geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بچوں سے جنسی زیادتی، مفرور برطانوی شہری پاکستان میں گرفتار

February 1, 2019 1 1 min read
Liverpool Verurteilung Protest
Share this:

Liverpool Verurteilung Protest

مانچسٹر (جیوڈیسک) بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں مفرور برطانوی شہری کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے مجرم کو انیس برس قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ یہ گرفتاری پاکستانی اور برطانوی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

چودھری اخلاق حسین کی عمر اکتالیس برس ہے اور وہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ انہیں سن دو ہزار سولہ میں ان کی غیرموجودگی کے دوران انیس برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر ایک بچے کے ساتھ تین مرتبہ جنسی سرگرمیاں جاری رکھنے، دو مرتبہ جنسی زیادتی کرنے اور ایک مرتبہ جنسی زیادتی کی سازش کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔

چودھری اخلاق حسین کے خلاف یہ الزامات گریٹر مانچسٹر پولیس کی طویل تحقیقات کے بعد ثابت ہوئے تھے۔ یہ پولیس برطانوی علاقے راچڈیل میں کم عمر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق تفتیش جاری رکھے ہوئے تھی۔

اسلام آباد میں برطانوی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مجرم کی گرفتاری کے لیے برطانوی اور پاکستانی اداروں نے مل کر کارروائی کی تھی اور اسے ہفتے کے روز سانگلہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی حکام کے مطابق وہ مجرم کی گرفتاری اور برطانیہ واپسی کے لیے سن دو ہزار سترہ سے اسلام آباد حکومت سے مل کر کام جاری رکھے ہوئے تھے۔ پاکستان میں برطانوی سفیر تھومس ڈریو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’یہ گرفتاری ایک بڑی کامیابی اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاک برطانوی تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’اس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مجرموں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔‘‘ اخلاق حسین کی برطانیہ حوالگی سے قبل اسے کسی پاکستانی عدالت میں پیش کیا جانا ضروری ہے اور عدالت کے فیصلے کے بعد ہی انہیں برطانوی پولیس کے حوالے کیا جا سکے گا۔

گزشتہ برس اکتوبر کے دوران پانچ بچوں اور تین بالغ افراد کے قتل میں مطلوب ایک ملزم کو برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ وہ ملزم بھی پاکستان میں ہی مقیم تھا۔

جاسوس چیف انسپکٹر جیمی ڈینیلز کا برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’یہ کسی ایسے شخص کے لیے واضح پیغام ہے، جو یہ سوچتا ہے کہ ملک سے فرار ہوکر وہ انصاف سے بچ نکلے گا۔ آپ کو پکڑ لیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے پاکستانی اداروں کے کام کو سراہتے ہوئے پنجاب پولیس، نیشنل کرائم ایجنسی اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Share this:
Pakistan and India
Previous Post مسئلہ کشمیر : بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے
Next Post پاکستانی استاد احمد سایا نے کیمبرج یونیورسٹی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
Ahmed Saya

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.