geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر میں مظاہروں کے بعد پابندیاں سخت کر دی گئیں

August 19, 2019 0 1 min read
Kaschmir Protest
Share this:

 Kaschmir Protest

سری نگر (جیوڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہروں کے بعد حکام نے دوبارہ کرفیو میں سختی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک چار ہزار سے زائد افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

بھارتی حکام کی جانب سے جموں و کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے بعد اس متنازعہ علاقے میں کرفیو میں دوبارہ سے سختی کر دی گئی ہے۔ پانچ اگست کے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے قریب دو ہفتوں بعد اب کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی تھی۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کے روز سری نگر کے درجنوں علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں کم از کم آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

اے ایف پی ہی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کیا کہ پیر کے روز مزید ٹیلی فون ایکسچینجز بحال کر دی جائیں گی۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی کہا کہ پیر کے روز جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں اسکول بھی کھول دیے جائیں گے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے کئی بھارتی حکومتی ذرائع سے تصدیق کر کے لکھا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے خوف کے باعث نئی دہلی حکام نے ہزاروں کشمیری شہریوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر ایک میجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ کشمیری شہریوں کو ‘پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اس متنازعہ قانون کے تحت بھارتی سکیورٹی اہلکار کسی الزام کے بغیر دو سال تک کی مدت تک کسی بھی شہری کو حراست میں رکھ سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر کے حکومتی ترجمان روہت کنسال کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس گرفتار کردہ افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی مرکزی اعداد و شمار نہیں ہیں۔ تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سینکڑوں اہم سیاسی شخصیات سمیت چھ ہزار سے زائد کشمیری زیر حراست ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی جیلوں میں گنجائش ختم ہو جانے کے باعث زیادہ تر افراد کو ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ صرف اس کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں بات ہو گی۔ یہ بات انہوں نے آج بھارتی ریاست ہریانہ کے صوبائی انتخابات کی تیاریوں کے لیے منعقدہ اپنی ہندو قوم پرست سیاسی جماعت بی جے پی کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا، ”پاکستان کے لوگ کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بات کریں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین بات تبھی ہو گی جب تک پاکستان دہشت گردی ختم نہیں کرتا۔ اس کے بعد بھی جو بات چیت ہو گی وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر ہو گی۔‘‘

Share this:
Yemeni Army
Previous Post یمنی فوج نے مزید کئی علاقے حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیے
Next Post جرمنی: وطن میں چھٹیاں منانے پر مہاجر کا درجہ واپس لیں گے، جرمن وزیر داخلہ
Horst Seehofer

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.