geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی عدلیہ اور قومی زبان

July 24, 2019 0 1 min read
Indian Judiciary
Share this:

Indian Judiciary

تحریر : محمد پرویز بونیری

بھارت کے صدرنے قوم کے مفادمیں عدالتی فیصلوں کو قومی اور علاقائی زبانوں میں تحریر کرنے کے احکامات جاری کر کے، یہ ثابت کر دیا کہ قانون انگریزوں کی میراث ہے نہ ھندوستانی قوم انگریزوں کی غلام ہے۔اسی طرح کا ایک حکم مملکت خداداد کی سب سے بڑی عدالت کے منصف اعلیٰ جناب جسٹس جواد ایس خواجہ نے بھی صادر کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان کی سرکاری اور دفتری زبان اردو ہو گی۔سرکاری زبان اردوہونے کا مطلب یہ ہے کہ قومی مفادمیں تمام دفتری امور قومی زبان میں سرانجام دئے جائے۔دفاترمیں خط کتابت اردومیں ہو اور سب سے بڑھ کر عدالتوں کی جملہ کارروائی اردوزبان میں کی جائے۔بانی پاکستان قائداعظم کافرمان کہ پاکستان کی سرکاری زبان صرف اورصرف اردو ہو گی۔ آئین پاکستا ن میں صاف صاف لکھاہے کہ اردوہی کو پاکستان کی دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہوگی اور ان سب سے بڑھ کر عدالت عظمیٰ کاوہ حکم ہے،جس نے اردوکو سرکاری زبان کی حیثیت دلانے کے لئے اپناتاریخ سازفیصلہ اردوزبان میں تحریرکرکے، یہ ثابت کردیاکہ اردوزبان میں جملہ عدالتی امورنمٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے پہلے شریعہ ریگولیشن 2009 کے مطابق ملاکنڈڈویژن میں عدالتوں میں انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی اورعلاقائی زبانوں میں فیصلے تحریرکرناکااختیاردیاگیاتھا، جس کی برکت سے اس خطے کی عدالتوں میں تقریباً تمام کارروائی اردوزبان میں ہوتی ہے۔ اردوزبان میں عدالتی کارروائی کاسب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے۔ انگریزی ہم پاکستانی قوم کے لئے وقت لیوازبان ہے، خاص طورپر کوئی دستاویزلکھنے کے لئے اگرہم انگریزی زبان کاسہارالے، تواسکے لئے ہمیں کن مراحل سے گزرناپڑتاہے، یہ وہی لوگ جانتے ہیں، جو دونوں زبانوں میں خط کتابت اوردیگرتحریری تجربات سے گزرے ہوں۔عدالت عظمیٰ کے معززمنصف اعلیٰ جناب جسٹس جوادایس خواجہ نے اردوزبان کے نفاذکاحکم جاری کرکے، پوری ملک کے دفاتربشمول عدالتوں تک اردوزبان میں خط کتاب اوردیگرکارروائی کادائرہ بڑھایااوریہ اختیارنہیں دیاکہ چاہے انگریزی میں کرے یااردومیں بلکہ یالازمی قراردیا کہ پاکستان کی سرکاری اوردفتری زبان اردوہوگی اورجملہ دفتری اورعدالتی امورانگریزی کی بجائے اردوزبان میں سرانجام دئے جائیں گے۔

میرااپناتجربہ رہاہے کہ جب بھی میں نے قومی زبان میں کوئی تحریرلکھی ہے ، وہ عام فہم، مفصل، فصیح اوربلیغ رہی ہے جبکہ اسکے مقابلے میں انگریزی زبان میں جوتحریرلکھی جاتی ہے ،وہ عام فہم نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی لکھنے والااسکامطلب سمجھتاہے لیکن قاری اس کامطلب سمجھنے سے قاصرہوتاہے۔کبھی کبھی ایسابھی ہوتاہے کہ خودلکھنے والااپنی تحریرکوسمجھنے کاقابل نہیں ہوتا۔ انگریزی زبان میں تحریرکرتے وقت ، ایک ایک لفظ اورفقرے کے لئے لغات اورانٹرنیٹ تلاش کرتے ہیں ،جس سے معمولی سی تحریرپر کافی وقت خرچ ہوتاہے۔

پھر وہ تحریرعام پاکستانی قاری کی سمجھ سے باہرہوتی ہے۔انہیں مشکلات اورمصائب سے چھٹکاراپانے کے لئے بھارتی صدر نے یہ حکم جاری کردیاہے کہ عدالتی فیصلے قومی اورعلاقائی زبان میں تحریرکئے جائے تاکہ ایک عام شہری قانون سے واقفیت حاصل کرلے اوراسے عدالتی کارروائی کاعلم ہوسکے ۔ ایک عام پڑھالکھاشخص اپنافیصلہ پڑھوانے کے لئے کسی بڑے وکیل یاانگریزی سمجھنے والے کااحسان نہ اٹھائے اوراسے فیصلہ سمجھنے کے لئے اضافی فیس نہ دیناپڑے۔میرے تجربے کے مطابق کسی بھی مقدمے کاآغازوکیل کے دفترسے ہوتاہے، جہاں عام طورپر وہ دعویٰ یادرخواست اردو میں تحریرکرتے ہیں۔اس دعویٰ یادرخواست کو جب عدالت میں داخل کردیاجاتاہے تواسکے لئے جج کے سامنے بحث بھی اردوزبان میں کی جاتی ہے کیونکہ پاکستان میں روانی سے انگریزی بولنے والے آٹے میں نمک کے برابربھی نہیں ہیں۔

اسکے بعد وکیلوں کے کلرک اورعدالتی عملہ تمام کارروائی اردوزبان ہی میں کرتے ہیں۔یہاں تک کہ مقدمات کی سماعت کے دوران گواہان کے بیانات بھی اردوزبان میں تحریرکئے جاتے ہیں۔ہرمقدمہ کے لئے ایک علیحدہ مسل مرتب کی جاتی ہے،جس میں موجودتقریباً تمام دستاویزات اردوزبان میں ہوتی ہیںلیکن مقدمہ کافیصلہ انگریزی زبان میں لکھاجاتاہے۔قومی زبان کے ساتھ ہمارایہ طرزعمل ایساہے جیسے ہم پاکستانی قوم نے زندگی کازیادہ عرصہ یورپ اورامریکہ میں گزاراہے۔جیسے ہمارے بچوں نے تعلیم انگلستان میں حاصل کی ہے اورہمارے سارے افسران کیمبرج، لکن ان اوراکسفورڈسے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔

اگر ایسا نہیں ہے توپھرہم کس خوش فہمی میں مبتلاہیں اورکس احساس برتری کے تحت ہم نے اپنے اوپر انگریزی زبان مسلط کردی ہے۔ہمارے افسران کس قدرفخرسے سراٹھاکرکہتے ہیں ”ہمیں اردونہیں آتی ”۔میں ایسے لوگوں کو یہ پیغام دیتاہوں کہ اردوتوآتے آتے آئے گی لیکن خداکی قسم تم لوگوں کو انگریزی کبھی نہیںآئے گی۔کیاتمہاری تعلیم نے تمہیں سیہ سکھایاہے کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرو۔ عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل نہ کرو۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ارشادات کو پس پشت ڈالو اور پوری قوم کی سب سے بڑی ضرورت کو نظراندازکرو۔ قومی زبان پر فخرکروگے توپڑھے لکھے کہلائوگے ، پاکستانی کہلائوگے اور تہذیب یافتہ لوگوں میں شمارہونگے ورنہ مغرب کی تقلید میں آندھے رہو گے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Parents
Previous Post اسلام میں والدین کا مقام…!
Next Post عالمی ویکسین مہم میں رکاوٹ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر افواہیں
Vaccine

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.