geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گلے کاٹتی ڈور اور غیر محرم سے محبت کا اظہار

February 13, 2019 0 1 min read
Basant
Share this:

Basant

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

ماہ فروی میں ہونے والی سرگرمیوں کو دیکھا جائے تو بڑے شہروں میں اکثر مقامات پر گزشتہ تین دہائیوں سے دو قسم کی سرگرمیاں زیادہ دیکھنے کوملتی تھیں جن میں نوجوان طبقہ بھر پور طریقے سے حصہ لیتا تھا ان میں سے ایک کو تو باقاعدہ تہوار کی صورت میں منایا جانے لگ گیا تھااِس پر اعلی عدالتوں کے احکامات اورسابقہ پنجاب حکومت کے سخت ایکشن کی وجہ سے کافی حد تک کنٹرول توممکن ہوا لیکن پھر بھی کہیں نا کہیں اس جان لیوا تہوار کی وجہ سے گلے کٹتے رہے اب بھی پولیس کی جانب سے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائیاں جاری رہتی ہیں لیکن پھر بھی اِکا دُکا گلی محلوں میں پتنگ بازی رُک نہیں پائی اسی اور نوے کی دہائی میں پتنگ بازی پنجاب بھر میں ماہ فروی میں عروج پر ہوتی تھی۔

باقاعدہ ماہ فروی کے دوسرے یا تیسرے جمعہ کواور بعد میں اتوار کو لاھور اور اس کے قریبی اضلاع میں بسنت منائی جاتی تھی جس میں شرکت کے لئے دور دراز سے دوست رشتہ دار شریک ہوتے تھے بلکہ بیرون ملک سے لوگ بسنت کے نام پر ہونے والی پتنگ بازی میں شرکت کے لئے چند ہفتے پہلے سے لاھور میں ہوٹلوں کی بکنگ کرواتے انہی دنوں میں بسنت پر خصوصی پروگرام ترتیب دیے جاتے اور ٹی وی پر ڈرامے دیکھا ئے جاتے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بسنت کو اتنا عروج ملا کہ لاھور کے بعدپاکستان بھر میں مختلف دنوں خاص طور پر جمعة المبارک کو بسنت منائی جانے لگی پرویز مشرف کے دور میں الیکٹرانک میڈیا کی ترقی کی وجہ سے اس کو اور فروغ ملا سال 2008 تک باقاعدہ سے بسنت پنجاب بھر میں منائی جاتی رہی بسنت منانے والوں نے پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور اور کیمیکل ڈور کا بے دریغ استعمال شروع کر رکھا تھا جسکی وجہ آئے روز حادثات رونما ہونے لگے۔

سڑکوں پر ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھ گیا اکثر یہ سننے میں آتا کہ موٹر سائیکل سوار یا کسی گھر کا کوئی فرد گلے میں ڈور پھرنے سے جانبحق ہوگیا اسکے بعد اعلی عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت پتنگ بازی اور فروشی پر پابندی لگا دی اگرچہ ابھی بھی بعض علاقوں میں ڈھکے چھپے پتنگ فروشی ہونے کی وجہ سے پتنگ اُڑتے دیکھے جاسکتے ہیں،سانچ کے قارئین کرام ! ماہ فروی میں دوسری بڑی سرگرمی جو دیکھنے کو ملتی تھی وہ ہے ویلنٹائن ڈے ،اس کے فروغ میں الیکٹرانک میڈیا نے جو کردار ادا کیا شاید ہی کہیں اور نظر آتا ہوگا اس پر باقاعدہ ڈارموں اور تشہیرکا سلسلہ چودہ فروری سے چند دن پہلے سے شروع کیا جاتا اور اچھل کودناچ گانے کے ساتھ نوجوان لڑکے کا دوست لڑکی کو گلاب کا پھول دینا،دل کی شکل کے بنے دیگر گفٹس دینا ، مخلوط تقریبات میں شرکت اور اکیلے ہوٹلوں پارکوں میں ملنے کی ترغیب میں الیکٹرانک میڈیا نے اہم کردار ادا کیا وطن عزیز پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس کاملکی آئین قرآن وسنت کے مطابق ترتیب دیا گیا وہاں پر ایسی بے حیائی کو فروغ دینے پر عدلیہ کی جانب سے گزشتہ سال الیکٹرانک میڈیا پر پابندی لگائی گئی جس کی وجہ سے امسال ویلنٹائن ڈے پر میڈیا پر خاموشی طاری ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے ” اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیںاور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ۔” ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے ” ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے” مومن مردوں کے لئے ارشاد ہوا “مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے”۔

سانچ کے قارئین کرام ! ویلنٹائن ڈے ہے کیا اپنے گزشتہ سال کے کالم سے کچھ نئے پڑھنے والوں کو بتاتا چلوں کہ ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو منایا جاتا تھا اِسے محبت کرنے والوں کے تہوار کے طور پر بھی منایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ سینٹ ویلنٹائن ایک مسیحی راہب تھا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کچھ باتیں اْس سے منسوب کی جاتی ہیں بک آف نالج میں ہے کہ”ویلنٹائن ڈے کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ اس کا آغاز ایک رومی تہوار لوپر کالیا (Luper Calia) کی صورت میں ہوا۔ قدیم رومی مرد اس تہوار کے موقع پر اپنی دوست لڑکیوں کے نام اپنی قمیضوں کی آستینوں پر لگا کر چلتے تھے۔ بعض اوقات یہ جوڑے تحائف کا تبادلہ بھی کرتے تھے۔ بعد میں جب اس تہوار کوسینٹ ‘ویلن ٹائن’ کے نام سے منایا جانے لگا تو اس کی بعض روایات کو برقرار رکھا گیا۔ اسے ہر اس فرد کے لیے اہم دن سمجھا جانے لگا جو رفیق یا رفیقہ حیات کی تلاش میں تھا۔

سترہویں صدی کی ایک پرامید دوشیزہ سے یہ بات منسوب ہے کہ اس نے ویلن ٹائن ڈے والی شام کو سونے سے پہلے اپنے تکیہ کے ساتھ پانچ پتے ٹانکے اس کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے وہ خواب میں اپنے ہونے والے خاوند کو دیکھ سکے گی۔ بعد ازاں لوگوں نے تحائف کی جگہ ویلنٹائن کارڈز کا سلسلہ شروع کر دیا۔” 14فروری کوسینٹ ویلنٹائن سے منسوب کیا جاتا ہے تیسری صدی عیسوی میں ویلنٹائن نام کے ایک پادری تھا جو ایک راہبہ کی محبت کا اسیر ہوگیاجبکہ مسیحیت میں راہبوں اور راہبات کے لیے نکاح ممنوع تھا اس لیے ایک دن ویلنٹائن نے اپنی معشوقہ کو بتایا کہ اسے خواب میں بشارت ملی ہے کہ14 فروری کے دن اگر کوئی راہب یا راہبہ صنفی ملاپ بھی کر لیں تو اسے گناہ نہیں سمجھا جائے گا۔

راہبہ نے ان پر یقین کیا اور دونوں نے عشق میں سب کچھ کرلیا کلیسا کی روایات کے مطابق انہیں ایسا کرنے پر قتل کر دیا گیا بعد میں کچھ نوجوانوں نے ویلنٹائن کو’شہید ِمحبت’ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی یادمیں دن منانا شروع کر دیا۔ چرچ نے ان خرافات کی ہمیشہ مذمت کی اور اسے جنسی بے راہ روی کی تبلیغ پر مبنی قرار دیا یہ ہی وجہ ہے کہ مسیحی پادری بھی اِس دن کی مذمت کرتے ہیںیہ دن منانے کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مسیحی راہب ویلنٹائن نے شادیاں کروانے کا جرم بھی کیا کہا جاتا ہے کہ رومی بادشاہ کلاودیوس کو جنگ کے لیے افرادی قوت کی ضروت پیش آئی تو مطلوبہ تعداد حاصل نہ ہوسکی جس پر بادشاہ کے علم میں یہ بات آئی کہ شادی شدہ لوگ اپنے گھربار،بیوی بچے چھوڑ کر جنگ میں جانے کو تیار نہیں ہیں تو بادشاہ نے شادی پر پابندی لگادی لیکن ویلنٹائن نے اس شاہی حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف خود خفیہ شادی کر لی بلکہ اور لوگوں کی شادیاں بھی کرانے لگا جب بادشاہ کو معلوم ہوا تو اس نے ویلنٹائن کو گرفتار کیا اور 14 فروری کو اسے پھانسی دے دی۔

دین اسلام میں غیرمردوں اور غیر عورتوں کا ایک دوسروں سے ملنا اور اظہارمحبت کرنے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے حدیث شریف میں ہے کہ بے شک ہر دین کا ایک خْلق ہے اور اسلام کا خْلق حیا ہے (ابن ماجہ )،معاشرہ میں جہاں کہیں بھی بے حیائی ،عریانی اور مردو عورتوں کا چوری چھپے اختلاط عام ہو وہاں رشتوں کا احترام ختم ہوجاتا ہے اور تمام تر برائیاں سرائیت کرنے لگتی ہیں اگر دیکھا جائے تو بطور مسلمان غیر محرم کے ساتھ یوں محبت کا اظہار کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہ ہے اگر دیگر مذاہب کو دیکھیں تو وہاں بھی چرچ نے ان خرافات کی ہمیشہ مذمت کی اور اسے جنسی بے راہ روی کی تبلیغ قرار دیاگزشتہ سال ایک نشریاتی ادارے نے ویلنٹائن ڈے سے کچھ دن پہلے خبر کچھ یوں لگائی کہ پاکستان میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے تحریری بیان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے کہا ہے کہ ویلٹنائن ڈے کی کسی بھی قسم کی پروموشن نہ کی جائے۔ بیان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گذشتہ برس جاری کیے جانے والے حکم نامے کا حوالہ بھی دیا گیا اور کہا ہے کہ یہ عدالتی حکم اب بھی برقرار ہے۔13 فروری 2017 کواسلام آباد ہائی کورٹ کے دیے جانے والے حکم میں کہا گیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کی نہ کوئی سرکاری تقریب منعقد ہو گی اور نہ ہی عوامی مقامات پر اسے منانے کی اجازت ہو گی۔سانچ کے قارئین کرام !وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے جسکے آئین کی تمام شقیں قرآن وسنت کے مطابق ہیںپھر ایسے تہوار کیسے منائے جاسکتے ہیں جو اسلامی روایات کے خلاف ہوں٭
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Waseem
Previous Post وسیم چلا گیا
Next Post پاکستانی سنائپرز بمقابلہ بھارتی فوج
Line of Control

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.