geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جبری گمشدگیاں: بلوچستان آج بھی سب سے زیادہ متاثر

August 31, 2019 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ عدالت اعظمیٰ جبری گمشدگیوں کے مسئلے سے بظاہر پیچھے ہٹ گئی ہے اور اس معاملے پر قائم کمیشن تقریباً غیر فعال ہو چکا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران صوبہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی کم از کم 541 رپورٹیں منظر عام پر آئیں۔ ان میں سیاسی کارکنان، طالب علم، وکیل، صحافی اور قوم پرست تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن کے مطابق کچھ لوگ بازیاب ہوتے ہیں تو ان سے زیادہ لاپتہ ہو جاتے۔

کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کے مطابق پاکستان میں لاپتہ ہونے والے لوگوں میں تین طرح کے افراد ہیں: کچھ لوگ ایسے ہیں جو ناجائز یا غیر قانونی طور پر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملتی۔ پھر وہ لوگ ہیں جنہیں سکیورٹی ادارے اٹھا کر لے جاتے ہیں جبکہ باقی ایسے لوگ ہیں جو غیر قانونی طور پر حراستی مراکز یا عقوبت خانوں میں بند ہیں۔

پاکستان میں لاپتہ افراد یا جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کروانے کے لیے سرگرم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم سپریم کورٹ میں کئی سو گمشدہ افراد کے مقدمے دائر کر چکی ہے، ’’ہم چودہ سالوں میں اب تک تقریباً 749 کیس عدالتوں میں دائر کر چکے ہیں۔ ہماری تنظیم کو پاکستان بھر سے 2650 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ ہماری کوششوں کے بعد حکام نے ساڑھے نو سو لوگوں کا سراغ لگایا جبکہ تین سو ستر کو بازیاب کرایا گیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ستر کے قریب گمشدہ افراد کی میتیں بھی موصول ہوئیں۔‘‘

آمنہ مسعود کے مطابق اس وقت صورت حال یہ ہے کہ سپریم کورٹ بالکل پیچھے ہٹ چکی ہے اور اس نوعیت کے تمام کیسز کمیشن کے سپرد کر دیے ہیں، جس کے کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں اس کمیشن کی غیر اطمینان بخش کارکردگی پر ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے اور اُسے ابھی تک سنا ہی نہیں گیا۔

جنجوعہ کے مطابق یہ کمیشن آٹھ برس سے چل رہا ہے اور اس کو ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں جاری رکھا گیا ہے اور وہ چئیرمین نیب بھی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اُن سے دونوں ذمہ داریاں نبھانے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟

پاکستان میں حکومت نے رواں برس جبری گمشدگیوں کی روش کی روک تھام کے لیے اس میں ملوث افراد کے خلاف ملک کی عام عدالتوں میں ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات چلانے کی بات کی تھی۔

لیکن آمنہ مسعود جنجوعہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ”پچھلے سال آج ہی کے دن ہمارے احتجاج میں انسانی حقوق کی وزیر سیریں مزاری نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت جبری گمشدگیاں بند کرانے کے لیے قانون سازی کرے گی۔ کچھ عرصہ ہمارا ان کے ساتھ رابطہ رہا اور انہوں نے کہا کہ ہم نے تجاویز بنا کر وزارت قانون کو بھیج دیں ہیں لیکن ایک برس گزر جانے کے باوجود کچھ نہیں ہوا۔‘‘

پاکستان میں لاپتہ افراد کا کھوج لگانے کے لیے سن دو ہزار گیارہ میں ایک انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا۔ اس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2351 افراد، سندھ میں 1571، پنجاب میں 1323 جبکہ بلوچستان میں 449 لوگ لاپتہ ہوئے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے مطابق بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد کم بتائی جاتی ہے لیکن ان کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔

Share this:
Security
Previous Post آسام میں کشیدگی کے مدنظر سکیورٹی سخت
Next Post ایران سے مذاکرات کے لیے وقت مناسب نہیں: نیتن یاھو
Netanyahu - Emmanuel Macron

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.