geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اصلاحات ناگزیر ہیں، پاکستان میں کوئی بھی ٹیکس نہیں دینا چاہتا، چیئرمین ایف بی آر

January 22, 2020 0 1 min read
Shabir Zaidi
Share this:

Shabir Zaidi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ اصلاحات ناگزیر ہیں کیوں کہ پاکستان میں کوئی بھی ٹیکس نہیں دینا چاہتا۔

شبر زیدی نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ابھی مزید ریونیو اقدامات یا ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ،فروری میں آئی ایم ایف وفدسے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ، پورے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ٹیکسوں کا بوجھ سب پر برابر تقسیم ہونا چاہئے ،البتہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے مگر ابھی ذہنی طور پر اگلے بجٹ سازی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں ،جلد پیپر ورک تیار کرنا شروع کردیا جائیگا، ملک میں آٹے کے بحران سے ایف بی آر کا کوئی تعلق نہیں مگر جو گندم درآمد کی جائے گی اس پر 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ٹیکسوں سے بھی چھوٹ ہو گی۔

شبر زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران 2085 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے گئے جبکہ گزشتہ سال مجموعی ٹیکس وصولیاں 3850 ارب روپے تھیں ، گزشتہ سال 70 سے 80 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لئے گئے تھے، کوشش ہے اب ایڈوانس ٹیکس نہ لیں ، ٹیکس نظام کی آٹومیشن کر رہے ہیں، ٹیکس ریٹرن فائل کرنا پیچیدہ عمل ہے اور وہ ایسے ہی رہے گا، امریکہ میں بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا آسان نہیں، چار قسم کے ٹیکس وصول کر رہے ہیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو آہستہ آہستہ ختم کر دیا جائے گا، فائلر اور نان فائلر کا تصور دے دیا ہے، اب انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہاجب تک کاروبار غیردستاویزی ہو گا زیادہ دیر نہیں چل سکتا، ایکسپورٹ سیکٹر کو استثنی دینے سے مقامی مارکیٹ متاثر ہو گی۔ انہوں نے کہا خود کار نظام سے بدانتظامی اور چوری ختم ہوتی ہے، ملک کے مجموعی کاروبار میں 25 فیصد ایف بی آر حصہ دار ہے، لیکن ایف بی آر اپنے حصے کا ٹیکس بھی صحیح طور پر اکٹھا نہیں کر پا رہا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں۔

Share this:
Sikandar Sultan Raja
Previous Post سکندر سلطان راجہ نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر
Next Post سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کر دی
Sadia Imam

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.