geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    صحت و تندرستی
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Eyes Record $100B IPO With Nvidia Backingاینتروپک کی ریکارڈ 100 بلین ڈالر کی آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026 60 1 min read
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq
Share this:

پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن “غضب للہ حق” میں اب تک 796 افغان طالبان اہلکار اور دہشت گرد ہلاک جبکہ 286 چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔ یہ انکشاف وفاقی وزیر اطلاعات اطہر تارڑ نے ایکس پر جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایک ہزار 43 سے زائد افغان طالبان زخمی ہوئے ہیں جبکہ 44 چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون بھی تباہ کر دیے ہیں۔

شہریوں پر حملے جاری

افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ انگور اڈہ میں افغان طالبان کی فائرنگ سے چار بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے کریم خان اور رحمت اللہ کے گھروں پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں یہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو وانا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح باجوڑ کے علاقہ کٹ کوٹ میں بھی افغان طالبان کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہو گئے تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ سیکیورٹ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان نے پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کا جوابی کارروائی

پاک فوج کی جانب سے ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان طالبان پوزیشنوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

چمن سیکٹر میں بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیاں اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سرشان، المرجان اور ایدھی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

چین کی ثالثی میں امن مذاکرات

ادھر چین کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ارومچی میں ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں ممالک نے صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے اقدامات نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک سے رابطہ جاری رکھے گا اور مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

فوجی قیادت کا عزم

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی آپریشن غضب للہ حق کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ فوجی قیادت نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے افغان یونیورسٹی اور شہریوں پر حملوں کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے حقائق کی جانچ کرنے والے ایکس ہینڈل نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان درست اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتا ہے اور افغان میڈیا دہشت گرد گروہوں کی حمایت چھپانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہا ہے جسے بھارتی میڈیا بھی فروغ دیتا ہے۔

Share this:
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy
Previous Post اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری
Next Post امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

Related Posts

Israel Threatens to Revoke Citizenship of Venice-Winning Filmmakers

وینس میں نازہ کی پذیرائی، اسرائیل میں غداری کے الزامات

September 14, 2026
France Revises Under-15 Social Media Ban for EU

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا

September 14, 2026
Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrage

پیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت

September 14, 2026
Sydney Sweeney Ad Sparks Backlash From Female Athletes

سڈنی سوینی کے نیم عریاں اشتہار پر خواتین کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

September 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.