geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بولنگ اٹیک میں نئے چہروں کی انٹری کا راستہ بن گیا

October 21, 2019 0 1 min read
Ball
Share this:

Ball

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کے اسکواڈز کا انتخاب کرنے کیلیے پاکستانی تھنک ٹینک نے سرجوڑ لیے۔ سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد اگلا مرحلہ دورہ آسٹریلیا کیلیے اسکواڈز کا انتخاب ہے، گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں بولرز کے تربیتی کیمپ کے دوران ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی قائد بابر اعظم موجود تھے،اتوار کو سب مل کر مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حتمی شکل دینگے، پیر کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے منظوری ملنے کے بعد ٹیموں کا اعلان کردیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان اور ٹیسٹ میں بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے، مصباح الحق نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک صوبائی ٹیموں کوچزسے ابتدائی مشاورت مکمل کرتے ہوئے ایک فہرست پہلے ہی مرتب کررکھی ہے، ڈومیسٹک ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بیٹسمینوں کے نام زیر غور ہیں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں 1،2 نئے نام سامنے آ سکتے ہیں۔

ایک اہم مسئلہ فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کنڈیشنز کیلیے موزوں بولرز کا انتخاب ہے، ٹیسٹ کرکٹ سے محمدعامر کی ریٹائرمنٹ، وہاب ریاض کا وقفہ، حسن اور محمد عباس کے فٹنس مسائل وجہ ہیں۔ فٹنس مسائل کا شکار حسن علی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے، ٹیسٹ میچز میں بھی ان کی شمولیت کے امکانات بہت معدوم دکھائی دے رہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف سیریز سے کمردرد کا شکار پیسر کو ڈاکٹرز نے مزید 3 ہفتے آرام کی ہدایت دی ہے، حسن علی فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے راؤنڈ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کے خواہاں تھے لیکن تکلیف بڑھنے کا خدشہ دیکھتے ہوئے انھیں واپس بھیج دیاگیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میںان کی بحالی فٹنس کا عمل مزید تین ہفتے جاری رہے گا، رپورٹ کلیئر نہ ہونے پر سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست سے ان کا نام خارج کردیا ہے، تین ہفتوں بعد ایک بارپھر فٹنس ٹیسٹ کی روشنی میں ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم میں بولرز کا 2 روزہ تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد وقاریونس کی رپورٹ اہم ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمدعامر، وہاب ریاض، محمدحسنین اور عثمان شنواری کی شمولیت کا امکان روشن ہے، شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ ہیڈکوچ وقاریونس کی رپورٹ پر ہوگا، قومی ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور عامر یامین میں مقابلہ ہے،شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئرز کی شمولیت پر بات چیت گذشتہ روز بھی جاری رہی۔ ٹیسٹ اسکواڈ کی نومبرکے پہلے ہفتے میں روانگی کا پلان تیار کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورئہ آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ 3،5 اور 8 نومبر کو کھیلنا ہیں،2ٹیسٹ کی سیریز21 نومبر سے شروع ہوگی،ٹی ٹوئنٹی ٹیم 26 اور27 اکتوبر کی درمیان شب سڈنی روانہ ہوگی۔

Share this:
Jennifer Aniston
Previous Post امریکی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا
Next Post اربوں ڈالر پروجیکٹ ML1 کو واپس ٹریک پر لانے کی تیاریاں
Cpec Gawader

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.