geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی آسامیاں اور طریقہ کار

July 21, 2019 1 1 min read
Law
Share this:

Law

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

مورخہ 7 جولائی کو قومی روزنامہ اخبارات میں صوبائی محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے اپنی آسامیاں پر ُ کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک اشتہار دیا ہے۔ اِس اشتہار کے مطابق جن آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے اُن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈوائزری ونگ) ، ڈپٹی سولیسٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ( قانون و پارلیمانی امور) شامل ہیں۔

اعلان کردہ آسامیوں پر نوجوان وکلاءاور قانون کی ڈگری رکھنے والوں کی بڑی تعداد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہو نیوالے امتحان میں حصہّ لینے کی خواہش مند ہے مگرمحکمہ قانون و پارلیمانی امور نے اِن آسامیوں کو پرُ کرنے کیلئے قانون کی بنیادی ڈگری ایل ایل بی کے ساتھ کل میزان کی حدپچاس فیصد (50% Aggregate Marks) مقرر کی گئی ہے جوکہ عمومی طور پر نا انصافی کے مترادف ہے۔

دراصل پچھلے کئی سالوں سے ایل ایل بی کی ڈگری پارٹ اور سمسٹرسسٹم کے تحت تین سال میں مکمل ہوتی تھی لہٰذا صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹوں کے امیدواروں کو کسی بھی پرچے میںکامیابی کیلئے پنتالیس فیصد اور کل میزان بھی پنتالیس فیصد ( 45% Aggregate Marks) ہی درکار ہوتا تھا اور ماسوائے چند ایک یونیورسٹوںکے باقی تمام یونیورسٹوں میں اب بھی ایسا ہی ہورہاہے جبکہ سپریم کورٹ کے اعلان کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری اب تین سال بجائے پانچ سالہ تعلیم کے بعد مکمل ہوگی ۔ رولز میں تبدیلی کرنیوالی یونیورسٹوںنے تقریباً تین سال قبل ایل ایل بی کے امیدواروں کیلئے کسی ایک امتحان میں پاس ہونے کی حد پنتالیس فیصد لیکن تمام امتحانات میں پاس ہونے کیلئے کل میزان کی حدپچاس فیصد مقرر کردی ہے۔

دوسری طرف اگرکچھ عرصہ قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تقرری مکمل کی جانے والی محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی آسامیوں کا موزانہ محکمہ قانون و پارلیمانی امورکی آسامیوں سے کریں تو صورتحال انتہائی واضح ہوجاتی ہے ۔ تنخواہ، مراعات اور ”پے سکیل‘ ‘ برابر ہونے کے باوجود سیکنڈ ڈویژن قانون کی ڈگری کے حامل امیدوار کیلئے الگ الگ شرائط رکھی گئی ہیں ۔ویسے بھی اب وہ وقت نہیں رہا جب کسی امتحان میں پاس ہونے کیلئے 33%نمبروں کی ضرورت ہوا کرتی تھی اور تھرڈ ڈویژن امیدواربھی پاس ہوکر اعلیٰ عہدوں پر فائض ہوجاتے تھے۔

میری ذاتی رائے میں محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو اپنی آسامیاں پرُ کرنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرتے ہوئے کل میزان کی حدپچاس فیصد (50% Aggregate Marks) ختم کردینی چاہئے جبکہ باقی شرائط جن میں عمر کی حد اور تجربہ شامل ہیں میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چند سال قبل جب ایل ایل بی کے امتحانات میں معروضی حصہّ شامل نہیں تھا اور صرف سوالیہ حصہّ ہی حل کرنا ہوتاتھا تو اُس وقت امیدواروں کی اکثریت پنتالیس سے پچاس فیصدکے درمیان نمبرحاصل کرکے ہی کامیاب ہوا کرتی تھی اور پچاس فیصد یا اُس سے زائد نمبرحاصل کرنا بہت مشکل تصور کیا جاتا تھا جس کی ایک خاص وجہ پرچوں کی سخت مارکنگ بھی تھی لیکن گذشتہ تین چار سال سے معروضی حصہّ آنے کے بعد سے ایل ایل بی کے امتحانات میں پچاس فیصد یا اُس سے زیادہ نمبروں سے کامیابی حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

آخر میں ، میں اُمید کرتا ہوں کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امورکے ارباب اختیار میری تجویز کے مطابق اپنی آسامیاں پرُ کرنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرتے ہوئے اُسے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق کردیںتاکہ مزید تجربہ کار امیدواروں کو اپنی قسمت آزمانے کا موقع مل سکیں ویسے بھی قانون کی ڈگری کے حامل امیدواروں سے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے آسامیاں پرُ کرنے کیلئے ا بھی امتحان لینا ہے جس کی بعد اُن کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان کیا جائے گا۔
Shahzad Imran Rana Advocate

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیر اعظم کا دورہ امریکا : کچھ لو، کچھ دو کی پالیسی ۔۔۔۔
Next Post ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور اسپتال میں خودکش دھماکا، 6 اہلکار شہید
DI Khan Suicide Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.