geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنا ہے شاہ کا مصاحب

July 29, 2019 1 1 min read
Irfan Siddiqui
Share this:

Irfan Siddiqui

تحریر : مراد علی شاہد

قصہ کچھ اس طرح سے ہے کہ آخری مغل حکمران بہادر شاہ ظفر کے استاد ابراہیم ذوق اور مرزا اسداللہ غالب میں معاصرانہ چشمک اور چپقلش تھی،اسی بنا پر غالب کو شاہی سالانہ مشاعرہ میں مدعو نہیں کیا جاتا تھا،ایک بار ذوق کی سواری استاد غالب کے محلے سے گزر رہی تھی تو غالب نے اسے دیکھتے ہی پھبتی کسی کہ ۔۔۔بنا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا۔۔دوسرا مصرعہ غالب نے جان بوجھ کر ادھورا چھوڑ دیا ،کچھ ہی دنوں بعد شاہی مشاعرہ تھا اب کی بار غالب کو مشاعرہ میں آنے کی دعوت دی گئی اور ان سے وہی کلام سنانے کی تلقین کی گئی جس کا ایک مصرعہ غالب نے ذوق کو دیکھ کر فرمایاتھا،خیال یہ تھا کہ شاہ کے سامنے جب یہ مصرعہ پڑھا جائے گا تو وہ خفا ہوگا۔جب غالب نے بعد از اصرار غزل سنائی تو کچھ اس طرح سے تھی کہ

بنا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے

تمہید کا مقصد معروف صحافی،کالم نگار اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری کا پس منظر اور پیش آمدہ حالت و واقعات سے ہے کہ ایک شخص کی سیاسی،صحافتی اور معاشی زندگی الگ الگ پہلو رکھتی ہے۔بطور صحافی جو قلم کردار کی صداقت کا علمبردار ہوتا ہے جب کسی شاہ کی قصیدہ خوانی کے لئے اٹھے تو اسے آپ حق کی خامہ فرسائی نہیں کہہ سکتے بلکہ بقول امام ابو حنیفہ کہ اگر کسی صاحب علم کو شاہ کے دربار میں دیکھوں تو مجھے اس کے ایمان پر شک گزرتا ہے۔

اگر بغور دیکھا جائے تو امام کے اس بیان میں کہیں بھی قصیدہ خوانی،چرب بیانی یا شاہی طرفداری کابراہ راست تذکرہ نہیں ہے تاہم ان کے ہاں دربار میں جانا گویا شجر ممنوعہ ہے،اگر آپ کے علم میں ہو کہ جب سیدی مولا نے ریاضت و لطافت کے منازل طے کر لئے تو انہوں نے بابا فرید سے اجازت طلب فرماتے ہوئے عرض کیا کہ مجھے وقت رخصت کچھ نصیحت فرمائیے تو بابا فرید نے کہا کہ نہیں بس اتنا عرض ہے کہ دربار اور درباریوں سے دوری اختیار کرنا،وقت بدلا،تاریخ گزری اور ایک دن یہ پیغام بابا جی کو موصول ہوا کہ سیدی مولا کو کسی نے خنجر مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

بابا جی نے وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ محلاتی سازشوں کا شکار ہو ئے ہیں،بابا فرید الدین نے ایک آہ بھری اور فرمانے لگے کہ سیدی مولا کو ایک ہی بات سے منع کیا تھا وہ اس پر بھی کاربند نہ رہ سکے۔ہاں اگر عرفان صدیقی کی بطور مشیر وزیراعظم ذمہ داریوں کی بات کی جائے تو پھر سیاست میں سب جائز جو خیال کرتے رہے ہیں آج ان کی بھی باری ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں آج والوں کی باری کا انتظار ہو رہا ہو۔چونکہ اس گرفتاری کا تعلق خالصتا سیاسی نوعیت کا ہے تو یقینا اس کے پیچھے ایسے محرکات،واقعات اور ناجائز فوائد کا حصول ضرور ہوگا جس کا پتہ آنے والے چند دنوں میں چل جائے گا،جیسے کہ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کو بطور مشیر عرفان صدیقی نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ایک ارب سے زائد کے اشتہارات دئے ہیں جو قانونی،اخلاقی اور سیاسی ہر لحاظ سے کرپشن کے زمرے میں ہی آئے گا۔

اسی لئے میں نے شائبہ کا اظہار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے مسئلہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کا نہیں وہ تو ایک دو روز میں ضمانت ہو جاتی ہے،کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔وگرنہ ایک استاد ،صحافی جو سابق وزیر اعظم کا ترجمان تھا اور اب اس کی بیٹی کے لئے تقاریر لکھ کر دے رہا ہے کوئی سنگین جرم کا مرتکب نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ اگر خدا تعالی نے ایک انسان کو علم اور قلم کی طاقت سے سرفراز فرمایا ہے تو اپنے اس فن کو شاہوں کی قصیدہ خوانی ،خوشامد،چاپلوسی اور کذب بیانی کے لئے استعمال کرنے کی بجائے کلمہ حق کی علمبرداری،حقائق کی آبیاری،صداقت کی شناوری،شجاعت کی رقمطرازی اور ملکی وفاداری کے لئے استعمال ہونا چاہئے،اگر کوئی بھی صحافی ایساکرتا ہے تو تاریخ اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنی آغوش میں لے کر اسے دائمی زندگی عطا کر دیتی ہے۔خدا ہم سب کو کلمہ حق کہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Rana Mubashir Iqbal
Previous Post آمریت سے بدتر عوام پر حکمران مسلط ہیں جو جھوٹے الزامات لگا کر مخالفین کو گرفتار کروا رہے ہیں۔ رانا مبشر اقبال
Next Post سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
Sanjay Dutt

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.