geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مخلص دوست عظیم نعمت…!

July 29, 2019 0 1 min read
Good Friends
Share this:

Good Friends

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

یوں تو کسی بھی زمانے میں دوستوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیںرہا، لیکن موجودہ دور میں جب افراتفری ، انتشار، خلفشار ، باہمی تنازعات کے باعث خونی رشتوں کی قدریں کم ہورہی ہیں، اور دولت تو کہیں شہرت رشتوں کا معیار بنتے جارہے ہیں ، ان گھمبیر حالات نے دوستی کے رشتے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بلاشبہ نیک و مخلص دوست کسی نعمت سے کم نہیں ، کیونکہ نیک سیرت اور مخلص دوست کے مفید مشوروں، مدد اور معاونت سے زندگی میں آسانیاں اور سہولتیںآجاتی ہیں۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے اطمینانی،ناگواری کی کیفیت، مایوسی، گھریلو رنجشیں، مالی تنگد ستی، فکرمعاش ، افلاس، احساس محرومی اور معاشرتی ناہمواریاںتیزی سے لو گوں میں ذہنی دباؤ اور افسردگی کا باعث بن رہی ہیں، ان گھمبیر حالات میں اگر کسی مخلص دوست کی رفاقت میسر ہوتو کٹھن سے کٹھن راستہ بھی آسان معلوم ہوتا ہے ، دوستی زندگی کے مایوس کن لمحوں میں جینے کی امید دیتی ہے۔ بلاشبہ دوستی بھی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک رشتہ ہے کیو نکہ ہر دورمیں ہر انسان ایک مخلص اور سچا دوست چاہتا ہے، جو باتیں ہم والدین، بھائی بہن سے شیئر نہیں کر سکتے ان کا حل اپنے مخلص دوست سے پوچھ سکتے ہیں۔

وہ تمام خوبیاں جو ہم مختلف رشتوں میں علیحدہ علیحدہ ڈھونڈتے ہیں وہ تمام مخلص دوست میں مل سکتی ہیں۔ اور وہ شخص دنیا میں غریب تصور کیا جاتا ہے جس کے پاس مخلص دوست نہ ہو۔ لیکن آج ہمارے معاشرے میں مخلص دوست کا ملنا بھی قدرے مشکل ہوچکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم خود لوگوں کے ساتھ مخلص نہیں رہے اور صرف غرض کے لوگوں سے تعلق رکھنے کو پسند کرتے ہیں ۔ سنہ 2011ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 30 جولائی کو دوستی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ معاملات زندگی میں دوستوں کی اہمیت ،اور دوستی جیسے انمول رشتے کو مزید تقویت دینے کے حوالے سے دوستی کے عالمی دن کو دن بدن اہمیت حاصل ہو رہی ہے اور دوستی کے اس دن کو امن، بھائی چارے اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا اور موجودہ بد امنی اور انتشار کے دور میں دوستی کو دوسرے معاشروں ، ممالک اور قوموں کے درمیان پروان چڑھانا ہے تاکہ مختلف اقوام کے درمیان جاری تنازعات کم ہو سکیں۔ یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ لوگوں، ممالک اور مختلف ثقافتوں کے مابین دوستی سے امن کی کوششوں کو فروغ دیا جائے گا۔

اگر ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دوستی جیسے انمول رشتے کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ربّ العزت نے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ہے ۔سنن ابوداؤد کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہے اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، ضرر کو اس سے دفع کرتا ہے،اور اس کی پاسبانی اور نگرانی کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوستی زندگی کا سب سے بڑا، وفادار اور قیمتی رشتہ ہے ۔ جس کے سامنے ہیرے ، سونا، چاندی غرض ہر مہنگی چیز کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔ اگر دوستی کے رشتے میں ہمدردی، محبت، اعتماد کے موتی پروئے جائیں تو کبھی نہیں ٹوٹتی اگر حسد، بغض و کینہ عداوت، نفرت کے موتی پروئے جائیں تو یوں بکھر جاتی ہے جیسے سوکھے پتے بکھر جاتے ہیں۔

ایک دوسری حدیث میں حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سارے مسلمان (ایک اللہ ، ایک رسول ، اور ایک دین کے ماننے کی وجہ سے )ایک شخص (کے اعضاء و بدن ) کے مانند ہیں، کہ اگر ایک کی آنکھ درد ہوتی ہے تو سارا بدن بے چین ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کا سر درد کرتا ہے تو اس کا سارا بدن تکلیف محسوس کرتا ہے( صحیح مسلم)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایامسلمان تو وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ ہے۔

آج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اپنی سیرت و کردار پر غور کرنا چاہیے اور بغض و عناد ، کینہ کو سینے سے نکال کر اپنی شخصیت کو اس قدر بہتر بنانا چاہیے کہ ہم باہم اتفاق، اخوت و بھلائی، بھائی چارے اور امن و سلامتی کے فروغ کے لئے کردا ر ادا کرنے والے بنیں، اگر دوستوں کے درمیان وفاداری، دیانتداری، سچائی اور تابعداری قائم رہے تو اس رشتے کو نبھانا بہت آسان ہوتا ہے ۔ جب ہمارے اندر یہ اوصاف پیدا ہوں گے تو ہمارا شمار ان لوگوں میں ہوگا جو بہت زیادہ مخلص دوست رکھتے ہیں ۔ اور بلاشبہ امیر ترین شخص وہ نہیں جس کے پاس مال و دولت زیادہ ہو ، بلکہ امیر ترین وہ شخص ہے جس کے دوست سب سے زیادہ ہوں ، اس لیے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ دوستی کے رشتے کی حفاظت کرے، برے دوستوں کی صحبت سے اجتناب برتتے ہوئے اپنے مخلص دوستوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہو تاکہ وہ زندگی کے کسی موڑ پر بھی خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Nisar Ahmad
Previous Post محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پراسپورٹس حلقوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان
Next Post عرفان صدیقی کی گرفتاری اور حکومتی رویہ
Irfan Siddiqui

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.