geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر میں پابندی کب تک؟ بھارتی سپریم کورٹ کا سوال

October 26, 2019 0 1 min read
Indian Supreme Court
Share this:

Indian Supreme Court

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وہاں انسانی حقوق کی پامالی پر امریکی کانگریس کی جانب سے سخت تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مودی حکومت کی سرزنش کی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں پر بھارت کی وفاقی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا، ”اور کتنے دنوں تک آپ پابندیاں عائد کیے رکھنا چاہتے ہیں؟ اس بات کو دو ماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ آپ کو اس پر اپنا موقف واضح کرنا ہوگا یا دوسرے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔”

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو پانچ اگست کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کو دو حصوں، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا تھا۔ حکومت نے اس غیر معمولی اقدم سے پیدا شدہ ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے وہاں سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔ متعدد افراد اور تنظیموں نے ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے اور وہاں عائد پابندیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمات دائر کر رکھے ہیں اور عدالت انہی مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے دوران سماعت کہا، ”پابندیاں عائد کرنا حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن اسے بہرحال اس فیصلے کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔” سرکاری وکیل نے اس پر کہا کہ 90 فیصد پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں اور ان کا روزانہ جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے حکومت سے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کے بارے میں بھی سوال کیا اور کہا کہ حکومت کو لوگوں کو کمیونیکیشن کا یہ ذریعہ فراہم کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے سرکاری وکیل کی اس دلیل کو بھی مسترد کردیا کہ انٹرنیٹ کو اس لیے بند رکھا گیا ہے تاکہ سرحد پار سے ہونے والی حرکتوں کو روکا جاسکے۔ بنچ نے کہا، ”ہمیں معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے، ہم نے حکم دے دیا ہے اور اب ہم اسے بدلنے والے نہیں ہیں۔”

اس دوران بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں کشمیرکے حوالے سے بھارت کے فیصلے اور وہاں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر ہونے والی بحث پرناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے افسوس ناک تبصرے کیے ہیں۔ رویش کمار کا کہنا تھا کہ ان تبصروں سے ان امریکی اراکین کانگریس کی ‘محدود فہم‘ کا پتہ چلتا ہے اور انہیں ہندوستانیوں کو حاصل بنیادی حقوق اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے کام کرنے کے طریقہ کا اندازہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا، ”کمیٹی کے اراکین کو بھارت کے فیصلے پر نکتہ چینی کرنے کے بجائے سرحد پار سے کشمیر میں ہونے والی اسپانسرڈ دراندازی کی مذمت کرنا چاہیے تھی۔ یہ افسوس ہے کہ کچھ اراکین نے کشمیر کے عوام کی بہتری اور کشمیر میں امن و سکون برقرار رکھنے کے مقصد سے اٹھائے گئے اقدامات پر سوال کھڑے کیے ہیں۔”

بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں کشمیرکے حوالے سے بھارت کے فیصلے اور وہاں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر ہونے والی بحث پرناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی ذیلی کمیٹی کے سامنے جمعرات 24 اکتوبر کو جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورتحال پرسماعت کے موقع پر کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پربحث و مباحثہ ہوا تھا۔ اس میں بھارتی گواہ آرتی ٹیکو سنگھ نے کہا تھا کہ میڈیا میں کشمیر کی اصل صورتحال پیش نہیں کی جا رہی۔ ایک اور گواہ ڈاکٹر نتاشا کور کا کہنا تھا، ”ہم جس چیز کے خواہش مند ہیں وہ ہیں انسانی حقوق، جمہوریت، اور آزادی۔ آزادی کا معاملہ یہ ہے کہ برسوں سے، لوگوں کو محض پرامن طور پر جمع ہونے کی پاداش میں، متعدد بار گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ لازم ہے کہ (بھارت کی) حکومت اس بات کو تسلیم کرے اور کہے کہ ہم معافی چاہتے ہیں۔‘‘

یہاں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔ گوکہ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ اس کا داخلی معاملہ ہے لیکن اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی تو آوازیں تو ضرور اٹھیں گی۔ اور امریکی کانگریس میں کشمیر پر بحث سے یہ بات بھی ایک بار پھر واضح ہوگئی ہے کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی انتظامیہ کے افسران کا ایک وفد کشمیر جانا چاہتا تھا لیکن نئی دہلی نے یہ کہتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا کہ کشمیر جانے کے لیے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

Share this:
Britannien Brexit
Previous Post بریگزٹ ڈیڈ لائن میں ممکنہ توسیع کے بعد کیا کیا کچھ ممکن ہے؟
Next Post پمز اسپتال میں زیر علاج آصف زرداری کے بھی پلیٹیلیٹس کم ہو کر 90 ہزار رہ گئے
Asif Ali Zardari

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.