geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسئلہ کشمیر : بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے

February 1, 2019February 1, 2019 0 1 min read
Pakistan and India
Share this:

Pakistan and India

اسلام آباد (جیوڈیسک) کشمیر کے مسئلہ پر بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ دونوں میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگ ئی ہے اور نئی دہلی حکومت نے پاکستان کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔

یہ نئی صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بدھ کے روز ٹیلی فون کیا اور آٹھ منٹ کی باہمی گفتگو میں مسئلہ کشمیر نیز لندن میں اگلے ہفتے کشمیر کے متعلق مجوزہ کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کی۔

بھارت نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے اپنے داخلی معاملات میں پاکستان کی براہ راست مداخلت قرار دیا ہے۔ بھارتی خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کل رات ساڑھے دس بجے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو اپنے دفتر میں طلب کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ کی کشمیری رہنما سے بات چیت پر سخت اعتراض کیا اور ان کے رویے کی ’ مذمت ‘ کی ۔

دوسری طرف اسلام آباد سے موصولہ خبروں کے مطابق پاکستان نے بھی آج جمعرات کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔

بھارت وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ قدم افسوس ناک اور قابل مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف ورزی ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان کے اس قدم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملو ث لوگوں کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت کو امید ہے کہ پاکستان اس طرح کے اقدامات سے دور رہے گا اور متنبہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے سخت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

آج بھارتی وزارت خارجہ کی معمول کی بریفنگ میں جب یہ پوچھا گیا کہ بھارت کس طرح کے مضمرات کی بات کررہا ہے تو وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا’’ وہ مضمرات کیا ہوں گے، میں فی الحال اس کی وضاحت نہیں کرسکتا، کیوں کہ یہ اس کے لیے مناسب فورم نہیں ہے۔‘‘ رویش کمار کا مزید کہنا تھا، ’’ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ پاکستان کا دوہرا چہرہ ہے۔ ایک طرف تو وہ امن کی بات کرتا ہے ، بھارت سے اچھے اور دوستانہ تعلقات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف ایسی حرکتیں کرتا ہے جو بھارت مخالف ہوتی ہیں۔‘‘ بھارتی ترجمان کا کہنا تھا’’ پاکستان نے بھارت کی خودمختاری ، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے ساتھ بات چیت کے دوران میر واعظ عمر فاروق نے کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ مبینہ بھارتی مظالم سے بھارت کے کشمیر کے لوگوں کا جذبہ کم نہیں ہوسکتا اور کشمیری، مبینہ بھارتی ظلم و ستم اور کالے قوانین کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما کو لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے بارے میں بھی بتایا ، جس پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی اس میں شرکت کے خواہشمند ہیں لیکن بھارتی حکومت نے ان کے پاسپورٹ ضبط کر رکھے ہیں تا کہ وہ بیرونِ ملک سفر نہ جا سکیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا لندن میں اگلے ہفتہ مجوزہ کانفرنس کے حوالے سے برطانوی حکومت سے بھارت کی کوئی بات چیت ہوئی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا ’’ ہم نے برطانیہ کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا ہے ۔ ہم پہلے بھی اس طرح کے معاملات کو اٹھاتے رہے ہیں ۔ ہم نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ اس معاملے میں مناسب اقدامات کرے گا۔‘‘

دفاعی امور کے ماہر راہل جلالی کا اس حوالے سے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی رہنماوں یا کسی ایک رہنما نے اور وہ بھی جو پاکستان کی حکومت کا نمائندہ ہے، حریت کی لیڈر شپ کو اس طرح فون کیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ وزیر خارجہ نے فون کیا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔

پاکستانی رہنما جب دہلی آتے ہیں تو حریت کے رہنماوں سے ملاقات کرتے رہے ہیں لیکن یہ ملاقات پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوتی تھی اور آج تک یہی سلسلہ جاری ہے۔ لیکن اسے اب ایک نیا موڑ دے دیا گیا ہے۔ یہ صاف دکھاتا ہے کہ عمران خان صحیح بات نہیں بول رہے ہیں۔ اس سے ان کا دوہرا پن ظاہر ہتا ہے۔‘‘

Share this:
Weltwassertag
Previous Post بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
Next Post بچوں سے جنسی زیادتی، مفرور برطانوی شہری پاکستان میں گرفتار
Liverpool Verurteilung Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.