geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا ممکنہ اتحاد

May 16, 2019 1 1 min read
Nawaz Sharif - Asif Ali Zardari
Share this:

 Nawaz Sharif  - Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) کئی ناقدین کے خیال میں اگر مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بن بھی گیا تو اس کا چلنا ممکن نہیں ہو گا کیونکہ دونوں ہی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے کچھ رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ماضی میں ان کی حریف رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد ممکن ہے، جس کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ’ٹف ٹائم‘ دینا ہے۔

ن لیگ کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی پارلیمنٹ کے اندر پہلے ہی مختلف عوامی مسائل پر گفت و شنید کر رہی ہیں، ’’اور اگر اس کٹھ پتلی حکومت نے اپنی احمقانہ پالیسیاں جاری رکھیں، اگر اس نے ایسے ہی ملک کی پالیسیوں کو دوسرے کے پاس گروی رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا اور عوام دشمن بجٹ بنایا تو پھر اس کے خلاف زبردست اتحاد بنے گا، جس میں صرف ن لیگ اور پی پی پی ہی نہیں بلکہ دوسری حزبِ اختلاف کی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔‘‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کو ئی باضابطہ اتحاد نہیں ہوا ہے،’’اتحاد کا بڑا گہرا تعلق حالات سے ہوتا ہے۔ ہماری پالیسیاں مختلف ہیں لیکن جس طرح عوام دشمن پالیسیاں حکومت بنا رہی ہے۔ جس طرح سی پیک کو رول بیک کیا جا رہا ہے، جس طرح ملک کی پالیسیاں حفیظ شیخ اور اسٹیٹ بینک کا گورنر بنا رہے ہیں۔ اس سے حکومت لانے والوں کو بھی پریشانی ہو رہی ہے اور حالات اس نہج پر جا رہے ہیں، جہاں ایک مضبوط اتحاد بن سکتا ہے۔‘‘

پی پی پی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ متفقہ نکات ڈھونڈے جا رہے ہیں اور اگر وہ نکات مل جاتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ عوامی مفاد میں دونوں جماعتیں ایک اتحاد بنا لیں۔ پارٹی کے ایک مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے پیداوار آیت اللہ درانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ دنوں میں ملاقاتیں ہوئی ہیں،’’ن لیگ سے ہمارے ہمیشہ سے ہی رابطے ہیں اور کچھ دنوں پہلے شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے چیئرمین بلاول سے ملاقات کی ہے۔ میرے خیال میں دونوں پارٹیاں مشترکہ نکات ڈھونڈ رہی ہیں۔ ہمارے خیال میں اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں، ٹیکنوکریٹس کا تسلط، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسیاں مشترکہ نکات بن سکتے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں کچھ مشکلات بھی حائل ہیں، ’’یہ بات واضح ہے کہ ن لیگ کا ووٹر نواز شریف کا ہے۔ ابھی ان کی جماعت میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں تو ہم ان کا مشاہدہ کر رہے ۔ ن لیگ کا جی ایچ کیو سے جو بھی رہنما نامزد ہو گا ، ہم اس کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں گے ۔‘‘

پاکستان میں کئی سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ دونوں میں ہی اسٹیبلشمنٹ سے دوستی اور اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج دینے والی قوتیں موجود ہیں، جس کی وجہ سے اتحاد ہو نہیں پا رہا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار احسن رضا کا خیال ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ ان قوتوں میں کونسی قوتیں پارٹی میں زیادہ زور پکڑتی ہیں۔ ’’شہباز شریف اور آصف زرداری دونوں مسائل کے حل کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں جب کہ مریم نواز مسلم لیگ نون میں جب کہ بلاول بھٹو پی پی پی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف لائن رکھتے ہیں۔ اگر دونوں جماعتوں میں بلاول اور مریم کے دھڑے طاقتور ہو جاتے ہیں تو پھر دونوں جماعتوں میں اتحاد ممکن ہے۔ ورنہ اتحاد مشکل ہو جائے گا۔‘‘

تاہم پی پی پی کے کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ ن لیگ پہلے ہی ڈیل کر چکی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان جو یہ رابطے ہو رہے ہیں، ان کے مقاصد بالکل مختلف ہیں۔ پی پی پی کے ایک مرکزی رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’سب سے پہلے میں یہ واضح کر دوں کہ ساری ملاقاتیں ن لیگ کی خواہش پر ہوئی ہیں۔ ہم کسی بھی ملاقات کے لئے خود نہیں گئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ن لیگ پہلے ہی ڈیل کر چکی ہے۔ شہباز نہیں آئے گا اور میاں صاحب کو جیل صرف ڈیل کا تاثر زائل کرنے کے لئے ڈالا گیا ہے، وہ بھی کچھ عرصے بعد باہر چلے جائیں گے۔ ایسی صورت میں ن لیگ میں فاروڈ بلاک بنے گا اور رہی سہی ن لیگ کے ساتھ مل کر ہم اپوزیشن کریں گے اور یہ ساری ملاقاتیں ان معاملات پر بات چیت کے لئے ہو رہی ہیں۔‘‘

Share this:
Mike Pompeo - Sergey Lawrow
Previous Post امریکا ایران کو اشتعال دلا رہا ہے، روس
Next Post بلوچ بمقابلہ بیجنگ: پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پر حملے
China Pakistan Economic Corridor

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.