geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رمضان المبارک میں عوامی مسائل و حکومتی اقدامات

May 6, 2019 1 1 min read
Ramadan
Share this:

Ramadan

تحریر : قادر خان یوسف زئی

الحمد للہ ہم بھی اُن خوش قسمتوں میں سے ہیں جنہیں رمضان المبارک کا بابرکت کا مہینہ نصیب ہوا۔ امسال ماہِ رمضان دوبارہ شدید گرمیوں میں آیا ہے۔ روزے داروں کے لئے اللہ تعالی کی خوشنودی اور عبادت الہی کے ساتھ تزکیہ نفس کا خصوصی مہینہ رب کائنات کی بڑی رحمتوں میں سے ایک انمول رحمت ہے۔ رمضان المبارک میں روزے داروں کو صلوة ، صوم، نماز تروایح اور تزکیہ نفس و مال کے روحانی مہینے کی دل سے مبارک باد قبول ہو۔ دعا ہے کہ اس رحمت کے مہینے میں ہم اپنی عادات و مزاج میں برداشت اور اقربا ، پڑوسی دوست احباب اور سفید پوش افراد کی مالی مشکلات و تنگدستی کا احساس کریں اور اس با برکت مہینے میں نمود نمائش اور غیر ضروری اخراجات سے گریز کریں ،قرآن کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اسراف اور فضول خرچی نہ کرو، فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔(الاسرائ:17 ـ آیت:27)۔

ماہ رمضان برداشت و صبر وتحمل کے عالمگیر فلسفے کی تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ماہ رمضان کے اصل روح کو سمجھنے کے باوجود دیگر شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بن جاتے ہیں۔ ماہ رمضان میں مہنگائی کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے ۔ گھر پہنچنے کی عجلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے روزہ صرف گھر میں کھولا جاسکتا ہے۔ جبکہ روزہ کھولنے کے لئے ضروری نہیں کہ عام شہریوں کو پریشانی کا سبب بننے والے اقدامات کریں۔ صوم ایک عبادت ہے اور عبادت میں جلدبازی و عجلت نہیں بلکہ تحمل و صبر کا مظاہرہ کیا جانا چاہے۔ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر و فیکٹریوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی جاتی ہے۔

عام دنوں کی برعکس کام کاج کرتے وقت عموماََ یہ کہتے سنا جاتا ہے کہ روزے سے ہوں ۔ حالانکہ حالت صوم میں اسلام نے کسی مسلمان کو روز مرہ کے کام کاج سے نہیں روکا ۔ تاہم مخصوص روزے داروں کی آسانی کے لئے قرآن کریم میں روزہ نہ رکھنے والوں کے لئے ہدایات و اصول مرتب کئے ہیں ، اس سے ہمیں بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ اسلام میں اللہ تعالی نے آسانیاں زیادہ پیدا کی ہیں ۔ جبر کا تصور اسلام کا نظریہ نہیں ہے ۔ اس لئے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر و محکموں سے لے کر تمام کاروباری مراکز اور محنت کشوں کے لئے روزے میں کام کی معمانعت نہیں ہے۔ تاہم حکومت نے روزے داروں کی سہولت کے لئے کام کے اوقات میں کمی کی ہے تو اس کے باوجود افظاری کے اوقات میں عجلت ، عدم برداشت اور تلخ کلامی جیسے واقعات سے صوم کا تصور و مقصد متاثر ہوتا ہے ۔ ہمیں اس بات سے گریز کرتے ہوئے دیگر شہریوں کی تکالیف و مسائل کا ادارک کرنا چاہیے۔

ماہ رمضان میں سب سے بڑا مسئلہ جو تمام طبقات کو یکساں درپیش ہوتا ہے وہ مہنگائی و ذخیرہ اندوزی ہے۔حکومتی اقدامات اس حوالے سے عموماََ ناکا م رہتے ہیں ۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے والے ادارے رسمی طور پر پرائس لسٹ اور پھل و اجناس کے درجات کے مطابق حکومتی نرخوں پر اشیا ء کی فروخت میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں ۔ اس کے لئے عام شہریوں کو خود ہی احتیاط کا دامن تھام لینے کی ضرورت ہے۔کہ ذخیرہ اندوزوں کے لالچ کے خلاف مہنگے نرخوں پر پھل فروٹ اور ایسی اشیا ء صرَف کم یا بالکل نہ خریدیں تاکہ ذخیرہ اندوزں کی حوصلہ شکنی ہوسکے ۔ ذخیرہ اندوزں کو سبق سیکھانے کے لئے عوام کو خود بھی ازخود بھی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔ بیشتر اوقات فضول خرچی و اسراف سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے متوسط و غریب طبقے کے لئے مشکلات و احساس محرومی کا سبب بن جاتے ہیں۔ صاحب حیثیت افراد متوسط و غریب محنت کش طبقے کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نمود نمائش سے گریز کریں گے تو اس سے کمزور افراد و ان کے اہل خانہ احساس محرومی کا شکار نہیں ہونگے ۔

کراچی میں کئی عشروں سے ایک خصوصی روایت کا اہتمام افطاری کے اوقات میں کیا جاتا ہے ۔ ٹریفک جام یا افطاری کے اوقات میں گھرنہ پہنچنے والوں کے لئے مختلف جگہوں پر افطاری کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی مثبت اقدام ہوتا ہے ،ایسے انتظامات کرنے سے انسانی خدمت کا جذبہ و بھائی چارہ بڑھتا ہے ۔ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے حکومتی اعلانات بھی دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے عفریت کی وجہ سے اہل خانہ کو سحری و افطاری کے اوقات کے علاوہ تراویح میں بھی نمازیوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوڈ شیدنگ کی وجہ سے صرف عبادات ہی نہیں بلکہ اس شدید گرمی کے موسم میں ٹھنڈے پانی و مشروبات کے لئے برف کی رسد میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ افطاری کے موقع پر دن بھر کی پیاس کو مٹانے کے لئے ٹھنڈے پانی و مشروبات ایک لازمی جز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برف کے کارخانوں میں مطلوبہ ضروریات کے مطابق عام حالات سے بھی کم برف بنتی ہے کیونکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے پیداورار نہیں بڑھا سکتے اور طلب و رسد میں واضح فرق کی وجہ سے برف کی قیمتیں قوت خرید سے بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ برف کے حصول کے لئے طویل قطاریں اور انتہائی مہنگے داموں میں برف ملنا جوئے شیر لانے کے مترداف بن جاتا ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے خصوصی طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ پورے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ نہیں دیا گیا ہے ۔ تاہم سرد خانے جنریٹر کے انتظامات کے بعد انتہائی مہنگے داموں برف فروخت کرتے ہیں۔ خاص طور پر کچی برف اور گدیلے پانی سے بنی غیر معیاری مضر صحت برف کی فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے امید کی جاسکتی ہے کہ عام طبقے کی سب سے اہم ضرورت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

رمضان المبارک میں خصوصی بچت بازاروں میں برائے نام اشیا صرف کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے بلکہ دیکھا یہ بھی گیا ہے کہ عام بازار کے مقابلے میں رعایتی بازاروں میں اشیا کی قیمیتں زیادہ اور غیر معیاری ہوتی ہیں۔ بچت بازار کا تصور ناکام ہی رہتا ہے ۔ اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز میں حکومتی سبسڈی ملنے کے بعد اشیاء صَرف غائب ہوجاتی ہیں۔ بتایا یہی جاتا ہے کہ قیمیتوں میں کمی کی جانے والی اشیا کو ذخیرہ اندوزوں کو فروخت کردیا جاتا ہے یا پھر اس میں اتنی کمی کر دی جاتی ہے کہ مجبوراََ دوسری جگہ سے مہنگے داموںاشیا صَرف خریدنی پڑتی ہیں۔

رمضا ن المبارک میں زکوة دینے والے مستحق افراد میں زکوة تقسیم کرتے ہیں ۔ زکوة کیونکہ صاحب استظاعت پر فرض ہے اس لئے وہ اپنے مسلک کے مطابق ہی مستحقین کو زکوة دیں تاہم اس سلسلے میں راقم کی ادنیٰ سے گزارش ہے کہ بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ اکھٹنے کرنے کی نمائشی روایات کے بجائے اگر مستحق افراد کی کم تعداد کو ہی روزگار کا بندوبست کرادیں تو اس سے اگلے برس زکوة لینے والوں میں کمی آسکتی ہے۔ عموماََ دیکھا گیا ہے کہ دس کلو آٹا ، پانچ کلو چینی ،پانچ کلو گھی ، ایک پائو چائے کی پتی اور ایک پیکٹ سوئیاں کا ایک تھیلا بنا کر لمبی لمبی قطاروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس تھیلے سے مستحق افراد زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے گذارا کرسکیں گے۔

تاہم زکوة کی رقم سے اگر سب سے پہلے بے روزگار و مستحق رشتے دار ، پھر پڑوسی اوردوست احباب کو محدود پیمانے پر ہی سہی چھوٹا کاروبار اس شرط پر کرایا جائے کہ وہ بھی یہی عمل جاری رکھے گا تو اس سے غربت افلاس میں کے ساتھ بے روزگاری میں بھی کمی آسکتی ہے۔رمضان المبار ک میں کئی ایسے ادارے بھی صاحب ثروت افراد سے زکوة مانگنے کی اپیلیں کرتے ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا ادارہ غریب و نادار افراد کی مدد کرتا ہے تو اس حوالے سے اچھی طرح پہلے خود جان لیں کہ اُس ادارے کا یہ دعویٰ سچا بھی ہے کہ نہیں ۔ یا پھر اعداد و شمار کے جھوٹے گورکھ دھندے و نمائشی تصاویر میں نام نہاد معروف و غیر معروف ادارے زکوة و فطرے کی رقم غریبوں کے بجائے اپنی آسائشوں پر خرچ تو نہیں کر رہے ہیں۔ ماہ رمضان میں صوم کا نظریہ بھوکا پیاسا رہناہی نہیں بلکہ بہت آفاقی و عالمگیر خصوصیت کا حامل ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Major General Asif Ghafoor
Previous Post انعام کا حقدر کون؟
Next Post ایوینجرز اینڈ گیم نے بلاک بسٹر فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے
Avengers and Game

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.