geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پابندیوں کی خلاف ورزی: امریکا نے شمالی کوریا کا بحری جہاز پکڑ لیا

May 10, 2019 1 1 min read
America - North Korea
Share this:

America - North Korea

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ایسا شمالی کوریائی بحری جہاز قبضے میں لے لیا گیا ہے، جو کوئلے کی مال برداری کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ جہاز کا چوبیس رکنی عملہ بھی حراست میں ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا جو مال بردار بحری جہاز قبضے میں لیا گیا ہے، اس کا نام ’وائز آنیَسٹ (Wise Honest) ہے اور اسے عالمی برادری کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمیونسٹ کوریا تک کوئلے کی مال برداری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے جمعرات کو واشنگٹن میں اعلان کیا کہ ابتدا میں اس شمالی کوریائی کارگو شپ کو انڈونیشیا کے حکام نے گزشتہ ماہ اپریل میں روکا تھا اور ساتھ ہی اس کے دو درجن افراد پر مشتمل عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ساتھ ہی امریکی حکام نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اس بحری جہاز کی مرمت اور اس کے لیے تکنیکی ساز و سامان کی خریداری کی خاطر مالی ادائیگیاں بھی ’غلطی سے‘ امریکی کرنسی ڈالر میں اور امریکی بینکوں کے ذریعے ہی کی گئی تھیں۔

واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامہ کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب امریکا اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی ایک بار پھر عروج پر ہے۔ اس بارے میں واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات سے محض چند ہی گھنٹے قبل جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے آج جمعرات ہی کے روز شمالی کوریا پر یہ نیا الزام بھی لگایا تھا کہ اس نے اپنے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریائی فوج کے سربراہ کے مطابق کمیونسٹ کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کر سکنے والے اس میزائل کا تجربہ گزشتہ ہفتے کے روز کیا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے اس نئے میزائل کا تجربہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ امریکا اور کمیونسٹ کوریا کے مابین ایٹمی تخفیف اسلحہ کے بارے میں مذاکرات خطرے میں ہیں۔

ان دنون ایک اعلیٰ امریکی وفد بھی اس لیے جنوبی کوریا کے دورے پر ہے کہ دونوں کوریاؤں کے مابین عنقریب ہونے والی بات چت کے سلسلے میں سیئول حکومت کے ساتھ مشورے کر سکے۔

Share this:
Protest
Previous Post آسیہ بی بی کی پاکستان سے روانگی پر خاموش ردعمل
Next Post ایران کے خلاف پابندیاں، کارروائی: پاکستان غیرجانبدار رہے گا؟
US - Iran

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.