geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سالانہ 50 ہزار نفوس کی اموات پر صرف اظہار افسوس کیوں؟

November 26, 2019 0 1 min read
Traffic Accidents
Share this:

Traffic Accidents

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

ریسکیو، ٹریفک پولیس، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی سمیت ٹریفک کنٹرول سے متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق ہمارے ملک میں روزانہ 3 سے 4 سو ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔جس میں تقریباً ایک سے150افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔2سے 3سوزخمی ہوجاتے ہیں۔ٹریفک حادثات کے متاثرین کی طبی امداد کے لئے روزانہ سرکاری ونجی ہسپتالوں میں کم ازکم 10سے 12لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔پاکستان جیسا امیر لوگوں کا غر یب ملک ٹریفک حادثات میں سالانہ 50ہزارسے زائد لوگوں کی زندگی چھین سکتا ہے اور تقریباً ایک لاکھ نفوس زخمی کرواسکتا ہے 4کروڑروپے سے زائدرقم طبی امداد پر خر چ کرسکتا ہے اربوں روپے عطیات کرسکتاہے لیکن ٹریفک قانون پر عملدرآمد نہیں کرواسکتا، کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ٹریفک قوانین پر 90فیصد عمل عوام نے خود کرنا ہوتا ہے،10فیصد ٹریفک کنٹرول اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔دنیا کے تمام مہذب ممالک میں ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کروایا جاتا ہے تاکہ حادثات کم سے کم ہوں۔ سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

باقی مہذب ممالک جیسے امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا اور جرمنی وغیرہ میں تقریبا اسی طرح کے ٹریفک قوانین لاگو ہیں جن پر پوری طرح عملدرآمد کرایا جاتا ہے اس طرح وہ لوگ بہت حد تک ان حادثات پرقابو پا چکے ہیں مگر ہمارے ہاں صبح اٹھتے ہی ٹی وی آن کریں تو اس طرح کی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں بس نہر میں گر گئی، ٹرک نے وین کو ٹکر ماردی، گاڑی نے موٹر سائکل سوار کوکچل دیا، ریلوے پھاٹک پر رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، ٹرالر الٹ گیا، ریس لگاتے ہوئے دو گاڑیاں سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑیں،گاڑی درخت سے ٹکراکر الٹ گئی، بس کھائی میں گر گئی، وین بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا اور وین میں سوار تمام افراد جاں بحق وغیرہ وغیرہ ہمارے اخبارات بھی اسی قسم کی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں۔ اس طرح کی افسوسناک خبریں سارا دن ملتی رہتی ہیں اور یہی روزانہ کی روٹین ہے۔ ان حادثات میں بہت سے معصوم لوگ دوسروں کی غلطی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے اور بہت سے زندگی بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ ان حادثات کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہیں۔ روڈ انفراسٹرکچر کا پراپرنہ ہونا، ڈرائیورزکی پراپر ٹریننگ کا بندوبست نہ ہونا، ڈرائیورز کا ٹریفک/ سیفٹی قوانین کا خیال نہ رکھنا۔

ویسے تو دنیا کے ہر ملک میں ٹریفک حادثات ہوتے ہیں مگر جتنے حادثات ہمارے ملک میں ہوتے ہیں شائد ہی کسی اور ملک میں ہوتے ہوں اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جتنی ہلاکتیں ہمارے ہاں ٹریفک حادثات میں ہوتی ہیں کہیں نہیں ہوتیں بلکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں، دہشت گردی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہ صرف ٹریفک حادثات کی حالت ہے اس کے علاوہ ٹرین/جہاز کے حادثات، آگ لگنے کے واقعات، ڈوبنے سے ہلاکتیں، عمارتیں گرنے سے، فیکٹریوں وغیرہ میں ہونے والے حادثات کا شمار نہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں انسان کی بالکل قدر ہی نہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں سب سے فالتو چیز انسان ہیں اگر کچھ ہلاک بھی ہوجائیں تو کوئی بات نہیں۔ آبادی بہت ہے اورآ جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جان لیوا حادثات کی تحقیقات کے لئے ایک مستقل ادارہ بنتا ہے جس کا مقصد نہ صرف ذمہ داروں کا تعین کرنا ہے بلکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سفارشات بھی مرتب کرنا ہوتا ہے، پاکستان میں ہر روز ہونے والے حادثات کو اللہ کی رضا سمجھ لی جاتی ہے، یہ طرز عمل درست نہیں، ملک میں فوری طور پر انڈیپنڈنٹ سیفٹی بورڈ قائم کیا جائے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت دوسرے ممالک کی طرح ٹریفک قوانین عمل درآمد کروائے،قانون توڑنے والوں کو سخت سزائیں دے۔ تاکہ بہت سے لوگوں کی قیمتی جانیں بچ سکیں۔پاکستان کے ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے کہ قانون پر عملدرآمدیقینی بنائیں، سالانہ50ہزارنفوس کی اموات، تقریباً ایک لاکھ نفوس زخمی ہونے پر صدر،وزیراعظم،وزیراعلیٰ، وزراء اظہارِ افسوس اور امداد کے اعلان کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین سزاکا حکم دیں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقعہ ہوسکے۔ورنہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر کیڑے مکوڑوں کی طرح مرتے رہیں گے یا زندگی بھر معذوری برداشت کرتے رہیں گے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا
Next Post عالمی بینک پاکستان کو 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے گا، معاہدے پر دستخط
The World Bank

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.