geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اب کیا کریں؟؟؟

June 30, 2019June 30, 2019 1 1 min read
Pakistan Economy
Share this:

IMF

تحریر : عائشہ نور

ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن , پیپلزپارٹی اور تحریکِ انصاف مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی معیشت کی زبوں حالی میں ان تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی بے شمار غلطیوں کا پورا ہاتھ ہے۔ آج کل ہرکوئی بجٹ کے فوائد و نقصانات پر اپنی دانش و حکمت کے پھول جھاڑ رہا ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں اب تبدیلی سرکار بھی مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔ خسارے سے بھرپور بجٹ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ماضی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو 90 ارب ڈالر کے سودی قرضوں میں جکڑاتو رہی سہی کسر تبدیلی سرکار کی ناتجربہ کاری اور نالائقیوں نے پوری کردی ۔ ماضی کے حکمران ملک دشمن شرائط تسلیم کرکے آئی ایم ایف کے پروگرام لیتے رہے۔ مگر افسوس کہ تبدیلی سرکاربھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہی ۔ لہٰذااب چیخنے چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے , کیونکہ ایسا ہی بجٹ متوقع تھا ۔ میرا شمار ان لوگوں میں سے ہوتا ہے جوکہ شروع سے ہی آئی ایم ایف پروگرام لینے یا ایمنسٹی اسکیم لانے کے خلاف لکھتے رہے مگر یہاں سنتا کون ہے؟؟؟ جب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہورہے تھے تب کرنسی ایکسچینج ریٹ خاص طورپر حساس معاملہ تھا۔ چنانچہ ہم بھی کہتے رہے کہ کرنسی ایکسچینج ریٹ پر آئی ایم ایف کی شرائط نہ مانی جائیں۔

ٹیکسیشن کے معاملات آئی ایم ایف کے حسبِ منشاء طے نہ کیےجائیں ۔ پیٹرولیم مصنوعات , بجلی , اور گیس پرسبسڈیزختم کرکے نرخ بڑھانے پر آمادگی ظاہر نہ کی جائے ۔ ہمارے سابق وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف پروگرام کے مصری ماڈل کی ظالمانہ شرائط ماننے کوتیار نہ تھے ۔ حالانکہ یہ ہی اسدعمرخود بھی بطور وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے پاس جانےکے پرزورحامی تھے ۔ پھراچانک وزیر خزانہ حفیظ شیخ, اور گورنر اسٹیٹ بینک باقررضا مقررہوگئے اور اسدعمر کےگلےمیں پراسرار طورپر ناکامی کا ہار پہنادیاگیا ۔ اورپھر آئی ایم ایف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرکے سخت شرائط پر معاہدہ طے کرلیا۔ شرائط کیا تھیں , معاشی خودکشی کے پروانے پر دستخط ہوگئے۔ آئی ایم ایف نے ڈالر کی قدر کے تعین کا اختیار مکمل طور پر مارکیٹ کو سونپنے اور ڈالر کی قدر میں کمی بیشی پر حکومتی عدم مداخلت یقینی بنانے کی شرط پر ہی قرضے دئیے ہیں۔ ڈالرکی قدر کنٹرول کرنےکا اختیاراب نجی اداروں اورآئی ایم ایف کےکارندوں کےپاس چلاگیاہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ بھی حکومتی کنٹرول سےنکل چکی ہے اورمارکیٹ بےلگام ہونے سےحکومت مہنگائی پرقابو پانےمیں ناکام ہے۔

ڈالر کی قیمت پر ریاستی کنٹرول چھین لیے جانے کا نتیجہ دیکھ لیں ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں بلکہ ڈالر کی قیمت 180 روپے تک جاسکتی ہے۔ اور ڈالرکی قدر میں اب تک ہونے والےاضافے سے غیرملکی قرضوں کی شرح میں کئ ہزارارب روپے اضافہ ہواہے ۔ اگرریاست کےپاس ڈالرکی قیمت کنٹرول کرنےکا اختیارہوتا توکم ازکم مصنوعی طریقےسے ہی سہی ڈالرکی قیمتوں میں اضافہ روک کر غیرملکی قرضوں کا حجم کنٹرول میں رکھاجاسکتا تھا۔ ن لیگ نےاپنےدورِحکومت میں ڈالرریٹ اورمارکیٹ پرکامیابی سےکنٹرول برقراررکھا جوکہ تبدیلی سرکارکی ناتجربہ کاری کے باعث باقی نہ رہ سکا ۔ وزیراعظم کی ایمانداری اور نیک نیتی سب کچھ نہیں ہوتی ۔ ایمانداربھی بغیرتیاری کےبرسراقتدار آئےہیں اور اسی لیےکچھ ڈلیور کرنے میں ناکام ہیں۔

تبدیلی سرکار ملک چلانے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ اقتصادی شرحِ نمو خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔ تجارتی خسارے میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ درآمدات اور برآمدات میں شدید عدم توازن پیداہوچکاہے۔ مہنگائی کا جن بےقابوہوچکاہے۔ پیٹرولیم مصنوعات , گیس اور بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کررہےہیں۔ تبدیلی سرکارکے پہلے بجٹ نے ہی غریب آدمی کےلیے تبدیلی کوڈراونا خواب بنادیاہے۔ کیا غریب آدمی نئے ٹیکسوں کا مزید بوجھ برداشت کرسکےگا ؟؟؟ یہ جواپوزیشن بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی دھمکی لگا رہی تھی , کیا موجودہ اقتصادی بحران سے بری الذمہ ہے ؟؟؟ توپھرکیا فرق ہے کہ بجٹ پاس ہوا یا نہیں ؟؟؟ غریب کےمنہ سے ایک ایک نوالہ چھیننے میں ملک کی تینوں بڑی جماعتیں برابرکی شریک ہیں ۔ اصل میں میرے دیس کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ ہوا ہے۔
Pakistan Economy

پاکستانی معیشت کو اس قدر کامیابی سے مفلوج کردیا گیا ہے کہ سالانہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی منشاء کے مطابق تیار ہوا ہے۔ یہ کوئی غیر متوقع نہیں تھا , لہذاٰ مجھے قطعاً کوئی حیرت نہیں ہے۔ اب کیا ہوسکتا ہے؟؟؟ عمران خان بھی شاطرانہ چالوں کو بروقت نہیں سمجھ پائےہیں ۔ آئی ایم ایف کےپاس جانےکے غلط فیصلے کی ذمہ داری بڑی حدتک اکانومک ایڈوائزری کونسل کےان ممبران پرعائدہوتی ہے , جنہوں نےآئی ایم ایف پروگرام لینےکی حمایت کی تھی۔ اب قوم کسی معجزے کا انتظارکرےکہ کوئی مسیحا آئےگا ۔ ملک اب کسی بڑے انقلاب کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

تحریر : عائشہ نور
Email: ayesha.noor.angcd@gmail.com
Twitter ID: @AyeshaNoorPAK14
CNIC: 37401-9746896-2
Mobile: 03075382364

Share this:
Dollar
Previous Post ڈالر میری” طنز” میں
Next Post شہر کراچی کی عوام سخت اذیت کی زندگی گزار رہی ہے۔ ظفر مقصود
Unity Peace Forum

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.