geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پر جوش

February 25, 2019 0 1 min read
Pakistan India war
Share this:

Pakistan India war

تحریر :علی حسن جوئیہ:اسلام آباد

پچھلے کچھ دنوں سے ہر طرف پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہونے کی باتیں چل رہی ہیں۔ ہندوستان کے عوام کا مجھے نہیں پتا مگر پاکستانی عوام میں یہ بحث بہت مقبول ہے۔ ہر چھوٹا بڑا امیر غریب جنگ کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ جہاں دونوں ہی ممالک کی تقریبا آدھی عوام بے روزگار ہے کیا وہاں پر جنگ کو ترجیح دینی چاہیے یا بے روزگار لوگوں کو روٹی دینے پر؟ کیا لڑائی جھگڑا بھی کبھی کسی بات کا حل ہوا ہے۔ اور بہت سے پاکستانی تو جنگ کے لئے اتنے خوش ہیں جیسے انہوں نے جنگ بھارت جو ترقی میں پاکستان سے دن بدن آگے بڑھ رہا ہے اس سے نہیں بلکہ کسی ایک چھوٹے سے گاؤں کی آبادی سے کرنی ہے۔

چلو اس بات کو الگ کر کے ہم یہ تصور کر لیتے ہیں کہ پاکستان جنگ میں بھارت کو مات دے سکتا ہے۔ مگر ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہے کہ اگر گھر میں آگ لگتی ہے تو صرف دیواریں اور چھتیں نہیں ٹوٹتی وہ آگ دیواروں کے ساتھ گھر کے سامان کو بھی جلا دیتی ہے۔ تو اس جنگ میں پاکستان کو جیتنے کے بعد بھی بہت نقصان ہو گا۔ دونوں ملکوں کے حکمرانوں کو چاہئے کہ پہلے اپنے ملک کی بیروزگار عوام کو روزگار دیں پہلے اپنے ملک کو خوشحال کریں نہ کہ دشمنیوں میں اضافہ کرکے کے غریب عوام کو بھوکا مار دیں۔

مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری پرجوش عوام میں یہ بحث بہت مقبول ہے ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اگر جنگ ہوتی بھی ہے تو امیر طبقہ اور یہ تمام حکمران اس وقت کہاں ہوں گے؟ کیا یہ اس وقت بھی پاکستان میں رک کر غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے؟ نہیں بالکل بھی نہیں۔ ایک شخص جس کے دو الگ الگ ملکوں میں گھر ہیں کیا ایک ملک میں آگ لگنے کی صورت میں وہ شخص دوسرے ملک اپنے دوسرے گھر نہیں جائے گا؟

کیا جان سے بھی پیاری کوئی چیز ہوتی ہے خداراغریب اور پرجوش عوام اپنے جذبات پر قابو رکھ کر یہ سوچیں کہ یہ حکمران اور امیر لوگ تو اس مشکل وقت میں اپنے دوسرے گھر چلے جائیں گے مگر ہم غریب لوگ کیا کریں گے۔ میرا ماننا ہے کہ دنیا میں سب سے اچھا کاروبار جذبات کا ہے اور یہ حکمران صرف ہمارے یعنی غریب عوام کے جذبات سے کھیل کر اپنی زندگیاں تو ان بچالیں گے مگر ہم غریب عوام کہاں جائیں گے۔

ٹھیک ہے اگر کسی نے ہمیں دھمکی دی اور ہمارے حکمران نے جواباً جواب دے دیا تو وہ اس کا کام ہے مگر جنگ کا ایسے خوشی سے انتظار کرنا صرف بیوقوفی ہے۔ چلیں میری سوچ کو چھوڑیں میں آپ سب سے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ اگر خدا نخواستہ جنگ ہوتی ہے تو کیا یہ امیر اور حکمران اس جنگ کے دوران پاکستان میں رہ کر غریب عوام کے شانہ بشانہ لڑیں گے یا اپنے دوسرے گھروں میں بھاگ جائیں گے؟
Ali Hassan

تحریر :علی حسن جوئیہ:اسلام آباد

Share this:
Karachi Building Fall
Previous Post کراچی: جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ریسکیو آپریشن جاری
Next Post ہوا ہے شاہ کا مصاحب
Fawad Chaudhry

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.