geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے خلاف پابندیاں، کارروائی: پاکستان غیرجانبدار رہے گا؟

May 10, 2019May 10, 2019 2 1 min read
US - Iran
Share this:

US - Iran

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکا نے حال ہی میں اپنے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے مشرق وسطیٰ میں بھیجے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ جانے کا امکان زیادہ ہو گیا ہے۔ ایران کی طرف سے اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی کچھ شقوں کو جزوی طور پر غیر مؤثر قرار دیے جانے کے بعد بھی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ خطے میں کسی ممکنہ جنگ یا ایران میں سیاسی انتشار کی صورت میں اسلام آباد کا کردار بہت اہم ہو جائے گا۔ ماضی میں خطے میں ہونے والی جنگوں میں پاکستان نے واشنگٹن کا ساتھ دیا تھا۔ کالعدم سوویت یونین کی افغانستان میں فوجی مداخلت کے بعد پاکستان نے امریکا اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر افغان مجاہدین کی مدد کی تھی اور پھر عشروں بعد نائن الیون کے حملوں کے بعد بھی پاکستان نے افغانستان پر واشگٹن کی فوجی چڑھائی حملے کے بعد بھی امریکا کی مدد کی تھی۔

کشیدگی کے اس تناظر میں بدھ آٹھ مئی کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں کی گئی تقریریں بھی بہت اہمیت اختیار کر گئیں۔ اس سیمینار میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران کے علاوہ خطے کی موجودہ صورت حال پر بھی اظہار رائے کیا گیا۔ پاکستانی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے ’فوجی ایڈونچر‘ کی حمایت نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی سرزمین کو تہران کے خلاف استعمال ہونے دے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف جارحیت، تہران کی سفارتی تنہائی یا اس کے خلاف اقتصادی گھیراؤ کی کبھی حمایت نہیں کرے گا۔

تاہم سیمینار ہالوں سے باہر ملکی سیاست دان اور تجزیہ نگار ایسا امید افزا منظر بھی پیش نہیں کرتے۔ ان کے خیال میں پاکستان کسی نئی جنگ کی صورت میں اپنی غیر جانبداری برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر امان میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی چینی کیمپ سے امریکی کیمپ کی طرف جا رہا ہے اور واشنگٹن اس سے جانبداری کا مطالبہ کرے گا۔

امریکا کی ایران عائد پابندیوں کا فی الحال مقصد یہ ہے کہ تہران حکومت سونا اور دوسری قیمتی دھاتیں انٹرنیشنل مارکیٹ سے خرید نہ سکے۔ اسی طرح ایران کو محدود کر دیا گیا ہے کہ وہ عالمی منڈی سے امریکی ڈالر کی خرید سے بھی دور رہے۔ امریکی حکومت ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی رواں برس نومبر کے اوائل میں عائد کرے گی۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’امریکی کیمپ میں سعودی عرب بھی ہے، جس سے ہم مالی امداد مانگتے ہیں جب کہ ہم آئی ایم ایف سے بھی رقوم مانگ رہے ہیں، جہاں امریکا کا بہت اثر و رسوخ ہے۔ تو میرے خیال میں آئی ایم ایف سے کوئی پیکج ملنے کے بعد ہم امریکا کو نہ نہیں کہہ سکیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی طرف سے امداد بھی مفت نہیں اور وہ بھی چاہے گا کہ اسلام آباد تہران کے خلاف ریاض کے ایجنڈے کا حصہ بنے۔‘‘

ڈاکٹر امان میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی ایرانی سعودی تنازعات میں ریاض کے قریب ہی رہا ہے، ’’کیا ہم نے اسلامی عسکری اتحاد کی کمان نہیں سنبھالی، جو سعودی مفادات کی نگرانی کر رہا ہے۔ تو اگر ہم اسلامی عسکری اتحاد کی فوج بنانے کے معاملے میں بھی اپنی غیر جانبداری برقرار نہیں رکھ سکے، تو آئندہ ایسا کیسے کر سکیں گے۔‘‘

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا جو دورہ کیا تھا، اس کے بعد سے کئی مبصرین یہ خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی خوشگوار ہو رہے ہیں۔ تاہم کئی سیاست دانوں کے خیال میں پاکستان اب بھی ایک مضبوط سعودی اتحادی ہے۔ معروف سیاست دان سینیڑ عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی غیرجانبداری کا سوچنا کوئی منطقی بات نہیں ہے، ’’ہم نے تو پہلے ہی پاکستان کو عرب شیخوں کے ہاتھوں میں گروی رکھا ہوا ہے۔ سعودی عرب تین ارب ڈالر کی امداد دے رہا ہے اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔ تو یہ سب کچھ مفت اور بلاوجہ تو نہیں ہے۔‘‘

کئی ماہ تک جاری مظاہروں کے بعد امریکی حمایت یافتہ رضا پہلوی ایران چھوڑ کر چلے گئے۔ یکم فروری کے روز آیت اللہ خمینی واپس ایران پہنچے اور یکم اپریل سن 1979 کو اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمان تو یہ کہہ چکی ہے کہ پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہیے، ’’لیکن اصل فیصلہ تو اسٹیبلشمنٹ نے کرنا ہے۔ اگر ہم ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بنے، تو اس کا مطلب ہمارے معاشرے کے لیے تباہی ہی تباہی ہو گا۔ اور جملہ آثار یہ بتاتے ہیں کہ ہم غیر جانبدار نہیں رہیں گے۔‘‘

پاکستان میں سعودی عرب کا گہرا اثر و رسوخ ایک حقیقت ہے۔ ملک کئی حوالوں سے خلیج کی اس قدامت پسند بادشاہت پر انحصار کرتا ہے۔ پاکستانی مزدوروں کی بہت بڑی تعداد وہاں کام کرتی ہے۔ سعودی عرب ادھار تیل پاکستان کو دیتا رہا ہے اور کئی مواقع پر اس نے اسلام آباد کی مالی مدد بھی کی ہے۔ لیکن سیاست دانوں کا خیال ہے کہ ان تمام نوازشات کے باوجود اسلام آباد کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنما سید ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے جانبداری کی، تو اس کے خلاف سخت مزاحمت ہو سکتی ہے، ’’پاکستان میں دو ہی فرقوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سنی اور شیعہ مسلمان۔ تو اگر پاکستان نے ایران کے خلاف جانے کی کوشش کی، جو کہ مجھے امید ہے کہ حکومت نہیں کرے گی، تو اس کے خلاف ہر طرف سے مزاحمت ہو گی، جو فوج، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی ہر سطح پر دیکھنے میں آئے گی۔‘‘

Share this:
America - North Korea
Previous Post پابندیوں کی خلاف ورزی: امریکا نے شمالی کوریا کا بحری جہاز پکڑ لیا
Next Post لندن کی مسجد میں مسلح شخص کی تراویح کے دوران گھسنے کی کوشش، مزاحمت پر ملزم فرار
London Police

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.