geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرفیو میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ کرونا کا خطرہ ٹل گیا ہے: سعودی وزیر صحت

April 28, 2020 0 1 min read
Saudi Minister of Health
Share this:

Saudi Minister of Health

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ملک میں کرفیو میں جزوی نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ مملکت میں کرونا کی وبا کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود غیرملکی اور مقامی شہری سماجی دوری کے اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں اور وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل کریں۔

ایک بیان میں وزیرصحت کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مملکت میں کرفیو میں نرمی کی گئی مگر کرونا کی بیماری خطرہ بدستورموجود ہے۔ کرونا وائرس نہ صرف پوری دنیا میں موجود ہے بلکہ سعودی عرب میں بھی پھیل رہا ہے۔ سعودی عرب کے تقریبا تمام شہر اس کی لپیٹ میں ہیں۔ سعودی شہریوں اور غیرملکی مقیم افراد کو بہت زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

ادھر سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کرونا وائرس سے پانچ نئی اموات کی بھی تصدیق کی ہے جس کے بعد اب تک وفات پانے والوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔

انھوں نے سوموار کو نیوز بریفنگ میں بتایا ہے کہ جدہ میں 294 ، مکہ مکرمہ میں 218 ، مدینہ منورہ میں 202 ، الریاض میں 178،بیش میں 126 اور الجبیل میں 107 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی کیس الخبر ، الدمام ، الہفوف اور دوسرے شہروں اور صوبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار مریضوں کا سراغ لگانے کے لیے فیلڈ ٹیسٹنگ کا عمل تیز کردیا ہے اوربڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں گھر گھر جا کر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کرونا کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اب تک قریباً 10 لاکھ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ان میں 18811 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ان میں بھی 2531 صحت یاب ہوچکے ہیں اور باقی اسپتالوں یا طبی مراکز میں زیرعلاج ہیں یا انھیں گھروں میں یا قرنطینہ مراکز میں رکھا جارہا ہے۔

Share this:
State Bank
Previous Post اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والوں کیلئے رعایتی پیکج تیار کرلیا
Next Post برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی، فرانس اور اٹلی میں دوبارہ اضافہ
Corona - United Kingdom

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.