geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ٹی آئی کا دور حکومت، گردشی قرضوں کا حجم 565 ارب روپے تک پہنچ گیا

January 16, 2020January 16, 2020 0 1 min read
Rupees
Share this:

Rupees

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گردشی قرضوں کا حجم 565 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 100 ارب روپے کا اضافہ صرف پچھلے 6 ماہ کے دوران ہوا ہے۔

وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق توانائی کی مد میں دی گئی سبسڈیز ایڈجسٹ کرنے کے بعد رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے عرصے کے دوران گردشی قرضے میں ہونے والا اضافہ 17 ارب روپے ماہانہ تھا، جبکہ گردشی قرض میں اضافے کے حوالے سے حکومتی کا دعویٰ 10 ارب روپے ماہانہ تھا۔ سبسڈیز کے بغیر گردشی قرضے میں اضافے کی اوسط 29 ارب روپے ماہانہ تک جاپہنچتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی نصف میں توانائی کی سبسڈیز کی مد میں 73 ارب روپے ادا کیے۔ حکومت اگرچہ کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے مگر توانائی کے شعبے کی صورتحال پچھلے ایک سال میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 405 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود خراب ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق حکومت سال میں پانچویں بار بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 30 پیسے اضافہ کرنے جارہی ہے۔

رابطہ کرنے پر پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب نے کہا کہ پہلے سال میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا کیوں کہ اقدامات کرنے میں وقت لگ گیا اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے بہت کم وقت بچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں گردشی قرضے میں اضافہ 39 ارب سے 15 ارب ماہانہ پر آگیا۔ اگر حکومت نے کوششیں نہ کی ہوتیں تو پھر نصف سال میں گردشی قرضے مزید 300 ارب روپے بڑھ جاتے۔

اقتصادی سے جُڑی وزارتوں کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے گردشی قرض میں اضافے کے تخفیف شدہ 93 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں جولائی تا دسمبر کے دوران 100 ارب روپے کچھ اوپر اضافہ ہونے دیا۔ 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام پر دستخط کے وقت آئی ایم ایف نے پاکستان کو جولائی تا دسمبر کے عرصے کے لیے گردشی قرضے میں اضافے کا ہدف 39 ارب روپے رکھا تھا جو بعدازاں پہلے جائزے کے موقع پر ہونے والے مذاکرات میں ہدف 93 ارب روپے کردیا گیا تھا۔

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے گردشی قرض میں اضافے کا ہدف پہلے ہی 81 ارب روپے سے بڑھا کر 134 ارب روپے کردیا تھا۔ 6 ماہ کی کارکردگی کے پیش نظر جون تک گردشی قرض میں اضافے کو 134 ارب روپے تک محدود رکھنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران بجلی کے نرخوں میں کے گئے اضافے کے ثمرات مالی سال کے بقیہ عرصے میں حاصل ہوں گے جس سے گردشی قرضے کو محدود رکھنے میں مدد ملے گی۔

Share this:
Supreme Court
Previous Post سپریم کورٹ کی نیا نیب قانون لانے کے لیے حکومت کو تین ماہ کی مہلت
Next Post بابر اعظم ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی سے سرشار
Babar Azam

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.