geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مرسی اور ایردوآن مل کر کیا کھیل کھیلنا چاہتے تھے، چونکا دینے والے انکشافات

September 29, 2019 0 1 min read
Mohammad Morsi and Tayyip Erdoğan
Share this:

Mohammad Morsi and Tayyip Erdoğan

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک منحرف لیڈر مختار نوح جو جماعت کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں نے سابق مصری صدر محمد مرسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان ایک ایک خفیہ ڈیل کا بھانڈہ پھوڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے مصر میں فوجی اڈوں کے قیام کی اجازت حاصل کرنے کے ساتھ مصر اور ترکی کو ایک وفاق میں شامل کرنے پر متفق تھے مگر مصر میں فوج کی طرف سے محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد اخوان المسلمون اور ترکی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی منحرف اخوانی لیڈر نے محمد مرسی کی حکومت کے قطر اور ترکی کے ساتھ خفیہ مراسم کی لرزہ خیز تفصیلات جاری کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مختار نوح نے کہا کہ “ترک صدر خلافت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور خلافت عثمانی کی توسیع پسندی کے منصوبے کو بحال کرنے کے لیے اخوان کو استعمال کرتا رہا ہے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن عرب ممالک میں حکمرانی کے لیے مذہبی گروہوں کو اپنے کنٹرول میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ساتھ ہی وہ ترکی میں تا حیات صدررہنے کے منصوبوں پربھی کام کررہے ہیں۔ محمد مرسی کے دور حکومت میں وہ مصر کو اپنے زیرنگیں لانے کی کوشش کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مصر کے ساتھ کئی ایسے خفیہ معاہدے بھی کیے جن کا مقصد ترکی کی نام نہاد خلافت اور اس کی توسیع کو آگے بڑھانا تھا۔

نوح نے مزید کہا کہ ایردوآن نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے ساتھ قاہرہ میں اپنی پہلی ملاقات میں اسکیم کی تمام تفصیلات اتفاق کیا تھا۔ اس معاہدے میں مرسی کی حکومت کو رقم اور سیاسی مدد فراہم کرنا شامل ہے ، جس میں مرسی نے ترکی کو ملک میں فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت دی تھی۔

معاہدے کے تحت مصر میں ترکی کو فوجی اڈوں کے قیام کی اجازت دینے کے ساتھ یہ حق دیا جانا تھا کہ کہ وہ مستقبل میں کسی بھی دوسرے ملک کے مفاد کے لیے مصر میں کسی بھی فوجی اڈوں کے قیام کو منظور یا مسترد کرسکے گا۔

معاہدے کے تحت ترکی اور مصر کوایک فیڈرل یونین میں شامل کرنا اور دوسرے ممالک کو بھی اس یونین کا حصہ بنانا۔ عرب ممالک اور مسلمان ریاستوں کو اس میں شامل کرنے کی متفقہ کوششیں کرنا بھی معاہدے میں شامل تھا۔ معاہدے کے تحت ترکی فیصلہ سازی کا اختیار دینے، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اپنانے اور مشترکہ معاشی منصوبوں پر کام شروع کرنا شامل تھا۔ مگر اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹے جانے اور محمد مرسی کی معزولی سے ایردوآن اور اخوان کے تمام منصوبے ہوا میں تحلیل ہوگئے۔

سابق اخوانی رہ نما نے کہا کہ مصر میں اپنے عزائم کی ناکامی کے بعد ترک صدر ایردوآن خراب نفسیاتی صورتحال سے دوچار ہیں۔ ترکی میں ان کی حکومت کو بھی اب کافی مشکلات کا سامنا ہےجہاں ان کی پارٹی کے اندرپھوٹ پڑ چکی ہے اور جماعت کے لیڈر اپنے الگ الگ دھڑے بنانے میں مصروف ہیں۔ترکی پہلے کی نسبت زیادہ معاشی بحران کا شکار ہے۔ لیرا کی قدر میں مسلسل گر رہی ہے۔ اردوآن کو امید ہے کہ اس کا اثر ایک بار پھر آئے گا ، لہذا وہ مصر میں اخوان کو اقتدار میں لانے کے لئے مختلف طریقوں سے مداخلت کررہے ہیں۔

قطر کے بارے میں مختارنوح نے کہا کہ قطری حکام “اخوان المسلمون کو سیاسی ایجنڈے انجام دینے اور اپنے مخصوص اہداف پورے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔” انہوں نے یاد دلایا کہ “یوسف القرضاوی ساٹھ کی دہائی میں اخوان سے نکل کر قطر کا سفر کیا ، جہاں وہ دوحا کا خادم بن گیا۔ پھر اسے حیران کن اور بغیر کسی تعارف کے گروپ میں دوبارہ حیرت میں ڈال دیا۔ .

انہوں نے مزید کہا کہ یوسف قرضاوی قطر سلطان کا مفتی بن گئے۔ انہیں جو سلطان کہتا ہے وہ اسکا فتویٰ جاری کردیتے ہیں۔

مختار نوح نے دعویٰ کیا کہ سنہ 2013ء اخوان کےخاتمے کا سال ہے۔ اس کے بعد اب یہ جماعت صرف اپنی قوت پرآگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہے مگر سنہ 2028ء کے بعد اس کا سیاسی اور دعوتی وجود بھی ختم ہوجائے گا۔

Share this:
Sobia Khan
Previous Post صوبیہ خان نے شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی کرلی
Next Post نامعلوم طیاروں کی شام میں ایرانی تنصیبات پر بمباری
Warplanes Bombing

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.