geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر : بھارت اب پاکستان پر دعویٰ کرنے والا ہے

November 5, 2019 1 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : میر افسر امان

عمران خان صاحب وزیر اعظم پاکستان سن لیں بھارت نے اپنی ڈاکٹرائین پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے آئینی ، قانونی ،اخلاقی، ثقافتی ،علاقائی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ فارمولے کے تحت پاکستان کے ایک حصے مقبوضہ کشمیرجو پاکستان کی شہ رگ بھی ہے کو غیری آئینی طور پر بھارت میں ضم کر لیا ہے۔ کشمیری کی ہر چیز کو بھارتی بنا لیا ہے۔ اب وہ پاکستان پر دعویٰ کرنے والا ہے۔ اس کی شروعات آزاد کشمیر سے ہو گی۔

اگر آپ کو یہ معلوم نہیںتو سن لیں جب پاکستان کی تحریک زوروںپر تھی تو قائد اعظم محمد علی جناح،محب وطن مسلم لیگیوں،اسلام پسند علماء اور پاکستان کا مطلب کیا ”لا الہ الا اللہ ” کے مستانہ نعرے پر جھومنے والے براعظیم کے عوام کو یہ معلوم تھا کہ پاکستان ضرور بنے گا۔ ان کو یہ بھی معلوم تھا کہ مکار ہندولیڈروںنے اُسی وقت سے پاکستان کو توڑنے کے لیے سازشیوں بھی شروع کر دیںتھیں۔اس میں سب سے بڑی سازش یہ تھی کہ ہند لیڈر شپ نے اپنی قوم کو یہ بیانیہ دیا تھا کہ ابھی تو مسلمان دو قومی نظریہ کے جوش میں مبتلا ہیں۔ جب پاکستان بن جائے گا تو ہم قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کے مقابل اپنے سیکولرزم کے بیانیے کوپروان چڑھاکر دو قومی نظریہ کے اس جوش کو آہستہ آہستہ ختم کر دیں گے۔پھر جوںجوں دو قومی نظریہ ختم کرتے جائیں گے پاکستان کے ٹکڑے کرتے جائیں گے۔

بلا آخر اس ڈاکڑائین کے تحت اکھنڈ بھارت میں ضم کر لیں گے۔ اسی ڈاکٹرائین کے تحت پاکستان میں پہلے قومیتوں کو مقامی قوم پرستوں کے ذریعے پروان چڑھایا گیا۔ جس میں شیخ مجیب مشرقی پاکستان، جی ایم سید( غلام مصطفےٰ شاہ) صوبہ سندھ ،عبدلغفار خان صوبہ سرحد اور صوبہ بلوچستان سے خیربخش مری وغیرہ شامل ہیں۔ ان قوم پرستوں نے مقامی قومیت کی بنیاد پر علیحدگی کی تحریکیں چلائے رکھیں۔ بھارت نے ان کو اربوں کے فنڈز دیے جو اب بھی دے رہا ہے۔ جس کاثبوت کل بھوشن یادیو کا وہ ویڈیو بیان ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتا رہا ہے۔صوبہ سرحد اور بلوچستان والوں کی قوم پرست افغانستان سے مدد فراہم کرائی۔ وہ افغانستان جا کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتے رہے۔ سندھ کے قوم پرستوں کی سندھ کے ہندو تاجروں نے مدد جاری رکھی۔پنجاب میں بھی قوم پرستی خاص کر جنوبی پنجاب پھیلائی گئی مگر ان کی کچھ بھی نہیں سنی گئی۔ان لوگوں نے قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کے مقابل میںسیکولرزم کی آڑ میں مقامی قوم پرستی جس میںبنگالی،سندھی، بلوچی،سندھی کو پروان چڑھایا۔ یہ کام کشمیر میں قوم پرست شیخ عبداللہ لینے کا پروگرام بھی تھا۔ مگرکشمیری مسلمانوں نے پاکستان بنتے ہی کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل کرنے کی تحریک چلائے رکھیجو اب بھی جاری ہے۔

تحریک پاکستان کے وقت ہندوستان میں کیمونسٹ تحریک زروں پر تھی۔ قادیانی جن کو یہودیوں، عیسائیوں اور ہندوئوں نے مل کر مسلمانوں کو تقسیم کرنے اور جہاد سے دور رکھنے کے لیے بنایاتھا وہ بھی پھل پھول رہے تھے۔جاگیر داروں، سرمایا دارں اور ان سب موقعہ پرستوں نے اپنی خیر سمجھتے ہوئے اور مجبوری سے قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا تھا۔ مگر یہ سارے سازشی عناصر پاکستان بننے کے بعد اسے نقصان پہنچانے میں شامل ہوگئے۔کیمونسٹوں نے راولپنڈی سازش کر کے پاکستان پر قبضہ کرنا چاہا مگر ناکام رہے۔

قادیانیوں نے پاکستان میں سازشیں کیں ا ب بھی کر رہے ہیں۔جاگیر داروں اور سرمایا داروں نے مسلم لیگ پر قبضہ کیے رکھا ۔ قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کا اسلامی آئین بنانے کے بجائے وزار تیں بانٹتے رہے۔ اگر وقت پر قائد اعظم کے وژن اور اللہ کے ساتھ براعظم کے مسلمانوں کے وعدے کے مطابق اگر پاکستان کو مدینے کی فلاحی اسلامی ریاست بناتے تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑھتے۔ حکمرانوںنے پاکستان میں” لا الہ الا اللہ” کی بنیاد پر نظام حکومت نہیں بنایا۔ اللہ سے اپنا وعدہ نہیں نبھایا تو اللہ نے بھی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا۔ پھر مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب نے بنگلہ قومیت کی بنیاد اگر تلہ سازش کے تحت کی بنیاد پر تحریک چلا کر بھارت کی مدد سے پاکستان کے دوٹکڑے کر دیے۔ اندراگاندھی نے پاکستان بننے کے وقت جو بیان دیا تھا۔ وہ ہمارے کان کھلونے کے لیے کافی تھا۔ وزیر اعظم بھارت اندرا نے کہا تھا کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ میں نے خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے۔ مسلمانوں سے ہزار سال حکومت کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔ اب بھارت میں دہشت گرد آر ایس ایس ہٹلر کی برترقوم پرستی کی تحریک ہنددئوں میں جاری کیے ہوئے ہے۔ہٹلر کی پالیسیوں پر چلتے ہوئے مودی بھارتی مسلمانوں کو تعصب اور ظلم کی چکی میں پیس رہے ہیں۔ بھارت کا وزیر اعظم مودی اس دہشت گرد آر ایس ایس کا بنیادی رکن ہے۔ اس نے پاکستان کے ساتھ لڑائی اور پاکستان میں گھس کر مارنے اور سبق سکھانے کے منشور پر الیکشن جیتا ہے۔ مودی کے وزیر کہتے ہیں کہ پاکستان کے پہلے دو ٹکڑے کیے تھے ۔ اب دس ٹکڑے کریں گے۔ دہشت گرد مودی بھارت کی یوم آزادی پر لال قلعے دہلی سے اپنی تقریر میں اعلان کر چکا ہے کہ مجھے گلگت بلتستان اور بلو چستان سے علیحدگی پسند مدد کے لیے فون

٢
کالیں کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے کئی علیحدگی پسندوں کو بھارت میں بیٹھا کر علیحدگی کی تحریک چلانے کی اجازت دی ہوئی ہے۔

دوسرے طرف پاکستان میں شامل ہونے کے لیے جتنی کشمیریوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں کسی ودسری پاکستانی قوم نے نہیں دیں۔وہ٢ ٧ سال سے بھارت کے مظالم سہتے رہے ہیں مگر تحریک تکمیل پاکستان جاری رکھی۔ بھارت پاکستان میں کشمیر کے لیے کئی جنگیں بھی ہوئیں۔ پاکستانی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کوموثر طریقے سے ڈیل نہیں کیا۔ کشمیری اب بھی تین ماہ سے کرفیوں کی پابندیوں کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بذدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ٹھیک ہے عمران خان صاحب آپ نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے موثر نمائندگی کی۔ مگر جب پاکستان توڑنے کے بھارت اپنے فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل کر اسے پاکستان سے علیحدہ کر سکتا ہے ۔پھر پاکستان اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے اُسے پاکستان میں شامل کیوں نہیںکر سکتا؟ کون سی چیز مانع ہے۔عمران خان وزیر اعظم پاکستان کیا آپ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ بھارت آرام سے پاکستان کو توڑنے کے اپنے ڈاکٹرائین پر عمل کر لے۔ مدینے کی اسلامی فلاحی جہادی ریاست کی گردان دھرانے والے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خاں ہم مسلمان ہیں۔ مسلمان صرف اللہ سے ڈرتا ہے۔آپ نے قرآن کے اس پیغام کو ضرورپڑھا ہو گا کہ اللہ نے کئی دفعہ کمزروں کو طاقتورں پر غلبہ عطا فرمایا ہے۔ مملکت اسلامی جمہوری پاکستان جو اب ایٹمی اور میزائل وقت ہے اسے بھارت کو کھل کر للکانا چاہیے۔ جیسے بھارت پاکستان کو للکار رہا ہے۔ جب وہ پاکستان کوختم کرنا چاہتا ہے تو پھر ہم اسے کہہ دیں کہ ا گر پاکستان نہیں تو پھر بھارت بھی نہیں۔ رہے نام اللہ کا۔

عمران خان جن گیارہ ہزار عزت ما آب کشمیری خواتین سے بھارتی درھندوں صفت فوجیوں نے اجتمائی آبروزیزی کی۔جن ایک لاکھ سے زاہد بے گناہ کشمیریوں کوبھارت شہید کر چکا۔ جن بوڑھے،بچے اور اور عورتوں کو کرفیو میں تین ماہ سے بند کیا ہوا ہے۔جن سیکڑوں بے قصور کشمیری نوجوانوںکو جعلی انکائنٹر سے شہید کیا گیا۔جن سیکڑوں کو اجتمائی قبروں میں دفنا دیا گیا۔ جس بے قصور ہزاروں نوجونوںکو مسنگ پرسن بنا دیا۔ ان کی مائوں ،بہنوں، بیویوں کی ان کے انتظار میںآنسو بہا بہا کر ان کی آنکھیں خشک ہو گئیں ۔جن ہزاروں نوجوانوں کو اجتمائی قبروں میں دفنا دیاگیا۔جو بے بس مظلوم کشمیری عورتیں تین ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھروں کے دروازے کھول کر کسی محمد بن قاسم کا انتظار کر رہی ہیں۔جو پاکستان کو بچانے کے لیے آپنا سب کچھ قربان کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب وہ کہتے ہیں کہ آپ مظلوم کشمیریوں سے سے بے وفائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ صبح شام مدینے کی اسلامی فلاحی جہادی ریاست کی گردان دھرانے والے عمران خان آپ کا سارے اقدامات کشمیریوں کے خلاف نظر آنے لگے ہیں۔شاید اس لیے پاکستان میں آپ کے لیے اللہ نے مشکالات پیدا کر دی ہیں۔

ایٹمی اور میزائل قوت،مملکت اسلامی جمہویہ ،مثل مدینہ ریاست پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خان اللہ پر بروصہ کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام حکومت کا اعلان کر دو۔بھارت کو للکار کر آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کر دو۔ سارے قوم آپ سے آ ملے گی۔ ان شا ء اللہ بھارت منہ کی کھائے گا۔ کشمیر آزاد ہو جائے گا۔ پاکستان مکمل ہو جائے گا۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post مولانا اور خواب
Next Post پاکستان ریونیو اتھارٹی، شبر زیدی بیورو کریسی کو قائل نہ کر سکے
Shabbar Zaidi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.