geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر۔۔۔قومی یکجہتی وقت کا تقاضا

August 5, 2019August 9, 2019 0 1 min read
Kashmir Solidarity
Share this:

Kashmir Solidarity

تحریر : محمد شاہد محمود

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے۔ کلسٹر بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا۔ کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ عالمی برداری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔ کلسٹر ٹوائے بم شہریوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار ہے۔ اس بم سے بچوں’ گھروں کو خصوصی طورپر نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پر کھلونوں کی شکل میں بکھر جاتا ہے۔ اس بم سے 40 فیصد بچے نشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹر ٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔ کلسٹر ٹوائے بم پھٹنے کے بعد بلیڈ کی طرح ہزاروں ٹکڑوں میں پھیلتا ہے۔ یہ بم بارودی سرنگوں سے زیادہ خطرناک ہیںجبکہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیرمسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت ہے کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ ہر پاکستانی کے خون میں کشمیر دوڑتا ہے ہماری رگوں میں کشمیریوں کی سپورٹ شامل ہے کشمیریوں کی جدوجہد ایک سیاسی جدوجہد ہے اور جائز ہے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ انشاء اللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔ مسئلہ کشمیر پرپاکستان اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کلسٹر ایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان پر ایل او سی پار کارروائی نعشوں کو تحویل سے لینے کا الزام بھارتی پراپیگنڈا رہے،سیاسی رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کو وحشیانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا مودی آگ سے کھیل رہا ہے ، دشمن کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا بھارت کلسٹر بم گرا کر کھلے عام جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، ہوش کے ناخن لے اور ریاستی دہشت گردی فوری بند کرے ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلایا جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،مودی امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کا مثبت جواب دے۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا عالمی برادری کو امن کیلئے آگے آنا ہو گا، پاکستان دیرینہ تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ،بھارت 70 سال سے جاری کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش قبول کرے۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ،مودی سرکار جان بوجھ کر کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے حملے کر رہی ہے ، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے ، وہ فوج کی تعداد بڑھا کر مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، اسے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے سامنے جھکنا پڑے گا۔چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی بدولت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور خطے کو جنگ کی طرف لے جا رہا ہے ،عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم بڑھ گئے ،معصوم بچوں اور انسانوں کا قتل مودی سرکاری جنونیت ظاہر کرتا ہے ،بھارتی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر میں کلسٹر بموں کا استعمال بھارت کی طرف سے اشتعال دلانے کی کوشش ہے ،مودی سرکار کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے عالمی معاہدوں کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، جسے عالمی برادری مسلسل نظر انداز کر رہی ہے ، دنیا اگر امن کی خواہاں ہے تو اسے بھارت سے متعلق اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا اقوام متحدہ عالمی قانون اور اپنی قراردادوں کے تحت فوری نوٹس لے ، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی نہ رکوائی گئی تواقوام متحدہ کا جواز ختم ہو کر رہ جائیگا، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے ،حکومت پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلائے اورسنگین صورتحال پر اعتماد میں لے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ، کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی زادی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ، ہر پاکستانی کشمیریوں کی آزادی کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا،بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب مسلح افواج کیساتھ ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کشمیریوں کی آواز کو بموں سے دبایا نہیں جاسکتا،ان کی صدا مزید بلند ہورہی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا بھارتی فوج کلسٹر بم گرا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے ، عالمی برادری نوٹس لے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ،بھارت کی جانب سے تیس ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی ،سیاحوں کو نکالے جانے اور قابض افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ،کابینہ اور آل پارٹیز کانفرنس کانفرنس بلانے کا اعلان جبکہ حریت قائدین کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کو واپس بھجوانے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ وادی میں ہندومسلم فسادات کروانا چاہتا ہے ،لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بھارت کیلئے معصوم جانوں کی کوئی اہمیت نہیں اس نے اپنی فوج کو عام شہریوں کو مارنے کا کھلا اختیار دے رکھا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ مودی بنیادی طورپر دہشت گرد لیڈر ہے،مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا سٹرکچر لانا چاہتا ہے،کشمیریوں کو یہ بات کسی طور پر قبول نہیں۔و آئندہ 15روز میں سری نگرکے حالات کوبہت کشیدہ ہوتے دیکھ رہاہوں، بھارتی وزیراعظم بنیادی طور پر ایک دہشتگرد ہے ،مودی نے ایک مسلمان کو بھی سیٹ نہیں دی اور کسی مسلمان سے ووٹ نہیں مانگا، مودی سری نگر، لداخ براہ راست دہلی کے زیرانتظام لانا چاہتا ہے،ان کا کہناتھا کہ مودی اسرائیلی طرز کا سٹرکچرلانا چاہتا ہے ،کشمیریوں کو یہ بات کسی طور پر قبول نہیں ،شیخ رشید نے کہا کہ مودی کو سب سے بڑی تکلیف عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کامیاب مذاکرات سے ہوئی ،صدرٹرمپ نے بھارت کو بے نقاب کیاہے،بھارت کی امریکا میں زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں کچھ اور،انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری طاقت ،جوش ، ولولے سے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہونا ہے، نوجوان کشمیریوں پرہونیوالے مظالم کیخلاف ہر فورم پرآواز اٹھائیں۔
Mohammad Shahid Mahmood

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
Brgider Hassan Iqbal
Previous Post برگیڈئیر حسن اقبال، پاک فوج کی عوام دوستی کی ایک جھلک
Next Post قربانی
Inflation

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.