geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ایک مرتبہ پھر واپس آ رہا ہے، آمنہ الیاس

August 18, 2019 1 1 min read
Amna Ilyas
Share this:

 Amna Ilyas

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ایک مرتبہ پھر واپس آ رہا ہے جب کہ معیاری فلمیں بننے سے غیرملکی فلموں کو پسند کرنے والے بھی کم ہونے لگے ہیں۔

’’ آمنہ الیاس نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ، فلمسازی کی تربیت لینے کے لیے ادارے بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود فلم کا جو معیار ہمارے ہاں دکھائی دے رہا ہے وہ بہت سی کامیاب فلم انڈسٹریوں کا نہیں تھا۔ اگر ہم اس کو پاکستان فلم انڈسٹری کا پہلا قدم قرار دیں تو غلط نہ ہوگا کیونکہ منزل دور ہے اور راستہ بہت کٹھن، مگر وہاں تک پہنچنا ناممکن نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت فلم میکرز ،رائٹرز ،ڈائریکٹرز، موسیقار اور فنکار یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ جس فلم انڈسٹری سے ہے وہ ہر لحاظ سے ہم سے آگے ہے لیکن ہم یہ بات وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ ایک طرف پڑوسی ملک میں بننے والی فلموں کو حکومت کی سپورٹ حاصل ہے تو دوسری جانب پاکستانی فلمیں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جارہی ہیں۔ جہاں حکومت کی سپورٹ نہیں ہے وہیں غیر ملکی سرمایہ کار بھی تاحال یہاں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا معیاری کام اب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اب اس کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں برس میری دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں جن کو ملنے والا رسپانس میری توقعات سے بڑھ کر تھا۔ اسی طرح ساتھی فنکاروں کی فلمیں بھی ہر لحاظ سے شاندار تھی۔ میں سمجھتی ہوں کہ جس انداز سے پاکستانی فلمیں بننا شروع ہوئی ہے اور اس میں دن بدن نکھار آ رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر میں پاکستان فلم انڈسٹری کا چرچا ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم غیر ملکی فلموں کو پاکستان میں لگانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر بہت جلد یہ خواہش دوسرے ممالک رکھا کریں گے۔ فی الوقت یہ باتیں دیوانے کا خواب سی لگتی ہیں مگر میرا یہ ماننا ہے کہ جو لوگ محنت اورسچی لگن کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں وہ ایک دن اپنی منزل کو پا لیتے ہیں۔

Share this:
DC SOUTH KARACHI MEET SPORTS PURSON
Previous Post بلو جیکٹ صفائی مہم کا آغاز، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ عوامی شعور کو اُجاگر کرے گا
Next Post نیا پاکستان اور نیا کرکٹ بورڈ؛ اہم فیصلوں کا اعلان اگلے ہفتے ہو گا
PCB

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.