geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلوچ بمقابلہ بیجنگ: پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پر حملے

May 16, 2019 0 1 min read
China Pakistan Economic Corridor
Share this:

China Pakistan Economic Corridor

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں چین کی فنڈنگ سے بڑے پیمانے پر تیار کیا جانے والا انفراسٹرکچر ان دنوں بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملوں کا ہدف بنتا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ حملے بیجنگ کے اشتعال کا سبب بن سکتے ہیں۔

بلوچ علیحدگی پسندوں کی طرف سے اختتام ہفتہ پر گوادر کے ایک لگژری ہوٹل پر کیا جانے والا حملہ، حالیہ بڑے دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھا، جس کا سِرا کئی بلین ڈالر مالیت کے حامل چائنہ – پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) سے ملتا ہے۔

سی پیک دراصل چین کے عالمی سطح پر جاری ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کو زمینی راستے سے گوادر کی بندرگاہ کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ اس طرح چین کو بحیرہ عرب تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں نئی شاہراہیں، بندرگاہیں اور ایئرپورٹس تعمیر کیے جانے ہیں۔

سی پیک کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی حکام اکثر گوادر کو ’مستقبل کا دبئی‘ قرار دیتے ہیں۔

سی پیک دراصل چین کے عالمی سطح پر جاری ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کو زمینی راستے سے گوادر کی بندرگاہ کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور معاشی حوالے سے غریب ترین صوبہ بلوچستان، مذہبی اور علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

ہفتہ 11 مئی کو گوادر کے ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کی تھی۔ اس تنظیم کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے کا نشانہ چینی اور پاکستانی سرمایہ کار تھے جو گوادر بندرگاہ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

بی ایل اے کی طرف سے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا تھا، ’’ہم چین کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں استحصالی منصوبے روک دے اور پاکستان میں بلوچ لوگوں کی نسل کشی میں پاکستان کی مدد نہ کرے، ورنہ ہم مزید حملوں سے اس کا جواب دیں گے۔‘‘

بی ایل اے پہلے بھی پاکستان میں چینیوں کو حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے، یہ کہنا ہے مائیکل کوگلمین کا جو واشنگٹن میں قائم وِلسن سینٹر نامی تھنک ٹینک کے تجزیہ کار ہیں۔

کوگلمین کے مطابق نئی بات یہ ہے کہ بلوچ علیحدگی پسندوں میں اب انتہائی محفوظ چینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اسی سلسلے میں گزشتہ برس کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر کیے جانے والے خودکش حملے کی حوالہ بھی دیا۔

مائیکل کوگلمین کے بقول، ’’اس بات پر یقین کیا جا سکتا ہے کہ پرل کانٹینیٹل ہوٹل پر حملے نے (بیجنگ) کو بڑی حد تک چونکا دیا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سی پیک کے اہم مرکز میں موجود ایک بڑی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘

کوگلمین کے مطابق یہ پراجیکٹ ’بلوچ علیحدگی پسندوں کی عسکریت پسندی میں اضافے کی بڑی وجہ بنا ہے۔‘‘

خود کو درپیش ان خطرات سے نمٹنے کے لیے بیجنگ کیا کر سکتا ہے، یہ ابھی دیکھا جانا باقی ہے۔

بلوچ علیحدگی پسندوں کی طرف سے گزشتہ برس کراچی میں واقع چینی قونصل خانے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک متوقع رد عمل کا اندازہ امریکا میں رہائش پذیر ایک بلوچ رہنما کے الفاظ سے لگایا جا سکتا ہے جس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کچھ چینی اہلکاروں نے جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ قوم پرستوں سے انہیں وطن واپس لانے کے عوض مدد اور تعاون حاصل کرنے کے لیے رابطے کیے ہیں۔ اے ایف پی تاہم اس دعوے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔

اس بلوچ رہنما کے مطابق، ’’میری معلومات کے مطابق وہ ابھی بھی امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں میں رہنے والے نصف درجن سے زائد قوم پرست رہنماؤں سے رابطوں میں ہیں۔‘‘

Share this:
Nawaz Sharif - Asif Ali Zardari
Previous Post مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا ممکنہ اتحاد
Next Post لاہور سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار، داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ
Lahore Blast

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.