geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈالر میری” طنز” میں

June 30, 2019 0 1 min read
Dollar
Share this:

Dollar

تحریر : مراد علی شاہد

دوحہ سے واپس اسلام آباد ائیر پورٹ پر عجب مشاہدہ ہوا کہ ایک کمسن قلی بچے نے میرا سامان باوجودیکہ میرے منع کرنے ٹیکسی میں رکھنا شروع کردیا،سامان رکھ چکنے کے بعدمیں نے اس بچے کی کمسنی دیکھتے ہوئے ازراہ ہمدردی سو روپے کا ایک نوٹ دینا چاہا تو اس نے یہ کہتے ہوئے انکارکر دیا کہ صاحب مجھے روپیہ نہیں بلکہ ڈالر دے دو تو بہتر رہے گا،میں نے کذب بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ڈالر نہیں ہیںتو بچے نے خالصتا ً ہندکو لہجے میں جواب دیا کہ ”اپنی جیب تکو ،ماڑے کو نظر اشنے پئے آں”یعنی اپنی پاکٹ چیک کرو مجھے نظر آرہے ہیں۔بچے کے پر اعتماد لہجے نے مجھے حیران ششدر کر دیا،کہ اسے کیسا پتہ چلا کہ میرے پاس واقعی ڈالر ہیں،ابھی میں محو حیرت تھا کہ بچے کی ایک اور بات مجھے ورطہ حیرت میں ڈال گئی کہ ”سر ڈالر جہاں بھی ہو بولتا ہے” ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور ڈالر کی اونچی پرواز سے لگتا ہے کہ واقعی ڈالر جہاں بھی ہو صرف بولتا ہی نہیں بلکہ بہت سو کی بولتی بھی بند کروا دیتا ہے۔

امریکی انقلاب 1775 کے بعد امریکی کانگریس نے کاغذی زرکو جاری کیا جسے کانٹینینٹل کرنسی کہا جانے لگا۔بعد ازاں یونائیٹڈ سٹیٹ منٹ نے ایک قانون پاس کیا جسے coinage Act 1792 کہا جاتا ہے۔جس کے مطابق ڈالر کو یونائیٹڈ سٹیٹ کی کرنسی قرار دیا گیا،ڈالر کا سب سے بڑاا نوٹ سو ڈالر کا ہے،ایک ڈالر سے لے کر سو ڈالر کے نوٹ پر مختلف امریکی صدور کی تصاویر ہیں،جیسے کہ ایک ڈالر کے نوٹ پر جارج واشنگٹن،دو ڈالر پر تھامس جیفرسن،پانچ ڈالر پر ابراہم لنکن،دس ڈالر پر الیگزینڈر ہیملٹن،بیس ڈالر پر انڈریو جیکسن،بیس پر الیس ایس گرانٹ اور سو ڈالر پر بنجمن فرینکلن کی تصاویر کو شائع کیا گیا ہے۔ڈالر کے 9 نوٹ پر نو صدور کی تصاویر اس بات کی بھی غمازی ہیںکہ کیسے کیسے امریکی حکمران ہم پر مسلط رہے ہیں،یہ تو تھیں سنجیدہ باتیں اب ذرا ایک طنز ڈالر کی بڑھتی ہوئی ویلیو پر ،ڈالر دنیا کی واحد بدمعاش کرنسی ہے جس کے سامنے چھوٹے ممالک کے نوٹ ”تیلی تنبولی”نظر آتے ہیں۔

ڈالر ایک ایسا سر کاری سانڈھ ہے جسے نہ کوئی روک سکتا ہے ،نہ ٹوک سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اسے” کنٹرول ”کر سکتا ہے۔اسے صرف وہی کنٹرول کر سکتا ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتا۔خصوصا اگر پاکستان کی بات کی جائے تو آجکل ڈالر کسی کے کنٹرول میں نہیں خاص کر حکومت پاکستان کے تو کنٹرول سے مکمل طور پر باہر ہے۔ویسے بھی پاکستان میں بیوی اور ڈالر بے لگام ہو جائیں تو کبھی کنٹرول میں نہیں آتے،ان دونوں کو کنٹرول کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں بے لگام ہی رہنے دیا جائے وقت کے ساتھ ساتھ یہ خود ہی کنٹرول میں آجائیں گے،مسئلہ دراصل یہ ہے کہ بیوی کی لگام اور ڈالر کی کمان اگر کسی بدمعاش قسم کے انسان کے پاس ہو تو کنٹرول میں کرنے آسان ہو جاتے ہیں لہذا ڈالر کے ساتھ بھی آجکل اگر ایسا ہی سلوک کیا جائے تو یہ حساب کتاب میں آسکتا ہے وگرنہ ہمارے حساب تو خراب ہو ہی چکے ہیں۔ جیب میں ڈالر ہوں تو ”کملے بھی سیانے”ہو جاتے ہیں وگرنہ جس شرح سے ڈالر مضبوط ہو کر روپیہ کی ویلیو کو کم کر رہا ہے اگر یہ صورت حال چند ماہ اور رہی تو سیانے بھی کملے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

حقائق سے ویسے یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ ڈالر،شیخ رشید اور امریکی جہاں بھی جاتے ہیں اپنے اثرات ضرور چھوڑتے ہیں وہ اثرات سیاسی ہو یا معاشی یا پھر” شیخ رشیدی”۔پھر سے یاد آیا کہ سنا ہے کہ ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا ہے ،ارے یہ سستا کب ہوا تھا جو پھر سے مہنگا ہو گیا ہے۔ایک بار میرے ایک امریکی دوست نے یہ خبر سن کر کہ ڈالر ایک بار پھر بے لگام ہو گیا ہے،اسے لگام دینے کے لئے اس نے اپنے اکائونٹ سے تمام ڈالر اپنی بیوی کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دئے،اب ڈالر تواس کے کنٹرول میں ہے مگر اس کی بیوی ان ڈالرز کی وجہ سے بے لگام ہو گئی ہے۔

خبر تو یہ بھی ہے کہ ڈالر نے اونچی اڑان بھرنا شروع کردی ہے اب دیکھئے کہ ڈالر کا یہ شاہین کہاں جاکر بسیرا کرتا ہے،ایک بار ہوا یوں کہ ایسی ایک خبر پر ہم نے بھی چند ہزار ڈالرز لے کر رکھ چھوڑے کہ تمام چینلز دن رات ایک ہی خبر کا ٹکر چلا رہے تھے کہ ڈالر ابھی اور اڑان بھرے گا،پھر کیا ہوا کہ اڑنے بھی نہ پائے تھے کہ پر کاٹ دیے۔اگلے ہفتے ہی ایسی پرواز نیچے آئی کہ جیسے شاہین شکار دیکھ کر بلندی سے ایک سرعت سے نیچے آتا ہے۔اس کے بعد ہماری توبہ کبھی ڈالر پر بھروسہ نہیں کیا،مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ موجودہ ملکی معاشی صورت حال دگرگوں ہے اور ڈالر واقعی کنٹرول سے باہر ہے،مجھے امام غزالی کا ایک قول یاد آگیا کہ اگر ملک میں اشیا مہنگی ہو جائیں تو چند روز ان کا استعمال ترک کر دیں قیمتیں خود بخود نیچے آجائیں گی۔کیا خیال ہے اگر ہم بھی ایسا کر کے دیکھ لیں؟
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Fawad Chaudhry
Previous Post اپوزیشن بکھر رہی ہے، ن لیگ کے 12 ایم پی ایز کی فہرست جلد سامنے آئے گی
Next Post اب کیا کریں؟؟؟
Pakistan Economy

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.