاروں کو متروک قرار دے دیا گیا، جہاز کے اندر مسافروں کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا تھا کہ اندر بیڈ شیٹیں لگا کر مسافروں کو بٹھایا جا رہا تھا۔

پی آئی اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بوئنگ کے علاوہ اے ٹی آر اور دیگر طیارےگراﺅنڈ کیے گئے جن کا انجن اور قیمتی آلات چوری کر لیے گئے، جہاز کو ٹوچین کرنے والی مشنیری اور آلات ناکارہ تھے اور گراﺅنڈ کیے گئے جہازوں کو کھلے آسمان تلے کھڑا کر دیا گیا تاکہ باقی ماندہ بھی ناکارہ ہو جائے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا زبردستی افتتاح کرایا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کا افتتاح گزشتہ سال یکم مئی کو اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے چارج سنبھالا ہے ایک فری ٹکٹ کسی کو نہیں دیا اور نہ ہی کسی کی سیٹ اپ گریڈ کی جب کہ ملازمین کے میڈیکل اخراجات میں ماہانہ ایک کروڑ روپے کی کمی کی ہے۔

سربراہ پی آئی اے کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 54 فیصد سیٹوں کے ساتھ پرواز کرنے والے 7 روٹس پر پروازیں بند کرکے نئے روٹس متعارف کرائے ہیں جن پر 95 فیصد سیٹیں فل جارہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تاشقند، تہران، دہلی، ممبئی، نیویارک، کوپن ہیگن اور ایمسٹرڈیم میں 23 جائیدادیں ہیں لیکن اس کے باوجود وہاں پر پی آئی اے نے کرائے پر جائیدادیں رکھی ہوئی ہیں، لیکن اب تمام متعلقہ سفارتخانوں کے ذریعے یہ پراپرٹیز بہتر کرکے انہیں مستقل آمدن کا ذریعہ یا کوئی اور طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے یونین کے صدر کے پاس 13 گاڑیاں تھیں: ارشد ملک
پی آئی اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے یونین کے صدر کے پاس 13 گاڑیاں تھیں جن میں سے 8 واپس لے لیں ہیں اور کچھ گاڑیوں پر حکم امتناہی حاصل کی گئی ہے، ان کو 250 لیٹر فی گاڑی فیول بھی دستیاب تھا، اس کے ساتھ ساتھ یونین کے دفتر سے بورڈنگ کارڈز کے اجراء، کمیونیکشن اور ریونیو سسٹم تک رسائی تھی جسے ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ رواں سال مارچ میں 5 سالہ اسٹریٹجک بزنس پلان حکومت کو بھجوائے گی جس میں ایوی ایشن پالیسی، آمدن بڑھانے، مکمل فلیٹ کی مقامی طور پر مرحلہ وار اپ گریڈیشن، رائٹ سائزنگ، منافع بخش روٹس پر سروس کا آغاز شامل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او بقایا جات ادا نہ کرنے پر فیول فراہم نہیں کرتا جب کہ سابقہ ادوار میں من پسند ائیر لائنوں کو نوازنے کیلئے غیر متوازن اوپن اسکائی کی بدولت پی آئی اے 550 پروازوں سے 220 پروازوں پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے 431 ارب کے واجبات، 247 ارب قرض اور 144 ارب اداروں کو ادا کرنے ہیں۔

Share this:
Marriage Home Fire in Rawalpindi
Previous Post راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق
Next Post ٹرمپ سے بات چیت مثبت رہی، دو طرفہ اعتماد بحال رہے گا: رجب طیب ایردوان
Rajib Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.