geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چھ ہزار یورو کے عوض دیگر یورپی ممالک کے لیے انسانی اسمگلنگ

July 20, 2019 0 1 min read
Human Trafficking
Share this:

Human Trafficking

یونان (جیوڈیسک) یونان کے دو جزائر پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد مہاجرین کو جعلی دستاویزات فراہم کر کے دوسرے یورپی ممالک روانہ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

یونان کے جزیروں ساموس اور کوس میں یونانی حکام نے دو مختلف گروپوں کو افراد کو حراست میں لیا، جو مہاجرین سے پیسے لے کر انہیں جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ہونے والے ایک گروپ کے چھ افراد کوس ہوائی اڈے پر کام کرتے تھے۔

ان افراد کو رواں ہفتے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ ان افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ چھ ہزار یورو یا تقریباً چھ ہزار سات سو امریکی ڈالر کے عوض کسی بھی مہاجر کو جعلی دستاویزات فراہم کرتے تھے تا کہ وہ بذریعہ ہوائی جہاز کسی دوسرے یورپی ملک کے لیے روانہ ہو سکے۔ تفتیشی اہلکاروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مزید چھان بین سے کئی اور افراد بھی حراست میں لیے جا سکتے ہیں۔

یونانی پولیس نے مزید بتایا کہ ساموس جزیرے پر نو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ ایک دوسرے گروپ سے وابستہ ہیں اور ان کا کام کسی بھی مہاجر کو جعلی ہیلتھ سرٹیفیکٹ فراہم کرنا ہیں تا کہ وہ اس جزیرے سے باہر جا سکے اور پھر کسی دوسرے یورپی ملک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہو جائے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ تفتیشی عمل کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

یونانی جزائر ساموس اور کوس میں مہاجرین کے کیمپوں میں گنجائش سے زائد سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو رکھا گیا ہے۔ ان کیمپوں میں مناسب سہولیات کا بھی فقدان کی بھی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی گزشتہ برس یونانی حکومت سے ان کیمپوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مہاجرین کے ایک کیمپ میں سات سو افراد کی گنجائش ہے لیکن وہاں ستائیس سو افراد رکھے گئے ہیں۔ اس وقت یونانی حکومت کی اجازت سے نو عمر بیمار بچے، بغیر والدین کے بچے اور بیمار بالغ افراد علاج معالجے کے لیے یونان کی مرکزی علاقے میں داخل ہونے کے مجاز ہیں۔

Share this:
Justice Asif Saeed Khosa
Previous Post عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے: چیف جسٹس
Next Post کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا
Priyanka Gandhi

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.