geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی سنائپرز بمقابلہ بھارتی فوج

February 13, 2019 0 1 min read
Line of Control
Share this:

Line of Control

تحریر : سعد فاروق

برصغیر کی تقسیم کے فورا بعد سے ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کر دی تھیں۔ مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ اور مناودر پر غاصبانہ قبضہ کر لیا جبکہ پاکستان کے دوسرے علاقے کو توڑنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو شروع دن سے ہی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ نائن الیون کے بعد بھارتی فوج نے آزاد کشمیر سے کشمیریوں کی آمد روکنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرکے آہنی باڑ لگائی۔ اس کے باوجود بھارتی فوج پر حملوں میں کمی کی نسبت زیادہ اضافہ ہو گیا۔

لائن آف کنٹرول پر باڑ لگنے کے بعد بھارتی فوج نے اپنے درینہ دوست اور مددگار اسرائیل سے معاہدے کرکے مزید ٹیکنالوجی لگائی اسرائیل کو بھارتی گدھوں کی صورت میں اپنے اسلحے کا ایک بڑا گاہک مل گیا صیہونیوں نے اس موقعے کو غنیمت جان کر بھارت کو مجاہدین سے نمٹنے کے لییاپنی فوج کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ اسرائیلی اور امریکی ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر بھارتی فوج خود کو بڑا تیس مار خان سمجھنے لگی۔ گیڈر کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے اسی طرح بھارتی فوج کی شامت آتی ہے تو پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر اتر آتا ہے۔بھارتی فوجیوں نے خود کو فرعون سمجھ کر آزاد کشمیر میں بھی شہری آبادی پر بھاری گولہ باری شروع کر دی۔ سال 2018 میں بھارتی فورسز کی جانب سے 2350 خلاف ورزی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے 36 شہری شہید، جب کہ 142 افراد زخمی ہوئے۔ سال 2017 کی نسبت گزشتہ سال بھارتی حملوں میں تیزی آئی۔ اس سے قبل سال 2017 میں بھارتی فورسز کی جانب سے 1970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

بزدل دشمن نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنے بنکروں میں گھس جاتا اور پاکستانیوں کو چلینج کرتا رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں موجود پاکستانی سنائپرز نے بھی بھارتی فوج کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستانی سنائپرز کی جانب سے دستیاب وسائل اور سنائپر گنوں کی مدد سے بھارتی فوجیوں پر سنائپر حملے کرنے کی دیر تھی کہ بھارتی فرعونوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی اور افغانستان کی طرح لائن آف کنٹرول پر موجود بھارتی فوجی رفع حاجت کے لیے باہر نکلنے کی بجائے مورچوں میں چھپ کر پیمپرز استعمال کرنے لگے۔ کہاں کھربوں ڈالرز کے ساتھ محفوظ مورچوں میں رہنے والے بھارتی فوجی اور کہاں ہلکی سی گن لیکر وقت کے فرعونوں کا مقابلہ کرنے والے پاکستانی سنائپر۔ دنیا کا کوئی بھی دانشور اس کو مقابلہ نہیں تسلیم کرئے گا بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ پورے بھارت میں شور مچ گیا۔

حکومت ہمارے بیٹے کو مروا رہی ہے کئی بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی سنائپر حملوں کو تسلیم کرنے کی بجائے بھارتی فوج پر اپنے فوجی خود ہلاک کروانے کا الزام بھی لگایا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو سنائپر حملوں پرشدید دباو کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف بھارتی فوج ساتھیوں کو بھی ڈرانے لگے (باہر مت جانا پاکستانی گردن اتار لینگے) لمبی جنگ کی بجائے ان چند سنائپر واقعات نے بھارتی حکومت اور فوج پر شدید نفسیاتی حملہ کیا اور بھارتی سنجیدگی سے سنائپر حملوں کو روکنے پر غور کرنے لگے۔ اسی منصوبے کے تحت بھارتی فوج نے آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر آمد روکنے اور سنائپر حملوں کی روک تھام کے لیے 6 ہزار سے زائد مہنگی ترین سنائپر گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ جنگ میں کبھی اپنی چال اور ہتھیار کی تعداد کو ظاہر نہیں کیا جاتا ہے۔ یہ اعدادوشمار انتہائی خفیہ رکھے جاتے ہیں جن تک بڑے بڑے افسروں اور وزیروں کی بھی رسائی نہیں ہوتی۔ آخر ایسی کونسی وجہ ہے کہ بھارتی دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے اپنے ہتھیاروں کو نمایاں کرنے لگے ہیں۔اسکی سادہ سی تین وجوہات ہیں:

1۔ حالیہ دو سالوں میں پاکستانی سنائپرز کی جانب سے بھارتی فوج کا بڑا پیمانے پر جانی و اعصابی نقصان اور اس سے گرتے مورال کو سہارا دینا.
2۔ بھارت فوج کا آئندہ / قریب آنے والے بجٹ میں اضافے کے لئے دباؤ بنانا اور ماحول سازگار کرنا.
3۔ مودی کا پانچ سال فوج مروانے اور تیزی سے گرتے ہوئے مقبولیت کو بچا کر الیکشن جیتنے کا ایک شوشہ

چند ہفتے قبل کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج مالی بحران کا شکار ہوگئی،فوج کی تنخواہوں اور پنشنز کے بھاری بوجھ تلے ڈوب رہی ہے، دفاعی بجٹ کا 24 فی صد اسی مد میں جارہا ہے،جوانوں کی تنخواہوں میں اضافے سے وزارت خزانہ کے انکار پر آرمی ہیڈکوارٹر میں سخت بے چینی ہے۔دوسری طرف فوجی افسران کو عارضی ڈیوٹی اور اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے سفری اور رہائشی اخراجات کی ادائیگی سے انکار کردیا گیا، فوجی افسران کو ہوٹلوں میں قیام سے بھی منع کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوج اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے، فوج کی تنخواہیں اورپنشنزکا بل اتنا زیادہ ہے کہ خزانہ ڈوب رہا ہے، بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انکشاف کیا ہیکہ بھارتی جنگی بجٹ کا 24 فیصد حصہ تنخواہوں اور پنشنز کی مد میں خرچ ہوجاتا ہے،اس صورتحال میں تنخواہوں میں اضافے سے وزارت خزانہ کے انکار پر فوج میں سخت بیچینی ہے۔

حال یہ ہے کہ کھانے کو پیسے نہیں، عوام بھوکی مر رہی ہے اور بھارتی اپنے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک اور مصیبت سر پر لینے جا رہے ہیں۔ سنائپر گنیں خریدنے کا اعلان ابھی صرف خبروں کی حد تک ہے، صرف گنتی کی چند گنیں بھارت ابھی خرید سکا ہے اور باقی بجٹ میں اضافے سے منسلک ہیں۔ ابھی بھارت پہنچنے والی چند رائفلز کی ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم اور ٹریننگ ٹیمز بھاری معاوضوں کے عوض بھارت آئیں گی اور بھارتی فوج کو اس گن کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام چلائیں گی جو کئی ماہ پر محیط ہوگا۔

اس کے بعد جب ان گنوں پر سے اربوں روپے کا ایمونیشن پھونک کر چند بھارتی ٹرینر تیار ہوں گے، تو بھارتی فوج میں اسکی ٹریننگ کے کورسز چلائے جائیں گے، جو کہ بلا مبالغہ سالوں پر محیط ہوں گے اور کھربوں روپے کا ایمونیشن پھونکا جائے گا. اس کے بعد جا کر بھارت کو جو شور مچانے چاہئیے وہ اب مچانے میں مصروف ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بھارتی وزارت دفاع یا فوج میں اگلا سکینڈل ”مہان سنائپر گنز” کا ابھر کر سامنے آئے۔ ابھی شاید بھارتی دفاعی فنکاروں کو اندازہ نہیں ہے کہ جن سنائپر رائفلز کو وہ خریدنے جا رہے ہیں وہ دنیا کی مہنگی ترین کمپنیز/ رائفلز ہیں. یعنی خریدنے کے بعد انکی ٹریننگ اور ٹیکنیکل سپورٹ پر اضافی خرچ جاری رہے گا. اس سے بڑھ کر دنیا میں مہنگا ترین ایمونیشن انہیں گنوں کا ہے، جہاں ایک راؤنڈ 2000 روپے سے 3000 روپے میں پڑے گا۔ جس سے بھارت فوج کی یہ ”جدید سنائپر رائفلز” تھوڑے ہی عرصے میں بھارتی گدھوں پر اضافی بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہوں گی.
ایک فوج جس کے پاس اپنے اہلکاروں کو کھانے کو دینے کو مشکل سے ہی پورا ہوتا ہے، جنگ کی صورت میں چند دن میں سارا اسلحہ ”ختم کرئے گی اور اسلحہ کی کوالٹی کے تو کیا ہی کہنے ہیں، وہ یقیناً اس نئے اقدام سے جلد ہی خود کو بند گلی میں پائے گی اور بھارتی فوج کے پاس اس صورتحال میں مرنے یا پھر دبک جانے اور ہر لمحے ان دیکھی موت کے خوف میں مبتلا رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق

Share this:
Basant
Previous Post گلے کاٹتی ڈور اور غیر محرم سے محبت کا اظہار
Next Post ویلنٹائن منانا عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی
Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.