geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماہرہ خان انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

October 20, 2019 0 1 min read
Mahira Khan
Share this:

 Mahira Khan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگوں نے فالو کیا۔

سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا سب سے طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعے نا صرف پرستار اپنے پسندیدہ اسٹارز سے متعلق ہر بات سے باخبر رہتے ہیں بلکہ شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ ’’انسٹاگرام‘‘نے اس پلیٹ فارم پر جس تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی تصاویر اور مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

انسٹاگرام پر ویسے تو فنکاروں کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں لیکن ماہرہ خان نے تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین(50 لاکھ)ہوگئی ہےاور ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔

اس موقع پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 50 لاکھ فالوورز ہونے پر جشن مناتی نظر آرہی ہیں اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے بارے میں بتارہی ہیں جسے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں لائک کیا اوراس پر تبصرے کیے۔

یہ تصویر دراصل ترکی میں ماہرہ خان کے ایک دوست کی شادی تھی ۔لوگوں کو اس تصویر سے متعلق غلط فہمی ہوگئی تھی اور لوگ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ ماہرہ خان کی دوست کی شادی کی نہیں بلکہ خود ماہرہ خان کی منگنی کی تصویر ہے۔ اس تصویر کے بارے میں ماہرہ خان نےمزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنے دوست کے لیے بہت برا لگا کیونکہ اس بیچارے نے ترکی میں منعقد کی جانے والی تقریب اور اس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا خرچہ اٹھایا تھا اور لوگ سمجھ بیٹھے کہ یہ میری شادی کی تقریب ہے ۔تاہم اس تصویر پر آنے والے تبصرے پڑھ کر مجھے بہت ہنسی آئی۔

اگر دیگر فنکاراؤں کی بات کی جائے تو اداکارہ ایمن خان اور ماورا حسین کو انسٹاگرام پر4.7 ملین لوگ فالوکرتے ہیں۔ سجل علی کے فالوورز کی تعداد4.2 ملین ہے۔ عروہ حسین کے 3.2 ملین، مومنہ مستحسن کے 2.9، مہوش حیات اور نیلم منیر کے 2.8 ملین، صبا قمر کے 2.2 ملین، ارمینا خان کے1.7ملین، صنم بلوچ کے 1.4 ملین، وینا ملک اور اداکارہ میرا کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

Share this:
Gold
Previous Post عالمی بازار میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
Next Post حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر
Hassan Ali

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.