geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میشا شفیع نے کئی بار نجی طور پر معافی مانگنے کی پیشکش کی، علی ظفر

December 11, 2019 0 1 min read
Ali Zafar
Share this:

Ali Zafar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد میشا شفیع کی جانب سے انہیں کئی بارنجی طور پر معافی کی پیشکش کی گئی۔

نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے انڈیپنڈنٹ اردوکودئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کئی بار میشا شفیع کی جانب سے معافی کے پیغامات آئے کہ میں عوامی سطح پر نہیں مگر نجی طور پر معافی مانگ لیتی ہوں مگرمیں نے یہ کہا کہ معافی عوامی سطح پرہونی چاہیئے، جہاں آپ نے کہا ہے معافی بھی وہیں ہونی چاہیئے۔

علی ظفر نے دوران انٹرویوکہا کہ فتح بالآخر سچ کی ہوتی ہے اور جھوٹ ہار جاتا ہے چاہے اس میں وقت لگے۔ میشا شفیع پرپہلے میں نے کیس کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مجھ پرجوابی کیس کیا تاہم میشا شفیع کے سارے کیسز خارج ہوچکے ہیں اورمیں کیس جیت چکا ہوں۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ میں نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا ہے جس میں 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے کیونکہ ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے میرے بہت سے معاہدے ختم ہوگئے جب کہ فلم’طیفا ان ٹربل‘کے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلائی گئی جس کا مجھے بہت نقصان پہنچا۔

علی ظفر کے مطابق ’طیفا ان ٹربل‘ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی انہوں نے جتنے پیسے کمائے اس فلم پر لگادئیے ہمیں اپنی فلم کے لیے اسپانسرز کی بھی ضرورت تھی لیکن ہراسانی کے الزامات کے بعد تمام اسپانسرز پیچھے ہٹ گئے جب کہ ان کا ملٹی نیشنل برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی منسوخ ہوگیا۔

اس سے قبل بھی علی ظفر نے اداکار احسن خان کے شو میں کہا تھا کہ میشا شفیع کے ایک ٹوئٹ نے ان کی زندگی بدل دی جب کہ ان الزامات کی وجہ سے انہیں جذباتی اور مالی طور پر بہت نقصان پہنچا۔ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور یہاں ہر انسان کو اپنے حقوق کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس اپریل میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی نے انہیں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا ۔ تاہم علی ظفر نے میشا شفیع کے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ کیس لاہور کی سیشن عدالت میں ہے جس کی اگلی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔

Share this:
Dollars
Previous Post اے ڈی بی کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول
Next Post کرکٹ کرپشن؛ ناصر جمشید کو پی سی بی کی جانب سےمزید پابندی کا سامنا
Nasir Jamshed

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.