geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

July 20, 2019 0 1 min read
Priyanka Gandhi
Share this:

Priyanka Gandhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو یوپی پولیس نے فائرنگ سے ہلاک ہونے ولے 10 افراد کی تعزیت کیلئے جانے سے روک کر حراست میں لے لیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش کی ریاست سونبھادرہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 10افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پریانکا گاندھی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے جارہی تھیں کہ انہیں راستے میں ہی روک لیا گیا۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر متاثرہ خاندان سےملنے سے کیوں اور کس قانون کے تحت روکا جارہا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے آگے نہ جانے دینے پر پریانکا گاندھی اور ان کے ساتھ موجود کارکنوں نے سڑک پر ہی بیٹھ جانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کچھ دیر سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس اہلکار پریانکا گاندھی کو حراست میں لے کر قریبی گیسٹ ہاؤس لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پریانکا گاندھی کو گرفتار نہیں کیا بلکہ حفاظتی تحویل میں لیا ہے کیوں کہ متاثرہ ضلع میں حالات کشیدہ ہیں اور وہاں دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔

پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہیں گزشتہ 9 گھنٹوں سے چونر فورٹ میں قید کرکے رکھا ہوا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رہائی کیلئے مجھے 50 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانا ہوگا بصورت دیگر مجھے 14 روز قید کی سزا ہوگی۔

پریانکا گاندھی نے مزید لکھا کہ پولیس اہلکار کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی صورت مجھے سونبھادرہ نہیں جانے دے سکتے کیوں کہ انہیں ‘اوپر’ سے حکم آیا ہے۔

پریانکا گاندھی نے مزید لکھا کہ اگر حکومت مجھے جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو شوق سے ڈالے لیکن میں متاثرین سے ضرور ملوں گی۔

پریانکا گاندھی نے چونر فورٹ پر کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں متاثرہ ضلع جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اترپردیش کی حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

اس کے علاوہ پریانکا نے اترپردیش اور ملک کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے مذہبی واقعات اور امن و امان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا تھا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنی بہن کی گرفتاری پر ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کہا کہ پریانکا گاندھی کی گرفتاری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا غیر قانونی اور تشویش ناک اقدام ہے۔

پریانکا گاندھی کی گرفتاری کے بعد وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی ادیتیاناتھ نے انصاف کا وعدہ کیا اور کہا کہ ڈویژنل مجسٹریٹ سمیت دیگر چار ا ہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Share this:
Human Trafficking
Previous Post چھ ہزار یورو کے عوض دیگر یورپی ممالک کے لیے انسانی اسمگلنگ
Next Post یورپی یونین امریکہ کو ایران پر مزید پابندیوں سے باز رکھے، ایرانی صدر
Hassan Rohani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.