geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواجہ سرا کے ساتھ ویڈیو: مفتی عبدالقوی پھر سوشل میڈیا پر

January 23, 2019January 23, 2019 1 1 min read
Mufti Abdul Qavi
Share this:

Mufti Abdul Qavi

اسلام آباد (جیوڈیسک) مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد کے ایک ریستوران میں عشایے کے لیے گئے، جہاں ایک ’خواجہ سرا‘ نے انہیں آن گھیرا، اُن کے ساتھ ویڈیو بنائی اور شہرت کی غرض سے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔

مفتی عبدالقوی کی اسلام آباد کے ریستوران کے باہر بنائی گئی ایک نئی ویڈیو ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی ہاتھ باندھے خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں، جسے وہ ایک مقامی ’خواجہ سرا‘ بتاتے ہیں۔

اس ویڈیو کے پس منظر میں ’موسیقی کی آواز‘ بھی سنائی دے رہی ہے اور خاتون بے تکلفی میں مفتی قوی کے کاندھے پہ ہاتھ بھی رکھ دیتی ہیں، جس کا مفتی صاحب برا نہیں مناتے۔ مفتی عبدالقوی کے مطابق، ’’ تصویر کا کہہ کر دھوکے سے وڈیو بنالی گئی، جس میں بعد ازاں موسیقی ڈال دی گئی، جس کا انہیں علم نہیں تھا۔‘‘

مفتی عبدالقوی کے حوالے سے اس طرح کی خبریں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جن کی وہ گاہے بگاہے تردید بھی کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل بھی پاکستان کے ایک ٹی وی شو میں مفتی عبدالقوی کچھ زیادہ خوشگوار موڈ میں ایک معروف خواجہ سرا الماس بوبی کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔ جس کے بعد اسے سو شل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ مفتی قوی خواجہ سرا کے ہاتھوں سے مٹھائی کھا رہے ہیں جبکہ عام طور پر علمائے دین کی جانب سے اس طرح کے فعل کو پاکستان میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ڈوئچے ویلے شعبہ اُردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ’’وہ تمام مخلوق خدا کی عزت کرتے ہیں خواہ وہ مرد ہو، عورت ہو یا خواجہ سرا۔ وہ محض ایک مزاحیہ پروگرام تھا، جس کا وہ حصہ تھے۔‘‘

ماضی میں ملتان کی ڈسٹرکٹ عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی، جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

Share this:
Russia Bomber Plane Crash
Previous Post روس: بمبار طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، عملے کے دو افراد ہلاک
Next Post واٹس ایپ: پیغامات کی فارورڈنگ محدود کر دی گئی
Whatsapp Users

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.