geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انعام کا حقدر کون؟

May 6, 2019 0 1 min read
Major General Asif Ghafoor
Share this:

 Major General Asif Ghafoor

تحریر : سعد فاروق

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر معمول کے مطابق جیسے ہی کھولی سامنے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا پیغام نظر آیا ” ساتھیو تیار ہو جائیں۔ جلد ایک انعام جیتنے والے مقابلے کا اعلان ہو گا” پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال پوچھا کہ کسی کو اندازہ ہے کہ یہ کیسا مقابلہ ہوگا؟ جواب میں ہزاروں لوگوں کے پیغامات تھے جو سب پڑھنے ممکن نہیں تھے صرف چند پر نظر ڈال سکا۔ پاک فوج سے پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا لوگوں نے کسی انعام کی بجائے صرف ایک پیغام / رپلائی کی خواہش کا اظہار کیا، کوئی فالو بیک کی درخواست کر رہا تھا، کوئی سلیفی کی لیکن یہ پاک فوج کے خلاف بیبنیاد پروپیگنڈہ کرکے نمک حرامی کرنے والوں کے لیے پیغام تھا کہ پاکستانی چاہے وہ سوشل میڈیا پر ہوں، چاہے روڈ پر، چاہے گاؤں میں ہوں یا شہر میں، پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

دشمن ازل سے ناکام رہا ہے اور ابد تک ناکام رہے گا ان شائاللہ۔ میجر جنرل آصف غفور کی انعام والی بات سے میرا ذہن پاک فوج ہزاروں شہدا کی طرف چلا گیا۔ وطن کے تحفظ کی قسم کھانے والے، مٹی سے وفا نبھانے والے، ماوں کے ہاتھوں تیار ہوکر مقتل جانے والے عظیم افراد یقینا ہر انعام / ایوارڈ کے مستحق ہیں۔

اپنی دنیا وطن پر قربان کرنے والے شہدا یقینا اللہ کی جنتوں میں خوش وخرم ہوں گے۔ انہیں کسی چیز کا لالچ نہیں تھا۔ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والے پاک فوج میں آئے تو کئی کئی وقت بھوکے، پیاسے وطن کی خاطر صبر سے ڈٹے رہے۔ مخملی بستروں پر سونے والے پاک فوج میں آئے تو نوکیلی پتھروں والے پہاڑوں کی چٹان پر سر کو تکیہ بنا کر لیٹے رہے۔ کیپٹن قدیر شہید جو تین سو ایکڑ زمین کے مالک تھے مگر وطن کی مٹی نے پکارا تو چلے آئے، لاڈ اور نازو سے پرورشِ کرنے والے جوان کو وطن کی خاطر سالوں کوڑا کرکٹ اٹھانے پڑا، بلوچستان کے امن کا جب بھی تذکرہ آئے گا کیپٹن قدیر شہید کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدا کا تذکرہ لکھنے لگوں تو کئی کتابیں لکھی جائیں لیکن اپنے لہو میں نہانے والے جوان مکمل نہ ہوں۔

نیلم وادی پر شدید سردی میں ڈٹے جوان ہوں یا نکیال سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والی سپاہی، سیاچن میں برفوں تلے ڈب کر وطن کی محبت میں ابد تک زندہ رہنے والے افیسر، دشمن کے بزدلانہ وار میں افغان بارڈر پر ڈٹے افسر و جوان سب وطن کی خاطر استقامت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ اس موقعے پر ہر شہری اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ دشمن کو کوئی بھی جارحانہ قدم اٹھانے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچنذ ہوگا۔ میجر جنرل آصف غفور نے بلاشبہ ایک اعلی دماغ کے مالک ہیں انکی بصیرت کے باعث آج دشمن بھی پاک فوج کے اقدامات کی نقل کرنے پر مجبور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے عام شہریوں میں مسلسل گھل مل کر کام کر رہے ہیں۔

آصف غفور نے دشمن کو اپنی حکمت و دانشمندی سے وہ پیغام دیا جو وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔ جنرل صاحب بلاشبہ اس ففتھ جنریشن وار کے دور میں سوشل میڈیا اہم محاذ ہے۔ آپ اس پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کے لیے انعامات دے رہے ہیں تو سب سے پہلے ان افراد کو انعام دیجیے جنہوں نے ملک میں ٹی ٹی پی کے زور کے وقت بھی دشمن کا سوشل میڈیا پر ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جن کے خلاف دشمن کا میڈیا مسلسل صف آرا رہا۔ جنہیں دشمن ایجنسیوں کی بیرون ملک سے دھمکیاں بھی متزلزل نہ کر سکی۔ جن کے اکاؤنٹس بند کروانے میں دشمن نے زور لگایا۔ جو دشمن کے وار سہہ کر بھی ڈٹے رہے۔ آج وہ اس چمک دمک والے سوشل میڈیا میں زندگی کی تلخیوں کے باعث کہیں پیچھے رہ گئے ہیں۔ انکو ساتھ ملائیے انکو سپورٹ کیجیے۔ لاکھوں فالورز کی بجائے چند سو والوں کی جانب بھی نظر دوہرائیں۔ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ کے تحت سب سے پہلا حق انہی کا ہے اور ہیرے کی قدر جوہری ہی بہتر جانتا ہے۔

پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق

Share this:
Doctors
Previous Post ڈاکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کیوں؟
Next Post رمضان المبارک میں عوامی مسائل و حکومتی اقدامات
Ramadan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.