geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی پناہ گزین کے پاس ملک بدری سے بچنے کا آخری موقع

August 22, 2019 0 1 min read
Pakistani Refugees
Share this:

Pakistani Refugees

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن کمپنی میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے ایک پاکستانی پناہ گزین کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے لیکن کمپنی کے مالکان کی فیس بک پر جذباتی تحریر کی وجہ سے شاید زیر تربیت نوجوان کو جرمنی سے ملک بدر نہ کیا جائے۔

جرمن زبان سیکھی، متعدد انٹرنشپس اور پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی بھی یقین دہانی: ایک پاکستانی پناہ گزین انیس نے خود کو جرمنی میں ضم کرنے کے لیے یہ تمام کوششیں کر دیں لیکن پھر بھی ان کو جرمنی سے ملک بدری کا خطرہ لاحق ہے۔ پاکستانی پناہ گزین انیس یکم ستمبر 2017ء سے ’این ایف سی ماہلر‘ نامی ایک ٹرک ساز ادارے میں میکاٹرونکس کے شعبے میں ووکیشنل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہو چکی تھی اور رواں ماہ 14 اگست کو متعلقہ حکام کی جانب سے ملک بدری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔

’این ایف سی ماہلر‘ کے مالکان کو جب اس بات کی خبر ملی تو انہوں نے اس حوالے سے اپنا رد عمل ادارے کے فیس بک پیج پر ایک جذباتی تحریر کی شکل میں پیش کیا۔ مورخہ 16 اگست کو شائع کی جانے والی اس پوسٹ میں مالکان نے لکھا ’’ہم حیران و پریشان ہیں، افسردہ ہیں اور غصے میں بھی ہیں، ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی کرنے میں انیس کی مدد کریں گے۔‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور پچاس ہزار سے زائد صارفین نے اس کو شیئر بھی کیا۔ فیس بک پر یہ ایک بحث کا موضوع بن گیا اور اس پوسٹ پر بارہ ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ فیس بک صارفین میں پناہ گزینوں کے حقوق کے سرگرم کارکن، مقامی سیاستدان اور قانونی ماہرین بھی شامل تھے۔ متعدد صارفین نے انیس کی مدد کے حوالے سے پیش کش کی جبکہ بلدیاتی حکام نے انیس کی ملک بدری کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر بھی زور دیا۔ تاہم بعض صارفین نے اس جرمن کمپنی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مالکان اس پناہ گزین کی کہانی کے ذریعے اپنی کمپنی کی تشہیر کر رہے ہیں۔

این ایف سی ماہلر کے چیئر مین کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ زیر تربیت نوجوان یہ پروگرام مکمل کرے اور جرمنی میں ہی ملازمت کرے۔ جرمن قوانین کے مطابق جرمنی میں پناہ گزینوں کو ڈولڈونگ (جن کے ملک بدر کیے جانے پر عارضی پابندی ہے) یا رہائشی اجازت نامہ دیا جا سکتا ہے جبکہ انیس کو ’آؤسبلڈنگ ڈولڈونگ‘ مل سکتی ہے، یعنی تربیت مکمل ہونے تک ان کو ملک بدر نہیں کیا جاسکتا۔

جرمنی میں پناہ گزین کو ووکیشنل ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے سے قبل جرمن زبان پر عبور حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسی شعبے میں انٹرنشپ بھی کرنا ضروری ہوتی ہے۔ بعدازاں یہ کمپنیاں زیر تربیت پناہ گزین کے رویے، محنت اور لگاؤ کو دیکھتے ہوئے اسے تین سال کے دورانیہ کے لیے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ فنی تربیت کے تین سالہ پروگرام پر ایسی کمپنیوں کا کافی زیادہ خرچہ ہوتا ہے، اس کا مقصد دراصل مستقبل کے لیے ملازمین کو تیار کرنا ہوتا ہے۔

Share this:
Hassan Rouhani
Previous Post ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی کے بعد عالمی آبی گذرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی: حسن روحانی
Next Post شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی والد جیل میں ہیں۔ بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.