geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والے جہاز کیوں نہیں گرائے گئے؟

February 27, 2019 0 1 min read
Military Aircraft
Share this:

  Military Aircraft

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دبے الفاظ میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد کیوں مار گرایا نہیں گیا؟

اس اہم سوال کی بازگشت منگل کی علی الصبح بھارتی حملے کے بعد سب سے پہلے سوشل میڈیا پر سنائی دی اور بعد میں یہی سوال پارلیمینٹ اور حکومتی عہدیداروں کی طرف سے کئی گئی پریس کانفرنسوں میں بھی گونجتا رہا۔

منگل کی صبح وزیراعظم عمران خان نے حملے کے فوری بعد کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اس اہم اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، چئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جبکہ فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ بند کمرے کے اس غیر معمولی اجلاس میں بالا کوٹ کے قریب ’دہشتگردی کے مبینہ کیمپ‘ پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی ہے، جس کا جواب دیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے وقت اور مقام کا تعین خود کیا جائے گا، ’’بھارت کی طرف سے یہ کارروائی انتخابی ماحول میں اندرونی مقاصد کے لیے کی گئی ہے اور اس عمل سے خطے میں امن کو شدید خطرے میں ڈالا گیا۔‘‘ اسی اعلامیے میں پاکستان کی طرف سے حملے کی جگہ کو مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

اسی اجلاس میں وزیراعظم نے ستائیس فروری بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یہ اجلاس اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ اس اتھارٹی کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار بھی ہوتا ہے۔ اتھارٹی پاک فوج، بحریہ ، فضائیہ اور اسٹرٹیجیک کمانڈ کے آپریشنز کی مشترکہ طور پر نگران ہوتی ہے۔

اس اہم اجلاس کے بعد اس میں شریک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے صحافیوں کےسوالات کے جواب دیے گئے۔ صحافیوں کی طرف سے بھارتی طیارے مار نہ گرانے، پاک فضائیہ کی طرف سے ’بروقت کارروائی نہ کرنے‘ اور مستقبل کی حکمت عملی جیسے تیکھے سوالات بھی کیے گئے تاہم وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے محتاط انداز میں بتایا کہ حکومت اس معاملے پر پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے گی۔ عالمی برادری کو متوجہ کرنے کے لیے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کردار ادا کریں گے۔ جب اس نمائندے نے پارلیمینٹ ہاوس آمد پر وزیر خارجہ سے پوچھا کہ اس پر بین الاقوامی رد عمل کیوں نہیں آیا تو وزیر خارجہ نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کو ایک نکتے پر لانے کے لیے وزیر خارجہ، دفاع اور خزانہ پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں شریک وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی طرف سے ہونے والے حملے میں بھارتی جہاز چار پانچ کلومیٹر اندر آئے اور انہوں نے بم پھینکا۔ ہماری ائیر فورس تیار تھی چونکہ رات کا وقت تھا پتہ نہیں چلا کہ کتنا نقصان ہوا؟ انہوں نے اس کا انتظار کیا لیکن واضع ہدایات مل چکی ہیں اگر آگے کوئی ایسی حرکت ہو گی تو ایکشن لیا جائے گا۔ ہم کئی چیزیں یہاں نہیں بتا سکتے تاہم رد عمل ضرور دیا جائےگا۔ وزیر خارجہ نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کے امکانات کے لیے تیار تھے۔

دوسری طرف پارلیمینٹ کا متوازی اجلاس بھی جاری تھا۔ قومی اسمبلی میں وزرا اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔ تاہم پارلیمینٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اس اہم موقعے پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہے، ’’بھارت یاد رکھے کہ جہاد ہمارے لیے حلال اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اپوزیشن بھارت کےسامنے سرحد پر کھڑا ہونے کے لیے تیار ہے۔‘‘

اجلاس میں شریک مسلم لیگ ن کے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو گیسٹ آف آنر کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ ’’ہمیں اس معاملے پر او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔‘‘ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی خواجہ آصف کی تجویز کی حمایت کی۔

پارلیمینٹ اجلاس میں شریک وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا جبکہ بدھ کے روز تمام پارلیمانی رہنماوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بند کمرے کے اندر بریفنگ دی جائے گی ۔

توقع کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس اہم اجلاس میں شریک ہوکر حکومت کی طرف سے کیے گئے فیصلوں سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے ۔

پارلیمینٹ کے اجلاس کے دوران ہی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے سلائیڈز کی مدد سے بھارتی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت کی طرف سے تین سو پچاس افراد کے مارے جانے کا کہا جا رہا ہے، ’’ہم کہتے ہیں کہ اگر دس افراد بھی مرے ہوں تو ان کے جنازے تو ہونے چاہیں۔‘‘ فوجی ترجمان نے اپنے بیان کی تصدیق کے لیے بھارتی میڈیا اور فوجی نمائندوں کو موقع پر لیجانے کی دعوت بھی دی۔

اسلام آباد میں ہونے والی تمام پریس کانفرنسز کو کم و بیش تمام نجی و سرکاری میڈیا نے براہ راست نشر کیا۔ ٹی وی چینلز پر کیے جانے والے تبصروں میں پاکستانی فوج کے بارے میں مجموعی طور پر رویہ مثبت رکھا گیا اور کسی قسم کی تنقید سے گریز کیا گیا۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی طیاروں کی دراندازی کی شدید مذمت
Next Post کیا میڈیا بھارت کو ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کی طرف لے کر گیا؟
Narendra Modi

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.