geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی پہلی شرط فلسطینی ریاست کا قیام ہے: عمان

February 19, 2019 1 1 min read
Yousef bin Alawi
Share this:

Yousef bin Alawi

عمانٌ (جیوڈیسک) خلیجی ریاست سلطنت عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے قطری ذرائع ابلاغ کی طرف سے مسقط اور تل ابیب کے درمیان رابطوں پر تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ رابطے فلسطینیوں کے حقوق کی نفی کے مترادف نہیں بلکہ ان کا مقصد خطے میں دیر پا امن کے قیام کی مساعی کو آگے بڑھانا ہے۔

روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ عمان کا مقصد صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کا قیام نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسقط اسرائیل کے ساتھ رابطوں کے ذریعے ایک ایسی راہ تلاش کررہا ہے جس کی مدد سے قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل، فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت اور تمام فریقین کے مفاد میں فیصلے کیے جا سکیں۔

یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ اومان کسی کا ایجنٹ بن کر اسرائیل کے ساتھ رابطے نہیں کر رہا ہے تاہم ہم سب کی کوشش ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی سب سے بڑی شق آزاد اور مکمل طور پرخود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اوراس حوالے سے عالمی سطح پر منظور کی گئی قراردادوں پران کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دو ریاسی حل کے لیے فضاء ہموار کرنی چاہیے۔ ہم فلسطین کا منصفانہ اور دیر پا حل چاہتےہیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ملک کے تعلقات کی پہلی شرط آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ عالمی قراردادوں میں اسرائیل کو جن عرب علاقوں سے نکلنے کو کہا گیا ہے اسرائیل کو وہ علاقے خالی کرنا ہوں گے۔

Share this:
Pakistan Saudi Arabia - Investment, Plan
Previous Post پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا پلان
Next Post یادیو کیس من گھڑت معلومات پر مبنی ہے، بھارتی وکیل کے دلائل
Kulbhushan Jadhav

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.